دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
زید نے دو شادیاں کیں۔ دوسری شادی کرتے وقت پہلی بیوی سے جو درج ذیل معاہدہ کیا تھا اس میں یہ بات بھی طے ہوئی تھی کہ ہفتے میں پانچ دن پہلی بیوی کے ساتھ رہوں گا اور دو دن دوسری بیوی کے ساتھ۔ اس پر شوہر اور دونوں بیویوں کی رضامندی بھی ہوئی تھی اور نکاح کے موقع پر بھی یہ معاہدہ پیش کیا گیا تھا۔ اب اس معاہدے کی رو سے بتائیں کیا شرعاً زیدپر اس کے مطابق عمل کرنا ضروری ہےیا یہ کہ اب دونوں بیویوں کے درمیان برابری کی جاسکتی ہے؟ معاہدہ نامہ درج ذیل ہے:
1. ایک سال تک میں پہلی بیوی کو اس کا فلیٹ دے دوں گا۔
2. میں بالکل نہیں بدلوں گا اور غصہ نہیں کروں گا۔
3. میں پانچ دن پہلی بیوی ساتھ اور دو دن دوسری کے ساتھ رہوں گا۔
4. دو ماہ رات آٹھ بجے تک میں دوسری بیوی کے ساتھ رہوں گا۔
5. یہ سب میں پہلی بیوی کے سامنے اللہ کو حاضر ناظر جان کر تحریر کر رہاہوں۔
6. پہلی بیوی کا جیسا مزاج ہوگا زید اسے برداشت کریں گے۔ یہ بات مستقل بنیادوں پر ہوگی۔
7. ان سب شرائط پر ہم دونوں یعنی زید اور پہلی بیوی راضی ہیں اور دوسری بیوی بھی ان باتوں پر راضی ہیں۔
8. ان باتوں پر سختی سے عمل ہوگا اور زید روز قیامت جواب دہ ہوں گے۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
مشکوۃ اور ابوداود کے حوالے سے ایک روایت ملی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس مسافر کے پاس ایسی سواری ہو جو اس کو منزل مقصود پر پہنچادے تو وہ روزہ رکھے۔ کیا ایسی کوئی حدیث ہے؟ اگر ہے تو اس کی وضاحت بھی فرمادیں۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
ایک خاتون کا انتقال ہوگیا، پسماندگان میں شوہر، خاتون کی ماں، پانچ بھائی اور دوبہنیں ہیں۔ خاتون کی ملکیت میں جو سونا اور پیسہ ہے اس کا حق دار کون ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
کیا فرماتے ہیں علما ءکرام اس بارے میں کہ آج کل جو حضرات کیٹل فارمنگ کررہے ہیں، وہ اپنے کاروبار میں جب کسی دوسرے شخص کے مال سے جانور شامل کرتے ہیں تو ان سے یہ معاہدہ طے کرتے ہیں کہ اس جانور سے پیدا ہونے والا ایک بچہ وہ خود رکھیں گے اور اس کے عوض ماہانہ جانور پر ہونے والے اخراجات وصول نہیں کریں گے ۔ اس طرح کا کاروباری معاہدہ درست ہے یا نہیں ۔ اس طرح کے کاروباری معاملہ میں بہتر معاہدہ کیا ہونا چاہئے ۔ قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں ۔ جزاک اللہ خیرا
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
ایک صاحب نے اپنے درس میں ایک روایتِ حدیث بیان کی ہے جس کی اِسنادی حیثیت کی بابت دریافت کرنا ہے:
اُنہوں نے اپنے درس میں فرمایا کہ:’’نبی ﷺ نے فرمایا (بروایت حضرت عائشہ )کہ ہم جنت میں جائیں گے تو سامنے حور کھڑی ہو گی۔ پھر اللہ کہے گا یہ تیری حور ہے کیا یہ تمہیں پسند ہے تو بندہ کہے گا No Problem تو اللہ کہے گا تیری بیوی کو بلاؤں، تو بندہ کہے گا اللہ پچاس سال تو دنیا میں نکال لئے اور کتنے سال ۔ پھر اللہ دوسری مرتبہ پوچھیں گے بیوی کو بلاؤں، پھر اللہ تیسری مرتبہ کہیں گے تو بندہ کہے گا کہ اے اللہ تو بار بار کہتا ہے تو بلالے،باقی مجھے تو اُسکی کوئی ضرورت نہیں۔ تو اللہ فرشتوں سے کہے گا پردہ اٹھاؤ، اِس کی بیوی کو سامنے لانا ہے۔ اللہ فرمائے گا مجھے اپنی عزت و جلال کی قسم جو خوبصورتی حور کو دی ہوگی اُس سے 70 گناہماری بیوی کو دی ہوگی۔ تو پردہ اٹھے گا تو اس کی بیوی آئے گی اور جب دیکھے گا کہ یہ حور سے بھی زیادہ خوبصورت ہے تو ہم لالچی ہیں بندہ کہے گا کہ پچاس سال تو اِس کیساتھ دنیا میں گزارلئے اب اور گزار لوں گا اس کے ساتھ۔ براہ کرم مسئولہ حدیث کے بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ یہ مستند ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
میرے شوہر بیماری کی وجہ سے گھر میں ہی رہتے ہیں، اپنے دو گھر کرایہ پر ہیں، ان سے ملنے والے کرایہ اور ٹیوشن سے ملنے والے پیسوں سے میں گھر چلاتی ہوں، میں خود صاحب نصاب نہیں، میرے شوہر نے حج کیا ہوا، لیکن میں نے نہیں کیا، اب دل چاہتا ہے کہ حج کروں تو کیا اس کےلیے میں اپنا ایک گھر بیچ کر حج کروں یا یہ کہ بغیر حج کیے رہوں، اس میں کوئی گناہ تو نہیں ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
کیا لے پالک بچے کو والد کا نام نہ دینا گناہ ہے؟ اگرچہ والد کی وراثت میں اسے حصہ مل رہا ہو اور چچا ہی نے اسے گود لیا ہو، اسکول میں اس کے والد کا نام چچا ہی کا رکھا گیا ہو، کیا والد کا نام دینا لازمی ہے؟ اور نہ دینے کی صورت میں گناہ ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
ایک شخص کا گھر ہے، مالک کی زندگی میں اس کی اجازت کے ساتھ اس کے بیٹوں نے گھر میں کچھ کام کروایا، کچھ بیٹوں نے پیسے لگائے اور کچھ نے وقت لگایا، یہ سب بغیر کسی معاہدے اور لکھائی پڑھائی کےہوا، ۲۰۱۰ء میں یہ کام ہوا، ۲۰۱۲ء میں والد کا انتقال ہوگیا، اس وقت گھر کی تقسیم کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، اب۲۰۲۰ء میں ترکہ تقسیم کرنا ہے، لیکن وہ حساب معلوم نہیں کہ کس نے کتنا اس گھر پہ خرچ کیا، تو رہنمائی فرمائیں کہ اس گھر کو بیچ کر سات آٹھ بہن بھائیوں میں اس کی تقسیم کیسے ہوگی؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
تیمم کا مکمل طریقہ بیان فرمادیں، نیز تیمم کن کن چیزوں سے کرسکتے ہیں؟ سفر میں ہوں، ہسپتال یا مارکیٹ میں ہوں تو اپنے پاس کیا رکھیں، تفصیل سے بتادیں۔ اگر نماز کا وقت صرف اتنا ہوکہ تیمم کرکے نماز پڑھی جاسکتی ہو کیا حکم ہے؟