Menu

Fatawaa

صلاۃ الضحیٰ کی حدیث

درج ذیل حدیث  سنن ابوداؤد کے حوالے سے موصول ہوئی ہے اس کے بارے میں بتائیے ، کیا یہ صحیح ہے:
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو اپنے گھر سے وضو کرکے فرض نماز کے لیے نکلے تو اس کا ثواب احرام باندھنے والے حاجی کے ثواب کی طرح ہے اور جو صلاۃ الضحی کے لیے نکلے اور اسی کی خاطر تکلیف برداشت کرتا ہو تو اس کا ثواب عمرہ کرنے والے کےثواب کی طرح ہے اور ایک نماز سے لے کر دوسری نماز کے بیچ میں کوئی لغو کام نہ ہو تو وہ علیین میں لکھی جاتی ہے۔

مسئلہ طلاق

 کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا اور اس جھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی سے کہا کہ "میں تجھے تین طلاق دیتا ہوں" جبکہ شوہرکا یہ کہنا ہے کہ اس سے میری بالکل طلاق کی نیت نہیں تھی، غصہ کی حالت میں میرے منہ سے نکل گیا ، تو کیا اس سے طلاق واقع ہوگئی؟ اگر طلاق واقع ہوئی ہے تو کتنی طلاق واقع ہوئی؟ اور اگر شوہر رجوع کرنا چاہتا ہو تو کیا صورت ہوگی ؟ جواب عنایت فرمائیے آپ کی عین نوازش ہوگی ۔


سودی بینکوں کے پروگرام تیار کرنے والی کمپنی میں کام کرنا

 ميں كيمونكيشن انجينئر ہوں، مجھے ايك كمیونكيشن كمپنى ميں ملازمت كى پيشكش ہوئى ہے، ،چوں کہ  يہ ملازمت نيٹ ورك ( آلات كو ايك دوسرے سے ملانے ) سے متعلقہ ہے، اس ليے اس ميں سودى پراجيكٹ كا ہونا بھى ضرورى ہے، يعنى ان ميں لازمى سودى پراجيكٹ بھى ہونگے، اوراگر يہ كمپنى كسى ایسے قسم كے پراجيكٹ پر عمل كرتى ہے تو كيا ميرے ليے اس كمپنى ميں ملازمت كرنا جائز ہے؟

نہار منہ پانی پینا

 براہ مہربانی مندرجہ ذیل پوسٹ میں موجود سوال وجواب کی بابت رہنمائی فرمادیں کہ کیا درست ہے؟اور یہ بھی بتادیں کہ صبح اٹھنے کے کتنی دیر بعد پانی پیا جاسکتا ہے، کیوں کہ جو شخص روزے رکھتا ہے وہ تو پانی پیے بغیر روزہ نہیں رکھ سکتا۔ برائے مہربانی مکمل رہنمائی فرمادیں۔ جزاک اللہ خیراً

پوسٹ:

’’سوال:نہار منہ پانی پینا کیسا ہے؟

جواب:نہار منہ پانی پینا جائز ہے البتہ بعض احادیث مبارکہ میں نہار منہ پانی پینے کو صحت کےلیےنقصان دہ قرار دیا گیا ہے لہٰذا بہتر یہی ہے کہ نہار منہ پانی نہ پیا جائے لیکن اگر کوئی نہار منہ پانی پیتا ہے تو گنہگار نہیں ہوگا۔ چنانچہ حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا : "مَنْ شَرِبَ الْمَاءَ عَلَی الرِّیْقِ ذهبَ نِصْفُ قُوَّته" (کنزالعمال، جلد 16، صفحه 35، مطبوعه ملتان، تاریخ دمشق، جلد24، صفحه 456، حدیث : 2957) ترجمہ:   جس نے نہار منہ پانی پیا اس کی آدھی طاقت چلی گئی۔ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "من شرب الماء علی الریق انتقصت قوته" (المعجم الاوسط للطبرانی جلد، 5، صفحه 51، حدیث نمبر4646 دارالحرمین) جس نے نہار منہ پانی پیا اس کی طاقت کم ہو گئی ۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "ومن شرب الماء علی الریق انتقضت قوته" (المعجم الاوسط، جلد 6، صفحه 334، حدیث: 6557 دارالحرمین)یعنی اور جس نے نہار منہ پانی پیا اس کی قوت بیکار ہوگی۔ مرقاۃ المفاتح میں ہے: "ان اکثر الامم لا سیما العرب یرون شرب الماء علی الریق بالغا فی المضرة". (مرقاۃ المفاتیح کتاب الاطعمة، جلد 7، صفحه 2706 حدیث4194 دارالفکر) بیشک اکثر امتیں خصوصاً عرب لوگ گمان کرتے ہیں کہ نہار منہ پانی پینا نقصان دہ ہے۔ حکماء کہتے ہیں : "ثلاثة اشیاء تورث الهزال: شرب الماء علی الریق والنوم علی غیر وطاء وکثرۃ الکلام برفع الصوت" (المجالسة وجواهر العلم، جلد6، صفحه 39 ) یعنی تین چیزیں کمزوری و دبلاپن پیدا کرتی ہیں : نہارمنہ پانی پینا, سخت و ناہموار زمین پر سونا, بلند آواز سے لمبی گفتگو کرنا۔  واللہ اعلم ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ علیہ والہ وسلم‘‘

نومولود بچے کے سر کے بال اتروانا

Jun 22 2020
1
0
نومولود بچے کے سر کے بال اتارنے کے حوالے سے میرے چند سوالات درج ذیل ہیں:
۱۔کیا یہ لازمی ہے؟ اگر ہاں تو اس کا حکم(فرض، واجب، مستحب، نفل) کیا ہے؟
۲۔پیدائش کے کتنے وقت بعد یہ بال کاٹے جاتے ہیں؟اگر اس میں تاخیر ہوجائے تو پھر کیا کرنا چاہیے؟

رسول اللہ ﷺ کا شجرہ طیبہ

Jun 22 2020
42
0
 ایک عالم رسول اللہ ﷺ کا نسب مبارک حضرت آدم علیہ السلام تک بیان کرتے ہیں، جبکہ ایک دوسرے عالم فرماتے ہیں کہ آپﷺ کا نسب عدنان تک ثابت ہے، لہذا  حضرت آدمؑ تک نسب بیان کرنا درست نہیں۔ اس بارے میں رہنمائی فرمادیجیے۔

بھائی کی وراثت

Jun 16 2020
5
0
 اگر دو بھائی اور دو بہنیں ہوں، ایک بھائی اور ایک بہن غیر شادی شدہ ہو اورایک بھائی بہن شادی شدہ ہوں۔ غیر شادی شدہ بھائی کا انتقال ہوگیا تو اس بھائی کی وراثت کس کو ملے گی؟ برائے مہربانی صحیح رہنمائی فرمائیں۔