Menu

Fatawaa

All Posts Author: يسئلونك

ایك مجلس كى تین طلاق كاحكم

مىرى اىك دوست كو اس كے شوہر نےحمل كےدوران فون پر تىن طلاقىں دىں، جبكہ حمل كى مدت سات ماہ تھى، طلاق دىنے كے دوسال بعد ىہ شخص كہہ رہاہے كہ اہل حدىث مسلك كے نزدىك اىك مجلس مىں تىن طلاقىں دىنے سے اىك طلاق واقع ہوتى ہے، كىا ىہ بات درست ہے، ىہ بھى رہنمائى فرمائىں كہ اس كے مطابق عمل كىا جاسكتا ہے؟ جزاك اللہ خىرا۔

حالتِ حمل میں طلاق اور عدت كا حكم

حاملہ عورت کو طلاق ہوتی ہے یا نہیں؟ اگر شوہر دوران حمل طلاق دے دے تو اس کی عدت کیا ہوگی؟ جواب تفصیل کے ساتھ مطلوب ہے۔ نیز یہ بھی بتادیں کہ اس فتوے میں اہل حدیث اور دیوبند میں کوئی فرق ہے یا نہیں؟ جزاك اللہ خىراً۔

مسئلہ طلاق

ایک آدمی نے غصے میں آکر اپنی زوجہ کو طلاق دی ہے، اب زوج دو طلاق کا اقرار کرتا ہے اور زوج کی والدہ مع ایک شاہد کے بھی دو طلاق کی اقراری ہیں، اور بیوی ایک طلاق کی اقراری ہے، جبکہ اور شاہد جو وہاں موجود تھے، وہ مختلف بیانیہ کر رہے ہیں، مثلا ایک تین طلاق کا، دوسرا چارطلاق کا، تیسراپانچ یا چھ کا، جب کہ مذکورہ شاہدوں کی زوج کے گھروالوں کے ساتھ ذاتی رنجش بھی ہے، اب سسر بضد ہےکہ نکاح ٹوٹ گیا ہے۔ لہذا اب کس کی بات کا اعتبار ہوگا؟ بمع حوالہ کے جواب عنایت فرمائیں تو آپ کا احسان ہوگا۔ جزاک اللہ خیراً

حالت احرام میں ماسک لگانا

آج کل کے کورونا کے حالات کے پیشِ نظر عمرہ پر جانے والی خاتون کی طرف سے درج ذیل سوالات موصول ہوئے ہیں، برائے مہربانی رہنمائی فرمائیے۔ 
۱۔ کیا حالت احرام میں فیس ماسک پہنا جا سکتا ہے؟ 
۲۔️ کیا فیس ماسک سلے ہوئے نقاب میں آتا ہے؟ 
۳۔️ کیا اگر عمرہ کے دوران فیس ماسک پہنا جائے تو دم دینا ہوگا؟ 

مصنوعى پلكوں اور ناخنوں كى خرید وفروخت

میری کاسمیٹکس کی دوکان ہے، کاروبار میں wax strips (بال صفا بٹى، جس سے عورتىں بال صاف كرتى ہىں) eye lashes (مصنوعى پلكىں) اور artificial nails (مصنوعى ناخن)بھی گاہک کی جانب سے طلب کیے جاتے ہیں۔کیا ان کی خرید و فروخت شرعاً جائز ہے؟
واضح رہے کہ ناخنوں كى خرىد وفروخت عورتوں كے تزیین وآرائش كى غرض سے كى جاتى ہے، جىسے كوئى عورت اپنے شوہر كى خاطر زىنت كے طور پر نقلى پلكىں اور ناخن لگائے۔

بوقتِ نكاح طلاق دینے پر جرمانے كى شرط لگانا

نكاح مىں اس قسم كى شرط لگانا كہ اگر طلاق دى تو پانچ لاكھ روپے دىنے ہوں گے، ىعنى كہ طلاق دىنے پر كوئى مالىت ىا كوئى ملكىت ٹرانسفركرنى ہوگى، اس طرح كى شرط لگانا كىسا ہے؟ جزاك اللہ خىرا۔

صحابہ کرام کی موجودگی میں غناء

ایک روایت ہے کہ عامر بن سعد کہتے ہیں کہ میں ایک شادی میں قرظہ بن کعب اور ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہما کے پاس پہنچا، وہاں لڑکیاں گانا گارہی تھیں، میں نے کہا: آپ دونوں رسول اللہ ﷺ کے صحابی ہیں اور اہل بدر میں سے ہیں، اور یہ کچھ (گانا) آپ کے سامنے ہورہا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: اگر چاہو تو ہمارے ساتھ بیٹھ کر سنو اور چاہو تو چلے جاؤ، ہمیں شادی کے موقعہ پر لہو کی رخصت دی گئی ہے۔ 
کیا یہ روایت مستند ہے؟ اور اگر مستند ہے تو اس کی وضاحت فرمادیں۔

ربیع الاول میں محافل سجانااور خوشیاں منانا

ربىع الاول كا روزہ ركھنا ىا كوئى نفلى عبادت احادىث مىں منقول ہے ىا نہىں، اور اس دن محافل سجانا، كھانا تقسىم كرنا كہ اس سے آپ صلى اللہ علىہ وسلم كو ثواب پہنچانے كى نىت ہوتو كىا ىہ جائز ہے ىا نہىں، اور اس دن محافل سجانا، ىا گھروں مىں روشنىاں وغىرہ كرنا كىسا ہے؟