دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
نماز جنازہ میں جو ثناء پڑھی جاتی ہے «سبحانک اللهم وبحمدک وتبارک اسمک وتعالی جدک وجل ثناءک ولا اله غیرک» اس میں «وجل ثناءک» احادیث سے ثابت ہے یا نہیں اگر ہے تو کوئی حوالہ مستند دیں۔ نیز یہ بھی بتائیں کہ نماز جنازہ میں سورہ الفاتحہ بطور قرات کے پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
ایک عرب شیخ نے لکھا ہے کہ ’’تقریباً نو مہینے پہلے مجھ سے پب جی گیم (PUBG) کے متعلق پوچھا گیا تھا تو میں نے اس کی حرمت کا فتوی دیا تھا اور یہ بیان کیا تھا کہ یہ بہت سی برائیوں کا ذریعہ ہے۔ پھر مجھے اس کے نئے اپ ڈیٹ ورژن کے متعلق پتہ چلا جس میں بتوں کی تعظیم کی جاتی ہے اور یہ بت نفع کے بھی مالک ہیں، نیز اس میں یہ بھی ہے کہ جو ان بتوں کی تعظیم کرے گا وہ طاقت ور اسلحہ حاصل کرسکے گا۔ یہ تو ظلم عظیم اور شرک اکبر ہے۔ لہذا ہر مسلمان پر واجب ہے کہ وہ اس گیم سے بچ کر رہے اور اپنی آل واولاد کو بھی اس سے دور رکھے۔‘‘
درج بالا فتویٰ کے بارے میں بتائیے کیا یہ بات صحیح ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
حضرت خالد بن ولید کی شجاعت بہت معروف ہے. تاہم انہی کی طرح بہادری دیگر صحابہ کے بارے میں بھی سنی ہے۔ ان کی تحقیق مطلوب ہے کہ آیا وہ محض روایات ہیں یا حقیقت سے کوئی تعلق بھی ہے؟ مثلا تین نام ہیں: ضرار بن الازور، خولہ بنت الازور اور قعقاع بن عمرو التمیمی۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
سوال یہ ہے کہ قرآن مجید کے لیے بنائے گئے ریک کو، جس میں کافی عرصے تک قرآن مجید رکھے رہے ہوں، جوتوں کے ریک کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے؟ اگر ایسا کیا گیا ہو تو کیا حکم ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
آج کل ایک بیماری عام ہورہی ہے جسے کورونا وائرس کہا جارہا ہے، اس سے اور دیگر بیماریوں سے بچنے کےلیے ایک دعا ہے، جو شخص وہ دعا پڑھتا ہے اللہ تعالی اس کی حفاظت فرماتے ہیں۔ وہ دعا یہ ہے: الحمد لله الذي عافاني مما ابتلاك به وفضلني علی كثير ممن خلق تفضيلا. سوال یہ ہے کہ اس دعا کی جو فضیلت اوپر ذکر ہوئی کیا یہ حدیث سے ثابت ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
صلح حدیبیہ کے موقع پر 1400 صحابہ کرام رسول اللہ ﷺ کےساتھ تھے،جب وہ عمرہ سے روک دیے گئے تو انھوں نے دم کا جانور وہیں قربان کیا جہاں وہ روک لیے گئے؟ دوسرے سال جب وہ دوبارہ عمرہ کے لیے آئے تو صحابہ کرام کی تعداد 1400 سے کم تھی۔ سوال یہ ہے کہ اگر کسی وجہ سے عمرہ نہ ہو سکے تو کیا واقعی عمرہ کی قضا واجب ہوگی؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
کیا آن لائن ٹریڈنگ(آئی کیو آپشن) درست ہے نہیں؟ قرآن وسنت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
مفتی صاحب مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات درکار ہیں:
۱۔کیا عدالتی خلع کے بعد ایک طلاق واقع ہوتی ہے یا دو؟
۲۔کیا عدالتی خلع کے بعد طلاق رجعی ہوتی ہے؟یعنی شوہر رجوع کر سکتا ہے؟
۳۔عدالتی خلع کے بعد کتنی عدت ہوتی ہے؟ اس عدت کے دوران شوہر رجوع کر سکتا ہے؟ بینوا وتوجروا
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
میں نے کچھ رقم ایک فارما کمپنی میں انویسٹ کی ہے، جس کا ماہانہ بنیاد پر منافع ملتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ جو رقم انویسٹ کی ہے، وہ میری ملکیت میں مانی جائے گی؟ اور کیا اس پر زکوٰۃ ادا کرنی ہوگی؟ اور ہاں تو کس حساب سے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
عوام الناس میں ایک روایتِ حدیث بہت معروف ہے، جس کی اِسنادی حیثیت کی بابت دریافت کرنا ہے۔
مسئولہ حدیث کا مفہوم کچھ یوں بیان کیا جاتا ہے کہ ایک مفلس شخص نے نبی اکرم ﷺکی خدمت میں حاضر ہو کر اپنی مفلسی کا تذکرہ کیا تو آپﷺ نے اُسے شادی کرنے کی نصیحت فرمائی پھر شادی کرنے کے کچھ عرصہ بعد پھر دوبارہ اُس نے اپنی مفلسی کا ذکر کیا تو آپﷺ نے اُسے دوسری شادی کرنے کو کہا پھر دوسری شادی کرنے کے کچھ عرصہ بعد اُس نے دوبارہ اپنی مفلسی کا ذکر کیا تو آپﷺ نے اُسے تیسری شادی کرنے کو کہا ، پھر تیسری شادی کرنے کے کچھ عرصہ بعد اُس نے پھر اپنی مفلسی کا ذکر کیا تو آپﷺ نے اُسے چوتھی شادی کرنے کو کہا ۔پھر چوتھی شادی کے بعد اُسکے مالی حالات درست ہوگئے۔
براہ کرام مسئولہ حدیث کے بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ یہ مستند ہے یا نہیں۔ اگر یہ روایت مستند ہے تو کیا کسی مفلس شخص کو اِس پر عمل کرکے اپنی مفلسی کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیے یا نہیں؟