دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
میرے گھر کے قریب دو مساجد ہیں، ایک کے امام صاحب موزے (جرابوں) پر مسح کرکے نماز پڑھ لیتے ہیں اور دوسرے جو ایسا نہیں کرتے تو وہ قرآن ہاتھ میں لے کر نماز پڑھاتے ہیں۔ اب کیا کیا جائے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
ذیل میں ایک تحریر لکھی جارہی ہے جس کے ذریعہ کچھ لوگ خواتین کو عید کی نماز میں شریک ہونے کا حکم اور ترغیب دیتے ہیں۔ اس کا جواب عنایت فرمائیں۔
’’نماز عیدین عورتوں پر بھی اسی طرح فرض ہے جس طرح مردوں پر فرض ہے۔ ام عطیہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ہمیں حکم ہوا کہ ہم عیدین کے دن حائضہ عورتوں اور پردہ نشین لڑکیوں کو باہر لے جائیں تاکہ وہ جماعت المسلمین کے ساتھ دعاؤں میں شامل ہو سکیں، البتہ حائضہ عورتوں کو نماز کی جگہ سے علیحدہ رکھیں۔ ایک عورت نے کہا یا رسول اللہ! ہم میں بعض ایسی بھی ہوتی ہیں جن کے پاس چادر (برقع) نہیں ہوتی۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ اس کے ساتھ جانے والی عورت کو چاہیے کہ وہ اپنی چادر کا ایک حصّہ اسے اوڑھا دے۔ (صحیح بخاری، کتاب الصلوٰۃ، باب وجوب الصلاۃ فی الثیاب)
اے ایمان والو! غور کرو کہ عورتوں کا عید گاہ میں جانا کتنا ضروری ہے؟ اے ایمان والو! صلوٰۃ العیدین میں عورتوں کا جانا حکمِ رسول ﷺسے ثابت ہے۔ کیا آج اس پر عمل ہو رہا ہے؟ غور کیجیئے جو لوگ عورتوں کو صلوٰۃ العید ین کے اجتماع میں جانے کے لیے تو منع کرتے ہیں مگر شادی بیاہ کی غیر ضروری و جاہلانہ رسموں اور گانے بجانے کی محفلوں میں جانے سے منع نہیں کرتے اور وہاں جو کچھ ہوتا ہے وہ کسی سے چھپا ہوا نہیں ہے۔‘‘
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
کیا درج ذیل واقعہ احادیث کی کتب میں ملتا ہے؟ اگر ہے تو کیا اس کا عربی متن مل سکتا ہے؟
حضرت ابودجانہ رضى اللہ عنہ كى ہر روز كوشش ہوتى كہ وہ نماز فجر رسول اللہﷺ كے پيچھے ادا كريں، ليكن نماز كے فورى بعد يا نماز كے ختم ہونے سے پہلے ہى مسجد سے نكل جاتے، رسول اللہﷺ كى نظريں ابودجانہ كا پيچھا كرتيں، جب ابودجانہ كا يہى معمول رہا تو ايک دن رسول اللہﷺ نے ابودجانہ كو روک كر پوچھا: ’’ابودجانہ! كيا تمہيں اللہ سے كوئى حاجت نہيں ہے؟‘‘ ابودجانہ گويا ہوئے: كيوں نہيں اے اللہ كے رسول، ميں تو لمحہ بھر بھى اللہ سے مستغنى نہيں ہوسكتا۔ رسول اللہﷺ فرمانے لگے: ’’تب پھر آپ ہمارے ساتھ نماز ختم ہونے كا انتظار كيوں نہيں كرتے، اور اللہ سے اپنى حاجات كے ليے دعا كيوں نہيں كرتے۔‘‘ ابودجانہ كہنے لگے: اے اللہ كے رسول! در اصل اس كا سبب يہ ہے كہ ميرے پڑوس میں ايک يہودى رہتا ہے، جس كے كھجور كے درخت كى شاخيں ميرے گھر كے صحن ميں لٹكتى ہيں، اور جب رات كو ہوا چلتى ہے تو اس كى كھجوريں ہمارے گھر ميں گرتى ہيں، ميں مسجد سے اس ليے جلدى نكلتا ہوں تا كہ ان گرى ہوئى كھجوروں كو اپنے خالى پيٹ بچوں كے جاگنے سے پہلے پہلے چُن كر اس يہودى كو لوٹا دوں، مبادا وہ بچے بھوك كى شدت كى وجہ سے ان كھجوروں كو كھا نہ ليں۔ پھر ابودجانہ قسم اٹھا كر كہنے لگے اے اللہ كے رسول! ايک دن ميں نے اپنے بيٹے كو ديكھا جو اس گرى ہوئى كجھور كو چبا رہا تھا، اس سے پہلے كہ وہ اسے نگل پاتا ميں نے اپنى انگلى اس كے حلق ميں ڈال كر كھجور باہر نكال دى۔ اللہ كے رسول! جب ميرا بيٹا رونے لگا تو ميں نے كہا اے ميرے بچے مجھے حيا آتى ہے كہ كل قيامت كے دن ميں اللہ كے سامنے بطور چور كھڑا ہوں۔ سيدنا ابوبكر رضى اللہ عنہ پاس كھڑے يہ سارا ماجرا سن رہے تھے، جذبہ ايمانى اور اخوت اسلامى نے جوش مارا تو سيدھے اس يہودى كے پاس گئے اور اس سے كھجور كا پورا درخت خريد كر ابو دجانہ اور اس كے بچوں كو ہديہ كر ديا۔ پھر كيوں نہ اللہ سبحانہ وتعالىٰ ان مقدس ہستيوں كے بارے يہ سند جارى كرے: ﴿رضى الله عنهم ورضوا عنه﴾ ’’اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ الله سے راضی ہوئے‘‘ چند دنوں بعد جب يہودى كو اس سارے ماجرے كا پتہ چلا تو اس نے اپنے تمام اہل خانہ كو جمع كيا، اور رسول اللہﷺ كے پاس جا كر مسلمان ہونے كا اعلان كر ديا۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
کیا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے حضرت عامر بن فہیرہ اور حضرت خبیب بن عدی رضی اللہ عنہما کے اجساد مبارکہ آسمان پر اٹھا لیے گئے تھے؟ مستند روایات کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
اگر والدىن بالغ اولاد كو حج كروائىں تو كىابعد مىں وہ بالغ اولاد جب خود صاحبِ استطاعت ہوجائے، تو ان پر دوبارہ حج كرنا فرض ہوگا ىا نہىں؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمادیں۔ جزاک اللّہ خیراً۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
كىا كھانا كھانے سے پہلے صرف بسم اللہ پڑھنا مسنون ہے ىا بسم اللہ الرحمن الرحىم پورا پڑھنا مسنون ہے؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمادیں۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
(۱) سجدۂ تلاوت کے بارے میں کیا حکم ہے؟ (۲) خاص طور پر حفظِ قرآن كے طلبہ کے لىے، اگر اس وقت سجدہ نہ کیا اور بعد میں بھول گئے، تو اس حوالے سے بھى رہنمائى فرمادىں۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
تقرىبا بىس سال پہلے مىں نے اسٹىٹ لائف انشورنس كى پالىسى لى، لىنے كى وجہ ىہ تھى كہ مىرى پرائىوٹ نوكرى تھى، جس مىں كو ئى پىنشن ىا گرىجوٹى نہىں تھى، تو مىرا خىال ىہ تھا كہ وقت كے ساتھ ساتھ بچت ہوتى رہے گى اور آخر مىں اىك بڑى رقم بن جائے گى، تو استعمال مىں آجائے گى۔
اور اسٹىٹ لائف كى پالىسى لىتے وقت مىں نے اس كے بارے مىں معلومات لى تھى، تو مىرا علم ىہ تھا كہ اگر اس مىں فكس منافع ہو تو سود ہوتا ہے، ورنہ نہىں، اور اس وقت وہ فكس نہىں تھا، بلكہ متغىر تھا، اور نہ مىں نے ان كو قرض دىا، بلكہ پىسے كاروبار مىں انوىسٹ كے لىے دىے، كىا ىہ ركھنا صحىح ہے، ىا اس کو ختم كردىنا چاہىے، اگر رخصت كى كوئى صورت ہوجائے تو اچھى بات ہے۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
میری والدہ نے میری پھوپو کو، مجھے اور میرے بیٹے کو دودھ پلایا ہے، مجھے اور میری پھوپو کو تقریباً ۱۹ سال قبل اور پھر ۱۹ سال بعد میرے بیٹے کو دودھ پلایاہے۔ سوال یہ ہے کہ میرے بیٹے (جس نے اپنی دادی کا دودھ پیا ہے) کی شادی میری پھوپو (جنہوں نے اپنی بھابھی کا دودھ پیا ہے) کی بیٹی سے ہوسکتی ہے یا نہیں؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
سىدہ لڑكى كا نكاح غىر سىد مىں كرنا كىسا ہے؟ كىا ہم كفو ہونے مىں دونوں كا برابر ہوہوسكتے ہىں؟