Jul
13
2020
میں نے کچھ رقم ایک فارما کمپنی میں انویسٹ کی ہے، جس کا ماہانہ بنیاد پر منافع ملتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ جو رقم انویسٹ کی ہے، وہ میری ملکیت میں مانی جائے گی؟ اور کیا اس پر زکوٰۃ ادا کرنی ہوگی؟ اور ہاں تو کس حساب سے؟
الجواب باسم ملهم الصواب
جو رقم آپ نے انویسٹ کی ہو ئی ہے وہ آپ کی ملکیت ہے اور اس رقم پر زکوۃ لازم ہے۔
(وثمنية المال كالدراهم والدنانير) لتعينهما للتجارة بأصل الخلقة فتلزم الزكاة كيفما أمسكهما ولو للنفقة (الدر المختار، كتاب الزكاة)
والله أعلم بالصواب
فتوی نمبر: 4416