Menu

Fatawaa

All Posts Term: جدید فقہی مسائل
38 post(s) found

حالت احرام میں ماسک لگانا

آج کل کے کورونا کے حالات کے پیشِ نظر عمرہ پر جانے والی خاتون کی طرف سے درج ذیل سوالات موصول ہوئے ہیں، برائے مہربانی رہنمائی فرمائیے۔ 
۱۔ کیا حالت احرام میں فیس ماسک پہنا جا سکتا ہے؟ 
۲۔️ کیا فیس ماسک سلے ہوئے نقاب میں آتا ہے؟ 
۳۔️ کیا اگر عمرہ کے دوران فیس ماسک پہنا جائے تو دم دینا ہوگا؟ 

مصنوعى پلكوں اور ناخنوں كى خرید وفروخت

میری کاسمیٹکس کی دوکان ہے، کاروبار میں wax strips (بال صفا بٹى، جس سے عورتىں بال صاف كرتى ہىں) eye lashes (مصنوعى پلكىں) اور artificial nails (مصنوعى ناخن)بھی گاہک کی جانب سے طلب کیے جاتے ہیں۔کیا ان کی خرید و فروخت شرعاً جائز ہے؟
واضح رہے کہ ناخنوں كى خرىد وفروخت عورتوں كے تزیین وآرائش كى غرض سے كى جاتى ہے، جىسے كوئى عورت اپنے شوہر كى خاطر زىنت كے طور پر نقلى پلكىں اور ناخن لگائے۔

ایك انعامى اسكیم كا حكم

اىك اسكىم جارى كى گئى ہے، جس مىں كار، موٹرسائىكل، سائىكل، جوسر سىٹ، جنرىٹر، فرج، اورمتعىن رقم كى كچھ نقدى، اسى طرح ٹى وى، اےسى، فرنىچرسىٹ وغىرہ وغىرہ، ىعنى چھوٹى بڑى ہرقسم كى اشىاء موجود ہىں۔ اور اس مىں ہرممبر كو انعام لازمى دىا جائے گا، لىكن شرط ىہ ہے كہ ہرماہ 500روپے جمع كروانا ہوں گے۔ نىزىہ اسكىم17ماہ تك چلتى رہے گى، جس مىں ہرماہ قرعہ اندازى كے ذرىعے نكلنے والے انعامات اسكىم مىں شامل ممبروں  كودىے جائىں گے۔ جس ممبر كا اىك مرتبہ انعام نكل گىا، توآئندہ اس سےمزىد رقم  نہىں لى جائے گى۔ جس كا جو نصىب ہوگا وہ اسے مل جائے گا۔ سوال ىہ ہے كہ درج بالا اسکیم کی شرعاً کیاحىثیت ہے؟ آیا یہ لاٹری اور جوئے کی  صورت میں تو نہىں آتی؟ یا شرعاً اس میں کچھ جواز پایا جاتا ہے؟ جزاك اللہ خىرا۔

پراویڈنٹ فنڈ

میں پارکو کمپنی میں نوکری کرتا ہوں۔ میں وہاں سے پراویڈنٹ فنڈ نہیں لیتا، کیوں کہ میرے علم کے مطابق وہ سودی اداروں میں انویسٹ کرتے ہیں۔ اب انہوں نے ایسے لوگوں کے لیے جو پراویڈنٹ فنڈ نہیں لیتے، ایک نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے کہ ہم غیر سودی اداروں میں انویسٹمنٹ کریں گے توجو لوگ اب پراویڈنٹ فنڈ لینا چاہیں وہ تصدیق نامہ جمع کرادیں۔ رہنمائی فرمائیں کہ ایسی صورت میں کیا کیا جائے؟

بذریعہ سیونگ اکاونٹ ملنے والی سیلری کا حکم

عرض ہے کہ والد صاحب سکول ٹیچرتھے جن کی سیلری یونائیٹڈ بینک سیونگ اکاؤنٹ میں آتی رہی اور وہ ہر ماہ وصول کرتے رہے، یہاں تک کہ پنشن آگئی جبکہ ان کو سیونگ یا کرنٹ اکاؤنٹ کیا ہوتا ہے اس بارے میں کچھ علم نہ تھا۔ جب معلوم ہوا تو پنشن کو آئے ہوئے تقریباً دوسال ہو گئے تھے جو تقریباً 15سے20لاکھ تھی تو والد صاحب نے رقم کو کرنٹ اکاؤنٹ میں منتقل کروا دیا۔ ان دوسال کی سٹیٹمنٹ کے مطابق تقریباً ڈیڑھ لاکھ اضافہ ہوگیا تھا اور زکوۃ بھی کاٹی گئی جو تقریباً 50ہزار تھی۔ اب کیا ہماری زکوۃ ادا ہوئی یا نہیں؟ اس اضافہ کا کیا کریں؟ اور 15سے 20سال سیونگ اکاؤنٹ میں سیلری آتی رہی جو والد صاحب وصول کرلیتے تھے۔ اُس کا کیا حکم ہے؟


اسٹیٹ لائف انشورنس پالیسى لینا

تقرىبا بىس سال پہلے مىں نے اسٹىٹ لائف انشورنس كى پالىسى لى، لىنے كى وجہ ىہ تھى كہ مىرى پرائىوٹ نوكرى تھى، جس مىں كو ئى پىنشن ىا گرىجوٹى نہىں تھى، تو مىرا خىال ىہ تھا كہ وقت كے ساتھ ساتھ بچت ہوتى رہے گى اور آخر مىں اىك بڑى رقم بن جائے گى، تو استعمال مىں آجائے گى۔
اور اسٹىٹ لائف كى پالىسى لىتے وقت مىں نے اس كے بارے مىں معلومات لى تھى، تو مىرا علم ىہ تھا كہ اگر اس مىں فكس منافع ہو تو سود ہوتا ہے، ورنہ نہىں، اور اس وقت وہ فكس نہىں تھا، بلكہ متغىر تھا، اور نہ مىں نے ان كو قرض دىا، بلكہ پىسے كاروبار مىں انوىسٹ كے لىے دىے، كىا ىہ ركھنا صحىح ہے، ىا اس کو ختم كردىنا چاہىے، اگر رخصت كى كوئى صورت ہوجائے تو اچھى بات ہے۔

اىزى پىسہ اكاؤنٹ مىں رقم ركھوانےپر نفع

سوال یہ ہے كہ كىا ایزی پیسہ میں رقم رکھنے سے روزانہ کی بنیاد پر جو مطلوبہ رقم پر کیش بیک کے نام سےreward (فائدہ) دىا جاتا ہے، اس كا كىا حكم ہے، كىونكہ 2 ماہ کے اندر میں نے بہت ہی کم ٹرانزیکشنز کی ہے، جس مد مىں مجھے 196 روپے مل چكے ہىں، اسی طرح ریوارڈ کی مد میں مفت منٹس اور ایس ایم ایس دیے جاتے ہیں، منٹس اور ایس ایم ایس نا چاہتے ہوئے بھی خود کار نظام کے تحت استعمال میں آ جاتے ہیں، کیا یہ سب کے سب حرام ہیں، یا ان کو استعمال کرنا جائز ہے؟ اللہ سبحانہ و تعالی آپ کا حامی و ناصر ہو۔

اشتہارات دیکھنے کے ذریعے رقم کمانا

میرا سوال آن لائن انویسٹمنٹ کے حوالے سے ہے کہ کیا یہ معاملہ سود کا ہے یا نہیں؟ تفصیلات یہ ہیں کہ جیسے کوئی شخص دس ہزار روپے آن لائن انویسٹمنٹ کمپنی میں لگارہا ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر آپ روزانہ بیس سیکنڈ کا ایک اشتہار دیکھیں تو ہم روزانہ کی بنیاد پر آپ کو اس کے پچاس روپے دیں گے۔ یہ ریٹ آپ کی انویسٹمنٹ کی نسبت سے کم یا زیادہ ہوتے ہیں، ہر پانچ ہزار کی انویسٹمنٹ پر آپ کو روزانہ کی بنیاد پر اشتہار دیکھنے کے پچیس روپے ملیں گے۔ مزید یہ کہ اگر آپ وہ بیس سیکنڈ کا اشتہار نہیں دیکھتے تو آپ کو کچھ نہیں ملے گا۔ اشتہارات میں کسی قسم کی بے حیائی نہیں ہے، حتی کہ ان اشتہارات میں خواتین بھی نہیں دکھائی جاتیں، یہ کرپٹو کرنسی پر مبنی اشتہارات ہوتے ہیں۔ پندرہ ماہ کے بعد آپ اپنا اصل سرمایہ کمائی ہوئی رقم کے ساتھ نکال سکتے ہیں۔ کمائی ہوئی رقم تو کسی وقت بھی نکالی جاسکتی ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ کمائی سود میں شمار ہوگی یا نہیں؟