Menu

Fatawaa

زندگى مىں جائداد تقسىم كرنا

Jan 08 2021
2
0
مىرے ساس سسر زندہ ہىں، ان كے چار بىٹے ہیں اور اىك بىٹى ہے، سسر صاحب كا اىك مكان ہے جس كى مالىت اسى لاكھ ہے، تو اب وہ مكان بىچ كر اپنى جائداد تقسىم كرنا چاہتے ہىں توىہ تقسىم كىسے ہوگى۔ بىٹى اوربىٹوں كو كتنا حصہ دىا جائے گا؟

ختنہ كى دعوتِ طعام كاحكم

عرض یہ ہےکہ ایک شخص سنت ”ختنہ“ کی خوشی میں دعوتِ طعام میں اپنے دوست واحباب عزیز و اقارب کو مدعو کرسکتا ہے، یا نہیں؟ جیسا کہ شادی وغیرہ میں ہوتا ہے، جواب قرآن و سنت کی روشنی عنایت فرمائیں۔  

ہبہ سے متعلق چند سوالات

Jan 08 2021
0
0
ہبہ سے متعلق شرعی رہنمائی درکار ہے۔ ایک خاتون (بیوہ) اپنے گھریلو سامان میں سے کچھ اپنی اولاد کو ہبہ کرنا چاہتی ہیں۔ صورتِ مسئلہ کی تفصیل درج ذیل ہے:
۱۔ کیا ہبہ کرنے کے بعد اولاد کےلیے یہ ضروری ہے کہ وہ اس سامان کو اپنی والدہ (بیوہ) کی زندگی میں ہی استعمال کرے۔
۲۔ اگر ہبہ شدہ سامان کی نوعیت یہ ہو کہ وہ سامان کچھ سال بعد استعمال ہونا ہو یعنی اولاد کی شادی کے دوران یا شادی کے بعد استعمال ہونا ہو تو کیا یہ شرعًا جائز ہے؟
۳۔ اگر اولاد خود یہ چاہتی ہو کہ وہ اس سامان (کے استعمال کو کچھ سال مؤخر کر کے) چند سال بعد اس سامان کو استعمال کرے تو کیا یہ شرعًا جائز ہوگا؟ مزید یہ بھی رہنمائی فراہم کردیجیے کہ ہبہ شدہ سامان کے (تصرف) استعمال کرنے کو زیادہ سے زیادہ کتنے سال تک مؤخر کیا جاسکتا ہے؟
۴۔ اگر سامان کو استعمال کرنے سے پہلے خدانخواستہ والدہ محترمہ کا انتقال ہوجاتا ہے تو کیا ایسی صورت میں وہ ہبہ شرعًا برقرار رہے گا یا اس ہبہ شدہ سامان کی تمام ورثاء میں دوبارہ سے تقسیم ہوگی بطور والدہ کے ترکہ کے؟ از راہ کرم مذکورہ مسئلہ میں شریعت کی روسے رہنمائی فرمادیجیے۔ جزاکم اللہ خیرًا

نذر سے متعلق مسائل

Jan 08 2021
0
0
كىا فرماتے ہىں علماءِ دىن اور مفتىانِ شرع متىن اس مسئلہ مىں كہ اىك شخص نے نذر مانى كہ مىں اللہ كے لىےاىك دىگ مىٹھے چاول كى پكاؤں گا۔ نذركو مد نظر ركھتے ہوئے ناذر نے مىٹھى دىگ كے لىے سامان خرىد لىا اور پكانے كا آرڈر بھى دے دىا۔ اب کچھ حضرات كے كہنے پر كہ ہم سادہ چاول كھانے كے عادى ہىں اور صرف سادے چاول ہم كھاسكتے ہىں، لىكن سادہ چاول كى طرح دلچسپى سے مىٹھے چاول نہىں كھاسكتے، اب ان كى دلچسپى اور چاہت كو مدنظر ركھتے ہوئے سادہ چاول پكانے سے اس كى نذر مكمل ہوجائے گی ىا نہىں؟ نىز ىہ بھى واضح كرىں كہ اگر دونوں جائز ہوں تو اس مىں ناذر كى نىت كا اعتبار كرتے ہوئے مىٹھے چاول پكانا افضل وبہتر ہے ىا طلبہ وغىرہ كى چاہت ودلچسپى كو مد نظر ركھتے ہوئے سادہ چاول پكانا افضل وبہتر ہے، مكمل دلائل سے جواب عناىت فرماكر ممنون فرمادىں۔
اس استفتاء کے جواب كى اشد ضرورت ہے اصل مسئلہ اس میں یہ پوچھنا ہے کہ افضل کونسا ہے یا دونوں طریقے برابر ہىں؟ ناذر کی نیت کا اعتبار کرنا افضل ہے یا فقراء کا یا علی التسویہ ہے جو بھی ہو لیکن اس پر حوالہ اور دلیل مطلوب ہے، شکریہ ۔

آن لائن گیمز كاحكم

Jan 08 2021
1
0
جس طرح لوگ اپنے ملک کے لیے کرکٹ، ہاکی، فٹ بال وغیرہ کھیلتے ہیں، کیا اس طرح کمپیوٹر پر آن لائن گیمز کھیل سکتے ہیں؟ میرا مطلب انٹرنیشنل آن لائن گیمز چیمپئن شپ سے ہے،  معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا یہ حلال ہے؟

نماز چھوڑنے پر کفر کا حکم لگانا

یہ حدیث مبارکہ سند اور صحت کے اعتبار سے کس درجہ کی ہے ’’من ترك الصلوة متعمدا فقد كفر‘‘ نيز اگر یہ حدیث مبارکہ دلیل اور حجت کی حیثیت رکھتی ہے تو پھر آجکل ہماری نجانے کتنی صلواتیں (نمازیں) چھوٹ جاتی ہیں یا رہ جاتی ہیں تو کیا ہر صلوٰۃ چھوٹ جانے یا ترک ہو جانے پر ایمان اور نکاح کا اعادہ اور تجدید ضروری ہو گا؟ کیونکہ اگر کلمہ کفر جیسے زبانی فعل سے نکاح منسوخ ہوگیا تو صلوٰۃ چھوٹ جانا تو عملی کفر ہوا اس لحاظ سے یہ زیادہ خطرناک ہونا چاہیے؟

فرائض کا علم

درج ذیل سوالات کے جوابات مطلوب ہیں: 
1۔ ایک مسلمان پر کیا کیا چیزیں فرض ہیں جن کے بارے میں سوال ہوگا؟ نماز، روزہ، زکوۃ، حج، قربانی، شرعی لباس، حقوق العباد کی ادائیگی اور تمام گناہوں سے بچنا۔ ان کے علاوہ ایسی کونسی چیزیں ہیں جن کے بارے میں سوال ہوگا؟
2۔ قرآن کریم پڑھنا سمجھنا فرض عین ہے؟
3۔ کون سا علم حاصل کرنا فرض عین ہے؟ اور عقائد کا علم کس حد تک واجب ہے اور کیا کیا چیزیں عقائد میں ضروری ہیں؟

پے در پے وضو كرنا

Jan 04 2021
2
0
آفس مىں ىہ ہوتا تھا كہ لوگ وضو كرلىتے تھے اور پاؤ ں نہىں دھوتے تھے كىونكہ) socks موزے (وغىرہ پہنے ہوتے تھے۔ اور پھرمسجد مىں جاكر شوز اتاركر) socks موزے (اتار كر مسجد مىں پاؤں دھو لىتے تھے، تو وہاں پر كچھ لوگوں نے ان سے كہا تھا كہ اس طرح وضو نہىں ہوتا، كىونكہ اگر وضو كرتے وقت پہلا حصہ سوكھ جائے اور آپ نے دوسرا حصہ نہىں دھوىا تو اس سے وضو نہىں ہوتا، تو آفس مىں بہت سارے لوگوں نے ىہ سمجھ لىا كہ ىہ بات  لازمى ہے۔
 سوال ىہ ہے كہ قدورى شرىف مىں وضو كے باب مىں فرض، سنت، مستحب كى عبارت الگ الگ ہے، اور مستحب كى عبارت مىں لكھا ہے ہر عضو كو پے در پے دھونا۔ مطلب كہ اىك عضو كے خشك ہونے سے پہلے دوسرا عضو دھولىنا۔ تو سوال ىہ ہے كہ ىہ مستحب عمل ہے ىا ضرورى عمل ہے، اگر كوئى شخص اىسا كرلىتا ہے كہ باقى سارا وضو آفس مىں كركے پاؤ ں جاكر مسجد مىں دھوئےاور اعضاءِ وضو خشك  ہوجائیں تو كىا وضو ہوجائے گا ىا دوبارہ  شروع سے كرنا پڑے گا۔ مہربانی کرکے تفصیلی جواب عنایت کیجئے۔ شکریہ

منت کا حکم

Jan 04 2021
2
0
آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ منت کا بذات خود کیا حکم ہے؟ اور کن حالات میں منت مانی جاسکتی ہے اور کن حالات میں نہیں مانی جاسکتی؟