Menu

Fatawaa

حالت نفاس میں جماع کا حکم

Dec 30 2020
2
0
ايک عورت کا آپريشن کرنے سے بچہ پيدا ہوا، اب اس عورت کى مدتِ نفاس کيا ہوگى؟ عدمِ رؤىتِ دم کى وجہ سے شوہر بحالتِ مجبورى غلبہ شہوت کى وجہ سے جماع کرسکتا ہے ىا نہىں؟ 

وقف على الاولاد

Dec 30 2020
1
0
مىرا سوال وقف على الاولاد كےحوالے سے ہے، اس مىں ىہ وضاحت دركار ہے كہ اس كا كىا فائدہ ہے، اوراولاد كے نام پر وقف كرنے كا مقصد كىا ہے، كىونكہ لوگ دنىا وآخرت كے نام پر وقف كرتے ہىں، اورمىں اپنى جائیداد كو اپنى اولاد پر وقف كرنا چاہتاہوں، كسى ادارے كو نہىں، تو كىا مىرى اولاد اس وقف مىں سے كھا پى سكے گى ىا نہىں؟ اوراس كو بىچنے كا اختىار ان كوہوگا ىا نہىں؟ جزاك اللہ خىراً۔

سلیمانی فرقے سے تعلق رکھنے والے شخص کے سنی بیٹے سے نکاح

محترم مفتی صاحب میرا ایک رشتہ آیا ہے۔ ان کے گھر میں والد سلیمانی اور والدہ سنی ہیں۔ بچے بچپن سے والدہ ہی کے مذہب پر ہیں۔ ان لوگوں کے بقول سلیمانی بھی سنی ہی کی طرح ہیں، بس فرق یہ ہے کہ وہ عید وغیرہ سنیوں سے ایک دن قبل کرتے ہیں۔ اب کچھ عرصہ قبل اس مسئلے کی وجہ سے اور دیگر مسائل کی وجہ سے والدین میں علیحدگی بھی ہوچکی ہے اور بچے سنی مذہب کی پیروی کرتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ رشتہ قبول کیا جاسکتا ہے؟ کیا یہاں شادی کرنا جائز ہوگا یا نہیں؟ رہنمائی فرمائیں۔

شركت سے متعلق سوال

كوئى شخص اپنے پىسوں سے كاروبار كرتاہےاور پھر دوسرے لوگوں كےشىئرز کی رقم بھى اس مىں شامل كرلىتا ہے، اور شرط ىہ ركھتا ہے كہ نفع ونقصان مىں سب شركاء برابر ہىں، جس كا جتنا سرماىہ ہوگا اسى حساب سےاس كو نفع ملے گا، اور اگر نقصان ہوا، تو سب كو اپنے حصوں كے اعتبار سے نقصان بھى برداشت كرنا ہوگا، اورمحنت صرف اىك شخص ہى كرے گا، جبكہ اس كے كچھ ملازم بھى ہوں گے، تو اس طرح شركت مىں حصہ لىنا اسلامى شرىعت مىں كىسا ہے؟ برائے مہربانی مىرى رہنمائی فرمائیں۔

ایسے شخص كو زكوة دینا جس كى ملكیت میں خالى گھر ہو

Dec 30 2020
1
0
آپ کی کیا رائے ہے اس شخص کے بارے میں جس کی عمر پچاس سال سے اوپر ہو اور وہ کمانے کے لائق نہیں، اس کا کوئی قریبی رشتہ دار بھی نہیں، اس کے نام ایک رہائش کی جگہ ہے تقریباً دس مرلہ وہ بھی سرکاری زمین ہے، آیا اس شخص کو زکوٰۃ دینا جائز ہے؟ 

انجیل کی بابت سوال

Dec 29 2020
2
0
کیا آسمانی کتاب انجیل میں شریعت نہیں تھی تو کیا اس کے آنے کے بعد توریت اور زبور منسوخ نہیں ہوئی تھی؟ اور بائبل سے مراد انجیل ہے یا انجیل اور توریت دونوں Old Testament and New testament سے مراد کونسی کتاب لی جاتی ہے؟