Menu

Fatawaa

تہجد کے وقت فرشتوں کا جگانا

مفتیان کرام کی خدمت میں میرا سوال یہ ہے کہ ایک مولانا صاحب نے اپنے بیان میں یہ فرمایا کہ حدیث میں آتا ہے: جب تہجد کا وقت ہوتا ہے تو اللہ تعالی فرشتوں سے فرماتا ہے کہ جو میرے نیک بندے ہیں انہیں اٹھا دو اور جو میرے گناہ گار بندے ہیں انہیں سلا دو۔ تو کیا یہ بات حدیث مبارکہ میں نقل ہوئی ہے؟

آغاخانیوں کا حکم

Jul 30 2020
6
0
آغا خانیوں کا کیا حکم ہے؟ کیا ان کے ساتھ کھانا کھاسکتے ہیں اور کیا ان کے گھر کا کھانا کھاسکتے ہیں؟ ہمارے آفس میں پچاس فیصد آغاخانی ہیں، یہ نہ نماز پڑھتے ہیں، نہ روزہ رکھتے ہیں اور نہ ہی پردے کا اہتمام کرتے ہیں۔ ان کے عقائد پر روشنی ڈالیے۔ 

کال سینٹر کی جاب کے حوالے سے سوالات

سوال نمبر۱: میں نے ایک کال سینٹر میں نوکری شروع کی ہے، سوال یہ ہے کہ کیا ایسے کال سینٹر میں کام کرنا جائز ہے جہاں ہمیں کسی ہیلتھ انشورنس کی کمپنی کے بارے میں سروسز مہیا کرنی ہوں، لیکن مجھے یہ نہیں معلوم کہ وہ کال سینٹر اس ہیلتھ انشورنس کمپنی کا ہے یا پھر اس کال سینٹر کے ذریعے ہمیں صرف لوگوں سے اس کی پروڈکٹس اور سروسز بیچنی ہوتی ہیں۔ 
سوال نمبر۲: دوسرا سوال یہ ہے کہ ہم لوگوں کو باہر دوسرے ممالک میں کال کرنی ہوتی ہے اور اپنا تعارف کرواتے ہوئے اپنا نہیں بلکہ کسی دوسرے شخص کا تعارف کرانا ہوتا ہے اور ساتھ یہ بتانا پڑتا ہے کہ میں یہاں سے نہیں بلکہ اس ملک سے بات کررہا ہوں جہاں وہ کال کرنے والا رہتا ہے۔ کیا یہ جھوٹ کے دائرے میں شامل نہیں ہوگا؟


ورثاء کی اجازت کے بغیر کوئی چیز کسی کو دینا

Jul 30 2020
1
0
 ایک صاحب کی بیوی کا انتقال ہوگیا، اس بیوی سے اس کے بچے بھی ہیں، بیوی کے انتقال کے بعد اس نے دوسری شادی کی، پہلی بیوی کا زیور اس نے دوسری بیوی کو بغیر مہر کے ویسے ہی دےدیا، کچھ عرصہ بعد دوسری بیوی سے معاملات خراب ہوئے تو اس نے دوسری بیوی کو طلاق دےدی، اب مسئلہ یہ ہوا کہ اس صاحب کے اور دوسری بیوی کے گھر والوں کے درمیان اختلاف ہوگیا، بیوی والوں نے کہا کہ ہم نے جو سامان دیا تھا وہ ہمیں واپس کردیں اور یہ صاحب کہنے لگے کہ میں نے جو زیور وغیرہ دیا تھا وہ مجھے واپس کردیں۔ خیر اس نے وہ زیور ان سے لے لیا، کیا یہ لینا صحیح ہے یا نہیں؟ اور کیا لینے کے بعد دوبارہ لوٹانا چاہیے یا نہیں؟ اگر مرد لوٹانا نہ چاہے تو اس کے متبادل کیا صورت ہوسکتی ہے؟  دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ یہ زیور تو پہلی بیوی کی ملکیت کا تھا تو اس کا ورثاء میں تقسیم ہونا ضروری تھا، لیکن کیا ورثاء کی اجازت کے بغیر اس زیور کو کسی اور کے حوالے کرنے کی اجازت ہے؟ مرد کا کہنا ہے کہ بچے چونکہ چھوٹے نابالغ ہیں اس لیے میں نے آگے دےدیا، اس مسئلے کی وضاحت فرمادیں۔ جزاکم اللہ خیرا


رزق حلال کمانے سے متعلق ایک اشکال کا ازالہ

رزق حلال کمانا فرض ہے، لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ جو لوگ حرام کماتے ہیں وہ ہم سے مالی طور پر بہت آگے نکل جاتے ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ رزق حلال میں برکت ہوتی ہے، جبکہ رزق حلال کمانے والوں کو کبھی فاقے سے گزرنا پڑتا ہے تو کبھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کبھی مختلف مصیبتیں اٹھانی پڑتی ہیں، حالانکہ ہم نے سنا ہے کہ دنیا میں بندے کے آنے سے پہلے اس کا رزق لکھ دیا جاتا ہے۔ اس کے بارے میں بتائیے کہ یہ تضاد کیوں ہے؟

رکوع پالینے سے رکعت کا حکم

Jul 28 2020
53
0
سوال یہ ہے کہ رکوع میں شامل ہونے سے رکعت ہوجاتی ہے؟ کسی نے ایک صاحب کا ایک کلپ شیئر کیا ہے جو اس سے اختلاف کررہے ہیں۔ اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

نان نفقہ نہ اٹھانے والے شوہر کاحکم

 میرے شوہر گزشته كئي سالوں سے ميرا اور بچوں كا خرچہ نہیں اٹھارہے، میرے بھائی اور دوسرے لوگ ماہانہ مجھے پیسے دیتے ہیں، بیوی کی حیثیت سے میرا شوهر کے ساتھ رہنا بہت مشکل ہے۔ آپ میری رہنمائی کریں اور مجھے بتائیں کہ ایسے شوہر کےلیے کیا حکم ہے؟

وتر میں پڑھی جانے والی سورتیں

کیا طحاوی میں حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے وتر کی ان نو سورتوں کی ان ہی ترتیبوں کے ساتھ کوئی روایت موجود ہے؟ اگر ہے تو براہ کرم ہمیں بھیج دیں۔ سورتیں یہ ہے: 
 پہلی رکعت میں: سورۃ القدر، سورۃ الزلزال، سورۃ التکاثر
دوسری رکعت: سورۃ العصر، سورۃ الکوثر، سورۃ النصر
تیسری رکعت: سورۃ الکافرون، سورۃ اللھب، سورۃالاخلاص