Menu

Fatawaa

خواتین کےلیے نقلی بال، ناخن وغیرہ لگانا

 کیا دلہن کو خوبصورتی کےلیے نقلی بال، نقلی پلکیں، نقلی ناخن وغیرہ کچھ دیر کےلیے مثلا آٹھ گھنٹے کےلیے لگاسکتے ہیں جو انسانی بال سے بنے ہوئے نہ ہوں؟ مزید یہ کہ دلہن کے ساتھ ساتھ جو خواتین کسی فنکشن کےلیے نقلی بال، ناخن، پلکیں (جو انسانی بال سے نہ بنے ہوں) لگواتی ہیں کیا خوبصورتی کےلیے ان کا لگانا جائز ہے؟

ماسک پہن کر نماز کا حکم

 کل جمعہ کی نماز سے قبل محلے کی مسجد کے امام صاحب نے فرمایا کہ ماسک پہن کر نماز نہیں ہوتی، ناک اور چہرا دوران نماز ڈھکا ہوا نہیں ہونا چاہیے۔ جن افراد نے بھی ماسک پہنا ہوا ہے اتار دیں۔ برائے مہربانی اگر کسی مستند حوالے سے اس بات کی تصدیق کردیں۔

ناجائز آمدنی والے شخص کو فروخت کردہ چیز کی قیمت صدقہ کرنا

 کیا یہ بات درست ہے کہ ’’کمرشل بینک کے ملازم یا ایسے افراد جن کی آمدنی کے بارے میں معلوم ہو کہ جائز نہیں ان کو اگر کوئی دوکاندار اپنی چیز فروخت کرے، یا سروسز دینے والا اپنی سروس فراہم کرے مثلاً ڈاکٹر، وکیل، مکنیک وغیرہ تو وہ اس ملازم سے لی ہوئی رقم کو اپنے استعمال میں لانا جائز نہیں، بلکہ بغیر ثواب کی نیت کے صدقہ کر دے۔ اگر ایسا ہی ہے تو کیوں؟ جبکہ دوکاندار جو چیز فروخت کرتا ہے اس سے حاصل ہونے والی رقم دو حصوں پر مشتمل ہوتی ہے قیمتِ خرید اور منافع۔ اصل رقم رکھ کر اسے صرف اپنا منافع صدقہ کرنا چاہیے۔ قیمت خرید بھی صدقہ کیا تو نقصان ہو گا اور گاہک کو انکار بھی نہیں کیا جا سکتا اسی طرح ڈاکٹر، وکیل، مکنیک وغیرہ کے سروسز دینے پر بھی کچھ کاسٹ تو آتی ہے مثلاً آفس کا کرایہ، بل بجلی وغیرہ۔وضاحت کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں۔ 

جمعہ کی پہلی چار سنتوں کا ثبوت

Jun 16 2020
12
0
 جمعہ کی فرض نماز سے پہلے چار رکعت سنتیں پڑھنا کسی ٹھوس دلیل سے ثابت ہیں؟ اس پر صحیح دلائل ہیں یا نہیں؟ اہل حدیث اس کو بدعت کہتے ہیں کہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے اس کو بدعت کہا ہے۔

بہی کھانے کے فوائد پر مشتمل احادیث کی تحقیق

Jun 16 2020
36
0
 بہی کھانے کے فوائد کے حوالے سے درج ذیل احادیث کی تحقیق فرمادیں۔ 
حضور ﷺ نے فرمایا: بہی کھاؤ، کیونکہ وہ دل کے دورے کو ٹھیک کرکے سینہ سے بوجھ اتار دیتا ہے۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بہی کھانے سے دل پر سے بوجھ اتر جاتا ہے۔ اسی طرح ایک اور روایت میں ہے کہ اللہ تعالی نے کوئی نبی ایسا نہیں مبعوث فرمایا جنہیں جنت کا بہی نہ کھلایا ہو، کیونکہ یہ فرد کی قوت کو چالیس افراد کے برابر کردیتا ہے۔ مزید یہ بھی ایک روایت ہے کہ اپنی حاملہ عورتوں کوبہی کھلایا کرو، کیونکہ یہ دل کی بیماریوں کو ٹھیک کرتا ہے اور لڑکے کو حسین بناتا ہے۔ 


کریڈٹ کارڈ کا استعمال

 میری جاب کچھ اس نوعیت کی ہے، جس میں بیرون ملک سفر رہتاہے۔ سفری ضرویات اور اخراجات کو پورا کرنے کے لیے میں نے ایک عدد کریڈٹ کارڈ رکھا ہوا ہے، جس کے ذریعے میں ہوٹل وغیرہ کی پیمنٹ کرتا ہوں،اگر کارڈ کی سہولت نہ ہو تو بیک وقت اتنی رقم جو کہ کم از کم پچاس سے پچھتر ہزار تک کی ضرورت ہو سکتی ہے اور اتنی رقم ضروی نہیں کیش کی صورت میں موجود ہو، میں نے کاکارڈ کا استعمال صرف بیرونی سفری اخراجات یاپھر انٹرنیٹ پیمنٹ کے لیے رکھا ہوا ہے، اور رقم کی واپسی مقرہ تاریخ سے پہلے کر دیتا ہوں تاکہ سود سے بچا جا سکے۔ مزید یہ کہ میں کارڈ پہ جمع شدہ پوائنٹس کو بھی استعما ل نہیں کرتا۔کیا میرے لیے اس صورتحال میں کریڈٹ کارڈ کے استعمال کی گنجائش بنتی ہے؟ اگر نہیں تو متبادل بھی بتلا دیجئے۔ جزاک اللہ

قطب اور ابدال

Jun 16 2020
12
0
 احادیث مبارکہ میں قطب اور ابدال کے حوالے سے ہمیں کیا تفاصیل ملتی ہیں؟ان کی تعداد کے حوالے سے اور شام میں کتنے موجود ہتے ہیں، وضاحت فرما دیجئے۔ اور یہ قطب اور ابدال کون ہوتے ہیں اور ان کا کام کیا ہوتا ہے؟یہ وضاحت بھی فرما دیجئے۔

قرآن پاک پڑھنا چھوڑدینا

جس شخص نے لڑکپن میں قرآن پاک کو پڑھا اور دہرایا لیکن جوان ہوکر قرآن پاک پڑھنے سے قاصر ہوجائے اور وقت اور وسائل ہونے کے باوجود قرآن دوبارہ نہ سمجھے اور نہ پڑھنا سیکھے تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟

آزمائش آنے پر برائی میں لگ جانا

Jun 12 2020
0
0
ایک شخص جو دین کی تبلیغ کی طرف مائل رہا ہو اور اپنے گھر میں تمام دین پر عمل کی کوشش بھی کرتا رہا ہو، لیکن بیروزگاری کی آزمائش آنے کے بعد اللہ کی طرف رجوع کرنے کی بجائے سگریٹ نوشی شروع کردے اور ماں، بیوی، بہن کے روکنے کے باوجود اس لت میں مبتلا رہے تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟