Menu

Fatawaa

All Posts Term: حج
14 post(s) found

حالت احرام میں ماسک لگانا

آج کل کے کورونا کے حالات کے پیشِ نظر عمرہ پر جانے والی خاتون کی طرف سے درج ذیل سوالات موصول ہوئے ہیں، برائے مہربانی رہنمائی فرمائیے۔ 
۱۔ کیا حالت احرام میں فیس ماسک پہنا جا سکتا ہے؟ 
۲۔️ کیا فیس ماسک سلے ہوئے نقاب میں آتا ہے؟ 
۳۔️ کیا اگر عمرہ کے دوران فیس ماسک پہنا جائے تو دم دینا ہوگا؟ 

بالغ اولاد كا والدین كے مال سے حج كرنا

Dec 29 2020
2
0
اگر والدىن بالغ اولاد كو حج كروائىں تو كىابعد مىں وہ بالغ اولاد جب خود صاحبِ استطاعت ہوجائے، تو ان پر دوبارہ حج كرنا فرض ہوگا ىا نہىں؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمادیں۔ جزاک اللّہ خیراً۔

حج فرض ہونے کے باوجود حج نہ کرنا

Oct 12 2020
1
0
میری بیوی کے پاس اتنی مالیت کا سونا ہے کہ وہ گورنمنٹ حج سکیم کے تحت اپنا اور محرم کا خرچہ برداشت کر سکے، بلکہ اس سے ایک لاکھ زائد اس سونے کی وہ باقاعدہ زکوۃ نکالتی ہے ماشاءاللہ۔ لیکن وہ پھر بھی جانے کےلیے راضی نہیں۔ زور دینے پر کہتی ہے کہ سونا کسی اور کو دے دیا ہے (جبکہ زکوۃ وہ خود دیتی ہے)، یا پھر کہتی ہیں اگر بچے کے دل کے سوراخ کا آپریشن کرانا پڑا (آپریشن کی تاریخ حج کے دنوں میں آنے کا امکان ہے) تو اس لیے نہیں جا رہی۔علاوہ ازیں حج پروازوں کے وقت تک بچے کی ماں کے دودھ پینے کی مدت بھی ختم ہو جائے گی۔میرے پاس اتنی رقم نہیں کہ اپنا خرچہ بھی اٹھا سکوں۔میرےلیے اس ۔معاملے میں کیا حکم ہے؟ اور یہ بات کہ ’’حج کا خرچ اپنا اور محرم کا لڑکی کے پاس ہو تو اس پر حج فرض ہے۔‘‘ میرے سسر نے مفتی صاحب سے بھی پوچھ لیا ہے۔

عمرہ کی قضا

 صلح حدیبیہ کے موقع پر 1400 صحابہ کرام رسول اللہ ﷺ کےساتھ تھے،جب وہ عمرہ سے روک دیے گئے تو انھوں نے دم کا جانور وہیں قربان کیا جہاں وہ روک لیے گئے؟ دوسرے سال جب وہ دوبارہ عمرہ کے لیے آئے تو صحابہ کرام کی تعداد 1400 سے کم تھی۔ سوال یہ ہے کہ اگر کسی وجہ سے عمرہ نہ ہو سکے تو کیا واقعی عمرہ کی قضا واجب ہوگی؟

غیر صاحب نصاب کےلیے حج کا حکم

Jun 03 2020
0
0
 میرے شوہر بیماری  کی وجہ سے گھر میں ہی رہتے ہیں، اپنے دو گھر کرایہ پر ہیں، ان سے ملنے والے کرایہ اور ٹیوشن سے ملنے والے پیسوں سے میں گھر چلاتی ہوں، میں خود صاحب نصاب نہیں، میرے شوہر نے حج کیا ہوا، لیکن میں نے نہیں کیا، اب دل چاہتا ہے کہ حج کروں تو کیا اس کےلیے میں اپنا ایک گھر بیچ کر حج کروں یا یہ کہ بغیر حج کیے رہوں، اس میں کوئی گناہ تو نہیں ہے؟

عمرہ کی قضا

May 01 2020
4
0
صلح حدیبیہ کے موقع پر 1400 صحابہ کرام رسول اللہ ﷺ کےساتھ تھے،جب وہ عمرہ سے روک دیے گئے تو انھوں نے دم کا جانور وہیں قربان کیا جہاں وہ روک لیے گئے۔ دوسرے سال جب وہ دوبارہ عمرہ کے لیے آئے تو صحابہ کرام کی تعداد 1400 سے کم تھی۔ سوال یہ ہے کہ اگر کسی وجہ سے عمرہ نہ ہو سکے تو کیا واقعی عمرہ کی قضا واجب ہوگی؟


طواف زیارت کیے بغیر واپس آجانا

May 01 2020
1
0
 کچھ عرصہ قبل ایک سوال پوچھا تھا کہ اگر کسی خاتون کو طواف زیارت سے پہلے حیض آنا شروع ہوجائے اور اسی حالت میں اسے واپس آنا پڑجائےتو وہ شوہر کےلیے حلال ہوگی یا نہیں؟ تو جواب میں یہ بات ذکر کی گئی تھی کہ اگر طواف زیارت کیا ہی نہیں اور خاتون اپنے ملک واپس آگئی تو ایسی صورت میں وہ اپنے شوہر کے لیے حلال نہیں ہو گی اور اس پر لازم ہے کہ اسی احرام سے مکہ مکرمہ جا کر طواف زیارت کرے اور اس تاخیر پر ایک دم (چھوٹا جانور یا بڑے جانور کا ایک حصہ ) دے از خود طواف زیارت کیے بغیر وہ کبھی بھی اپنے شوہر کے لیے حلال نہیں ہو گی اور اگر موت تک طواف زیارت کرنے کا موقع نہ ملے تو اپنے مال سے ایک گائے یا اونٹ کی قربانی کی وصیت کرنا واجب ہو گا۔طواف زیارت کیے بغیر حلال نہ ہونا کئی احادیث سے ثابت ہے نیز اس پر علماء کا اجماع بھی ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اب اس عورت کے اپنے شوہر سےپانچ چھ بچے ہوچکے ہیں اور اس واقعہ کو بھی دس سال سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے تو اب اس کی اولاد کا کیا حکم ہوگا؟ مزید یہ کہ اسی طرح اگر کسی مرد کو طواف زیارت کے بغیر آنا پڑجائے تو کیا وہ بیوی کےلیے حلال ہوگا؟


طواف زیارت سے پہلے حیض کا آنا

السلام علیکم!جو خواتین حج کےلیے اپنے شوہر کے ساتھ جاتی ہیں اور طواف زیارت سے پہلے وہ حائضہ ہوجاتی ہیں یا اسی دن حائضہ ہوجاتی ہیں اور دو تین دن بعد ان کی فلائٹ ہوتی ہے اور انہیں واپس جانا پڑجاتا ہے تو اب انہوں نے طواف زیارت نہیں کیا، ان کےلیے کیا حکم ہے؟ کیا وہ اپنے شوہر کےلیے حلال ہیں؟ اگر ہیں تو شوہر ان کے ساتھ ازدواجی تعلق قائم کرسکتا ہے؟ اور اگر نہیں تو پھر ان کا شوہر کے ساتھ تعلق کیسا ہونا چاہیے؟ اب جو یہ حکم ہے کہ عورت اپنے خاوند پر حرام ہے تو کیا یہ قرآن کی نص سے ثابت ہے یا حدیث سے ثابت ہے یا یہ کہ ائمہ مجتہدین کے اقوال سے ثابت ہے؟ یہ صورت بہت سے لوگوں کو پیش آتی ہے۔ اس لیے برائے مہربانی اس کا جواب عنایت فرمائیں۔

عمرہ سے روکے جانے والے کےلیے احرام کی پابندی

Mar 31 2020
0
0

کچھ لوگوں نے ائیر پورٹ سے عمرہ کے لیے احرام باندھ ليے تھے ، کرونا وائرس کی وجہ سے پروازیں منسوخ ہوگئیں اور ان لوگوں کو ائیر پورٹ سے واپس کردیا گیا اور اب یہ بھی کنفرم نہیں کہ اب یہ پابندی کتنے دنوں تک رہے گی۔ اس صورت میں احرام اتارنے یا نہ اتارنے کا شرعی حکم کیا ہے؟ نیز بعض لوگ ایسے ہیں کہ ہفتہ، دس دن کے بعد گورنمنٹ ملازمت سے چھٹیاں لینے یا دیگر مسائل کی وجہ سے عمرہ کے لیے نہیں جاسکتے، ایسے افراد کے لیے شرعی حکم کیا ہے؟