دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
سوال یہ ہے کہ ایک عورت جب دوسری شادی کرتی ہے تو اس کے پہلے شوہر سے جو اس کی بیٹیاں ہیں وہ اس شوہر کے لیے محرم ہوں گی؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
ہمارے جاننے والوں میں سے کسی نے قرض دیا تھا اور اب انہوں وہ واپس لینا ہے، لیکن وہ قرض لوٹانے کے معاملے میں سیریس نہیں ہیں۔ سائلہ چاہتی ہیں کہ اس حوالے سے آیات واحادیث مل جائیں جس سے قرض واپس کرنے کی اہمت اور نہ لوٹانے کا گناہ واضح ہوجائے۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمادیں۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
ایک شخص کے پاس گابھن بکری ہے جو دودھ بھی دیتی ہے، ایک دوسرا شخص اس سے بکری دودھ کی غرض سے اس شرط پر لے جاتا ہے کہ جب دودھ ختم ہو گا تو بچہ جننے سے پہلے ہی بکری واپس کر دوں گا۔ بلا معاوضہ یہ معاملہ کرنا کیسا ہے؟ اور اگر بکری کا مالک ماہانہ کچھ رقم مقرر کر لے جو دودھ پینے والا، بکری کے مالک کو ادا کرے گا تب یہ معاملہ کیسا ہے نیز کیا کسی حدیث میں جانور دودھ پر دینے کا ثواب بیان کیا گیا ہے ؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
جماعت کی نماز میں اگر ہر فرد چھ فٹ کے فاصلے سے کھڑا ہو تو اسے لغت کے اعتبار سے جماعت کیسے کہیں گے؟ اور چھ فٹ کے فاصلے سے جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا لغت کے اعتبار سے بدعت ہے یا نہیں؟ نیز یہ بھی بتائیے کہ علماء کرام نے حکومت کے خوف سے یہ کیوں فتوی دیا کہ چھ فٹ کے فاصلے سے جماعت کی نماز پڑھی جائے، اسے بدعت کیوں نہیں کہا؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
حضرت آپ کی رہنمائی درکار ہے۔ میں کہیں پڑھ رہا تھا ایک حدیث جس کا مفہوم کچھ ایسا ہے کہ کسی صحابی کو برا نہ کہو۔ کچھ مسلمان بھائی ہمارے حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ سوچ رکھتے ہیں کہ وہ صرف اسی لیے مشہور ہیں کیونکہ صحابی تھے، ورنہ ان کی دین کے لیے کوئی خدمات نہیں ہیں ۔ صحابہ کے حوالے سے ایسے خیالات ہوں تو احادیث میں کیا حکم ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
ایک دن ہم میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا اور ہماری باتوں نے طوالت اختیار کرلی ، بات یہاں تک پہنچی کہ میں نے بیوی سے کہاکہ اگر آپ نے میرے ساتھ بستر لگا یا تو میں آپ کو طلاق دےدو ں گا۔ میری بیوی اپنی والدہ کی گھر چلی گئی اور اب کہہ رہی ہیں کہ کسی مفتی صاحب سے اس مسئلہ کے بارے دریافت کرو پھر میں آپ کے ساتھ چلنے کے لیے تیار ہوں، لہذا آپ مجھے اس مسئلہ کے بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
مجھے(multi level marketing) کے بارے میں فتوی لینا تھا کیا یہ جائز ہے؟
شرائط اور طریقہ کار کے لیے درج ذیل لنکس ملاحظہ فرمائیں۔
https://en.m.wikipedia.org/wiki/Multi-level_marketing
https://en.m.wikipedia.org/wiki/Qnet
Qnet.net
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
مندرجہ ذیل حدیث کی اِسنادی حیثیت کی بابت دریافت کرنا ہےکہ آیا یہ حدیث مستند ہے یا نہیں؟
اللہ کے نبی ﷺنے فرمایا: جوبندہ اذان اور اقامت کے درمیان یہ دعا پڑھ لے (جو دس پندرہ منٹ کا وقفہ ہوتا ہےاس وقفہ میں) اَللهُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَةَ فیِ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَةِ۔ اس کو اللہ چار انعام دیں گے۔
(۱)اللہ تعالٰی اسے ایسی بیماری نہیں لگنے دے گا جس سے موت آ جائے،یعنی خطرناک بیماری سے محفوظ رہے گا۔ (۲)اللہ تعالٰی اس کو تنہائی کے گناہ سے بچائے گا۔ (۳)اللہ تعالٰی اس کو ظالموں سے دور رکھے گا۔ (۴)اللہ تعالٰی اس کو بغیر محنت کے آسان روزی عطا فرمائے گا۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
زکوۃ، صدقات، فطرہ اور قربانی کی کھالیں قریبی مستحقین کو دینا زیادہ افضل ہے یا دور کے دینی اداروں کو جیسے دارالعلوم، بنوری ٹاؤن وغیرہ؟ ہم دور والوں کو دیں یا پھر قریبی مستحق لوگوں اور مستحق اداروں کو دیں؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
خلیجی ممالک میں کورونا صورتحال کی وجہ سے حکومت نے مسجد بند کردی تو عید الفطر کی نماز گھر میں پڑھی جاسکتی ہے؟