Menu

Fatawaa

روزے کی حالت میں ناک میں پانی ڈالنا

Aug 22 2020
0
0
بعض اوقات غسل کرتے ہوئے ناک میں پانی ڈالتے ہوئے محسوس ہوتا ہے کہ کچھ تری سی حلق تک چلی گئی ہو، لیکن جب محسوس ہوا تو کوشش کی کہ کھانس کر اس کو حلق سے نکال دیا جائے۔ لیکن پھر بھی اگر کچھ تری سی اندر جاتی محسوس ہو تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟ اگر ٹوٹ جاتا ہے تو اس کی قضا ہوگی؟ اور اگر یہ معلوم نہ ہو کہ کتنے روزوں میں ایسا ہوا توکس طرح قضا ادا ہو گی؟ ناک میں پانی ڈالنے میں کوئی رعایت ہے؟ ورنہ اس میں اندیشہ ہوتا ہے کہ بار بار ایسا ہوگا؟

ايك لاكھ نماز کی فضیلت حدود حرم میں

 حدیث میں مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کی فضیلت ایک لاکھ بیان ہوئی ہے۔ یہ فضیلت مسجد الحرام کے ساتھ خاص ہے یا حرم میں کہیں بھی نماز پڑھنے سے یہ فضیلت حاصل ہوجائے گی۔ رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ خیراً

مدعی نبوت کو ماننے والے کے نکاح کا حکم

 ایک خاتون کے شوہر ایک نبوت کا جھوٹا دعوی کرنے والے شخص کو نبی مانتے ہیں، اس کا اقرار بھی کرتے ہیں، ان کے حلقے میں بھی جاتے رہتے ہیں، نماز نہیں پڑھتے، احادیث کا صریح انکار کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم پرصرف قرآن کی تعلیمات کو ماننا لازم ہے۔ اب اس خاتون کے نکاح کی کیا حیثیت ہے اور مزید ان کے لیے شرعی اعتبار سے کیا حکم ہے؟ شریعت ان سے کیا تقاضا کرتی ہے؟ اس کی وضاحت فرمادیں۔ 

ذخیرہ اندوزی

 میں فروٹ اور سبزی منڈی میں کام کرتا ہوں۔ اکثر کسی نہ کسی سبزی یا فروٹ پر کسی وجہ سے مندی کا اثر ہوتا ہے اور اس کا ریٹ غیر معمولی طور پر نیچے ہوتا ہے، جو کہ اس وقت کہ حالات کہ حساب سے سمجھ آتا ہے، مگر مارکیٹ پر گہری نظر رکھنے والے کو پتہ ہوتا ہے کہ یہ کچھ دن، ہفتے یا مہینے کی بات ہے اور پھر مندی کا اثر زائل ہوجائے گا اور ریٹ واپس چڑھ جائے گا۔ وجوہات کوئی بھی ہوسکتی ہیں، مثلاً انار کا سیزن دو تین مہینے کا ہوتا ہے اور اس میں اتنا وافر مقدار میں ہوتا ہے کہ پوری طرح سے بک نہیں سکتا تو لوگ زائد مال یا کم ریٹ والا مال اٹھا کر سٹور میں ڈال دیتے ہیں کہ جب سیزن ختم ہو جائے گا تو ہمارے پاس مال ہوگا بیچنے کے لیے یا پھر کسی کی نیت ہی یہ ہوتی ہے کہ ابھی سستا خرید لو بعد میں ریٹ جب آسمان کو چھو لے گا تو اس وقت بیچنے کی کریں گے۔ ہم اس مال کو اسٹور کرنے والی چیز میں آنا چاہتے ہیں، مگر ذخیرہ اندوزی میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔ کہیں پڑھا تھا کہ مال چالیس دن سے زیادہ نہیں رکھیں۔ اصل میں ہمیں یہ بات نہیں پتہ ہوتی کہ مال کتنے دن رکھنا پڑے گا۔ منڈی میں جب مال آجاتا ہے تو وہ واپس تو جا نہیں سکتا اور ہم نہیں تو کوئی اور خریدے گا ہی ورنہ پھینکنا پڑے گا۔ 

مال زکوۃ کا استعمال

Aug 13 2020
2
0
 آپ کے ادارے میں زکوۃ سے متعلق ہونے والے آن لائن درس میں شرکت کی، جس میں مفتی صاحب نے بیان فرمایا تھا کہ زکوۃ کے مستحق شخص کو اگر کوئی چیز مالک بنا کر دی جائے مثلا راشن بیگ تو وہ شخص اس سامان کو کسی بھی طرح سے استعمال کر سکتا ہے، مثلا وہ شخص وہ سامان بیچ کر نقد پیسے استعمال کر سکتا ہے۔ دریافت یہ کرنا تھا کہ کیا یہ اصول صرف انفرادی شخص پر لاگو ہوتا ہے یا پھر کوئی تنظیم بھی ایسا کرسکتی ہے؟

مویشی اور پلاٹ کی زکوٰۃ

Aug 13 2020
1
0
میرے پاس چودہ بھینسیں ہیں، جو میں نے ستمبر سے لے کر اب تک مختلف اوقات میں خریدی ہیں اور میں نے ستمبر میں ہی فارم کے لیے پلاٹ بھی خریدا تھا اور میرا اس پلاٹ کو فی الحال بیچنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں کہ مجھے زکوٰۃ دینی ہے کہ نہیں؟ اور اگر دینی ہے تو کب دینی ہے؟ نیز میں نے ستمبر سے اب تک جو رقم دوبارہ جمع کی ہے، اس پر بھی زکوٰۃ بنتی ہے؟ میر ی رہنمائی کریں میں آپ کا انتہائی شکرگزار رہوں گا۔

ضعیف احادیث سے متعلق سوال

Aug 13 2020
31
0
ضعیف الاسناد احادیث کیا نبی اکرمﷺ کی زبان مبارک سے ادا ہونے والے الفاظ پر مشتمل ہوتی ہیں؟ اگر ہاں تو کیسے؟ اور اگر نہیں تو کیا ان سے شریعت اسلامیہ سے متعلق معاملات خواہ فضائل ہی کیوں نہ ہوں، اخذ کیے جاسکتے ہیں؟ محدثین کے اقوال کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔