دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
آفس مىں ىہ ہوتا تھا كہ لوگ وضو كرلىتے تھے اور پاؤ ں نہىں دھوتے تھے كىونكہ) socks موزے (وغىرہ پہنے ہوتے تھے۔ اور پھرمسجد مىں جاكر شوز اتاركر) socks موزے (اتار كر مسجد مىں پاؤں دھو لىتے تھے، تو وہاں پر كچھ لوگوں نے ان سے كہا تھا كہ اس طرح وضو نہىں ہوتا، كىونكہ اگر وضو كرتے وقت پہلا حصہ سوكھ جائے اور آپ نے دوسرا حصہ نہىں دھوىا تو اس سے وضو نہىں ہوتا، تو آفس مىں بہت سارے لوگوں نے ىہ سمجھ لىا كہ ىہ بات لازمى ہے۔
سوال ىہ ہے كہ قدورى شرىف مىں وضو كے باب مىں فرض، سنت، مستحب كى عبارت الگ الگ ہے، اور مستحب كى عبارت مىں لكھا ہے ہر عضو كو پے در پے دھونا۔ مطلب كہ اىك عضو كے خشك ہونے سے پہلے دوسرا عضو دھولىنا۔ تو سوال ىہ ہے كہ ىہ مستحب عمل ہے ىا ضرورى عمل ہے، اگر كوئى شخص اىسا كرلىتا ہے كہ باقى سارا وضو آفس مىں كركے پاؤ ں جاكر مسجد مىں دھوئےاور اعضاءِ وضو خشك ہوجائیں تو كىا وضو ہوجائے گا ىا دوبارہ شروع سے كرنا پڑے گا۔ مہربانی کرکے تفصیلی جواب عنایت کیجئے۔ شکریہ
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
ايک عورت کا آپريشن کرنے سے بچہ پيدا ہوا، اب اس عورت کى مدتِ نفاس کيا ہوگى؟ عدمِ رؤىتِ دم کى وجہ سے شوہر بحالتِ مجبورى غلبہ شہوت کى وجہ سے جماع کرسکتا ہے ىا نہىں؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
ایک خاتون جس کے حیض کی مدت مقرر نہیں ہے، كبھى دو مہىنے بعد توكبھى چار مہىنے بعد حىض آتا ہے، اس خاتون کو پاکی کی حالت میں شوہر نے طلاق دے دی، اب یہ خاتون عدت کیسے گزارے اور اس کی عدت كے كتنے دن ہوں گے؟ برائے مہربانی اس حوالے سے رہنمائی فرمادیں۔ جزاک اللہ خیرا
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
لوگوں سے سنا ہے کہ اگر وضو کرتے ہی موزے پہن لے تو سارا دن وضو میں پیر دھونے کی ضرورت نہیں ہے، صرف مسح کرلیا تو وضو ہو جاتا ہے، کیا یہ شرعًا جائز ہے؟ اگرملازمت كے دوران مجبوری میں مسح کرلیا جائے تو كىاوضو ہوجائے گا یا نہیں؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
ایک عورت حالت طہر میں تھی کہ نماز عشاء کا وقت داخل ہو گیا لیکن اس نے نماز ادا کرنے میں تاخیر کی تو عورت کا حیض شروع ہو گیا اب اس نماز کی قضا کرنا ہو گی یا نہیں؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
اگر کسی شخص کو رات کو جنابت کی حالت پیش آگئی اور وہ رات کو غسل کرلے اور کپڑے بدل لے، صبح اٹھ کر اس نے فجر کی نماز بھی پڑھ لی۔ بعد میں اسے یہ شک ہو کہ میں نے کلی اور ناک میں پانی نہیں ڈالا تھا تو اب اس کے لیے کیا حکم ہے؟ کیا اس کی نماز ہو گئی؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں اکثر اوقات موٹر سائیکل میں سفر کرتا رہتا ہوں اور سڑکوں پر نالوں کا گندہ پانی بہتا رہتا ہے تو اس کےچھینٹے کپڑوں پر لگ جاتے ہیں، دورانِ سفر اضافی کپڑے میسر نہیں ہوتے تو ایسی حالت میں نماز بھی پڑھنی ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں کپڑے پاک ہو ں گے یا نہیں اور نماز درست ہوگی یا نہیں؟ اگر نہیں ہے تو پاک کرنے کا کیا طریقہ کار ہو گا؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
بعض اوقات غسل کرتے ہوئے ناک میں پانی ڈالتے ہوئے محسوس ہوتا ہے کہ کچھ تری سی حلق تک چلی گئی ہو، لیکن جب محسوس ہوا تو کوشش کی کہ کھانس کر اس کو حلق سے نکال دیا جائے۔ لیکن پھر بھی اگر کچھ تری سی اندر جاتی محسوس ہو تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟ اگر ٹوٹ جاتا ہے تو اس کی قضا ہوگی؟ اور اگر یہ معلوم نہ ہو کہ کتنے روزوں میں ایسا ہوا توکس طرح قضا ادا ہو گی؟ ناک میں پانی ڈالنے میں کوئی رعایت ہے؟ ورنہ اس میں اندیشہ ہوتا ہے کہ بار بار ایسا ہوگا؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
مرغی کے انڈے کے اوپر بہت گندگی اور ناپاکی لگی ہوتی ہے۔ دکاندار اس کو ہاتھ لگا کر بہت سی چیزوں کو ہاتھ لگاتے ہیں۔ کیا اب وہ باقی چیزیں بھی ناپاک ہو گئیں ، اب جب وہ چیزیں گھر آئیں گی تو کیا ان کو پاک کر کے استعمال کرنا ہو گا؟ دوسرا ضمنی سوال یہ ہے کہ تھوڑا بہت پانی سے دھونے سےانڈوں کی گندگی مکمل صاف نہیں ہوتی۔ جب اس کو توڑتے ہیں تو تھوڑی بہت غلاظت اندر جانے کا بھی اندیشہ ہوتا ہے۔ کیا اس کو مکمل صاف کر کے(یعنی اس گندگی کا ایک نشان بھی باقی نہ رہے) اس کو کھانا چاہیے یا تھوڑا بہت گند جانے سے فرق نہیں پڑتا؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
کیا خواتین رمضان میں روزے کی حالت میں غیر ضروری بالوں کی صفائی کرسکتی ہیں؟