Menu

Fatawaa

جنازہ کا طریقہ

Jun 12 2020
1
0
 کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنا اس طور پہ کہ میت، امام اور چند مقتدی مسجد سے باہر ہوں اور باقی حضرات مسجد کے اندر ہوں،جائز ہے یا نہیں؟

علماء اہلسنت اور تذکرہ اہل بیت

 کچھ دوستوں نے یہ اعتراض کیا ہے کہ سنی علماء اہل بیت کا تذکرہ زیادہ نہیں کرتے اور نہ لکھتے ہیں، غیر اہل بیت صحابہ کا تذکرہ کرتے ہیں، اس سلسلے میں اہل بیت کی فضیلت پر مشتمل چند کتابوں کے نام بتادیجیے جو ان دوستوں کو بتائی جاسکیں۔

جانوروں پر زکوۃ کا مسئلہ

Jun 12 2020
0
0
 ایک صاحب کا بھینسوں کا باڑا ہے، وہ ان کا دودھ نکالتے ہیں، کیا ان پر زکوۃ ہوگی؟ اسی طرح کچھ جانور آگے دیے ہوتے ہیں جن کے چارے اور جگہ کا خرچہ یہ دیتے ہیں یا کچھ جانور گابھن کرنے کےلیے دیے ہوتے ہیں تو کیا ان پر زکوۃ ہوگی یا نہیں؟ 

کرائے پر گھر لینا

جو گھر زیادہ ایڈوانس یعنی فکسڈ پر لیتے ہیں جس کا کرایہ انتہائی کم ہوتا ہےاور ہر سال ایگریمنٹ بدلاجاتا ہے، کرایہ بڑھایا جاتا ہے، ایسا گھر لینا جائز ہے؟ اس سے پہلے جو پگڑی سسٹم ہوتا تھا بس ایک بندے نے زیادہ رقم دے کر زندگی بھر کرایہ نہیں بڑھایا مالک کی مرضی سے کیا یہ جائز عمل ہے؟

کرونا وائرس کی وجہ سے نماز عید کی مخصوص صورت

Jun 12 2020
0
0
 ہمارے یہاں امریکا میں مساجد بند ہیں، ان میں نماز باجماعت کی ادائیگی پر پابندی ہے،  میدان اور پارک وغیرہ میں بھی جماعت نہیں کرائی جاسکتی، چار افراد سے زیادہ لوگوں کو جمع نہیں ہونے دیتے۔ اس صورت حال میں عید کی نماز  کےلیے حکومت کی طرف سے یہ اجازت ہے کہ مسجد کا جو پارکنگ پلاٹ ہے اس میں امام سامنے کھڑا ہو، نماز، خطبہ وہ سب کے سامنے ادا کرے گا، باقی لوگ اپنی گاڑیاں قبلہ رخ کھڑی کرکے گاڑیوں میں ہی نماز ادا کریں۔ کیا موجودہ حالات میں اس طرح نماز اگر پڑھ کی جائے تو درست ہوجائے گی؟

حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو خواب میں دیکھنا

Jun 12 2020
10
0
فردوس الاخبار کے حوالے سے ایک حدیث پڑھی کہ فرمان مصطفی ﷺ ہے کہ ’’جس نے ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو خواب میں دیکھا اس نے واقعی انہیں کو دیکھا، کیونکہ شیطان ان کی شکل اختیار نہیں کرسکتا‘‘۔ برائے مہربانی اس کی تحقیق فرمادیں۔

داڑھی کا حکم

 میرے بیٹے نے عمرہ کیا تھا تو داڑھی رکھ لی تھی، پھر میں نے اسے داڑھی ہٹانے نہیں دی۔ اب اُس نے آہستہ آہستہ داڑھی کو ماڈرن کردیا ہے۔ میرے شوہر کہتے ہیں کہ یا تو صحیح داڑھی رکھو ورنہ اسے بھی ہٹادو۔ میں اس حق میں نہیں ہوں، میں نے داڑھی ہٹانے سے منع کیا ہے اس سوچ سے کہ اگر اس نے داڑھی ہٹادی تو پھر نہیں رکھے گا۔ بیٹا کہتا ہے کہ داڑھی سنت ہے فرض نہیں ہے۔ ویسے میرا بیٹا فرماں بردار ہے میری بات مانتا ہے۔ میرے کہنے پر اس نے بچے کی سالگرہ نہیں منائی بلکہ یتیم خانے میں صدقہ دےدیا۔ آپ اس کے لیے دعا کریں۔

شوال کے چھ روزوں کا حکم

Jun 12 2020
43
0
 شوال کے چھ روزوں کا کیا حکم ہے؟ ایک مفتی صاحب کا کہنا ہے کہ شوال کے چھ روزوں کی احادیث کی صحت کا تین بڑے اماموں نے (امام ابوحنیفہ، امام مالک اور امام بخاری رحمہم اللہ نے) انکار کیا ہے، اسی طرح محقق علی الاطلاق علامہ ابن ہمام اور علامہ ابن نجیم شارح کنز الدقائق رحمہما اللہ نے ان روزوں کو ناجائز روزوں میں شمار کیا ہے۔

مسئلہ تقسیم وراثت

Jun 03 2020
3
0
ایک شخص ہے جس کے کوئی سگے بہن بھائی زندہ نہیں ہیں، ان کے بچے موجود ہیں، ماں، باپ، دادا، دادی، نانا، نانی، ماموں، پھوپھی وغیرہ کوئی بھی نہیں ہے، بیوی ہے، اولاد نہیں ہے، تین بھائی اور دو بہنیں باپ شریک ہیں، اب اس کی وراثت کی تقسیم کیسے ہوگی؟