Menu

Fatawaa

جائیداد کی تقسیم کا مسئلہ

Oct 12 2020
2
0
ایک خاندان میں جائیداد کی تقسیم کا مسئلہ ہے، وه یہ کہ چھ سال پہلے والدین کی وفات کے بعد تمام بہنوں اور بھائیوں نے آپس میں طے کیا کہ شریعت کے مطابق حصہ تقسیم ہو گا اور اس وقت کی قیمت کے مطابق دو بہنوں کو حصہ سے بڑھ کر ادائیگی بھی کردی، ایک بہن نے کہا میں نے رقم نہیں فلیٹ لینا ہے تو ان کی یہ بات بھی مان لی گئی، اعتماد کی وجہ سے کوئی تحریر نہیں کی، کچھ کاغذات کی وجہ سے عدالت میں بیان دینے میں تاخیر ہوئی لیکن سب بہن بھائی اس پر متفق تھے۔ اب سال ۲۰۲۰ء میں بیان ہونے ہیں، تو کچھ شرارتی افراد نے بہنوں کو کہنا شروع کر دیا کہ چونکہ ابھی جائیداد تمہارے والدین کے نام ہی ہے تو بیان بعد میں دینا پہلے آج کی قیمت کے مطابق حصہ وصول کرو۔ اس بارے میں شریعت کی کیا رہنمائی ہے جب کہ چھ سال قبل ہر بات طے ہو گئی تھی۔ کیا بھائی آج کی قیمت کے مطابق ادائیگی کریں گے؟ بہت پریشانی ہے، تفصیل سے جواب عنایت فرما دیں ۔

کسی کےلیے سامان لاکراسے اضافی قیمت کے ساتھ دینا

اگر کوئی بندہ کسی کے لیے کوئی سامان لائے اور اس کی قیمت سو روپے بنتی ہو اور اگر یہ اس شخص  کو بتائے بغیر اس سے ایک سو بیس روپے لے لے تو  کیا یہ صحیح ہے؟ اس کی وضاحت کریں۔

کرکٹ ٹورنامنٹ میں رقم جمع کرانا

Oct 12 2020
2
0
ایسا کرکٹ ٹورنامنٹ جس میں شریک ہونے کے لیے ہر ٹیم کو کچھ رقم منتظم کے پاس جمع کرانی پڑتی ہے۔ اس جمع شدہ رقم سے میچ کے اخراجات کیے جاتے ہیں جیسے بال، ٹیپ وغیرہ، اور جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کا انعام بھی اسی  جمع شدہ رقم میں سے دیا جائے گا۔ سوال یہ ہے کہ اس طرح کا ٹورنامنٹ جوے کی تعریف میں داخل ہوتا ہے یا نہیں؟ 

حج فرض ہونے کے باوجود حج نہ کرنا

Oct 12 2020
1
0
میری بیوی کے پاس اتنی مالیت کا سونا ہے کہ وہ گورنمنٹ حج سکیم کے تحت اپنا اور محرم کا خرچہ برداشت کر سکے، بلکہ اس سے ایک لاکھ زائد اس سونے کی وہ باقاعدہ زکوۃ نکالتی ہے ماشاءاللہ۔ لیکن وہ پھر بھی جانے کےلیے راضی نہیں۔ زور دینے پر کہتی ہے کہ سونا کسی اور کو دے دیا ہے (جبکہ زکوۃ وہ خود دیتی ہے)، یا پھر کہتی ہیں اگر بچے کے دل کے سوراخ کا آپریشن کرانا پڑا (آپریشن کی تاریخ حج کے دنوں میں آنے کا امکان ہے) تو اس لیے نہیں جا رہی۔علاوہ ازیں حج پروازوں کے وقت تک بچے کی ماں کے دودھ پینے کی مدت بھی ختم ہو جائے گی۔میرے پاس اتنی رقم نہیں کہ اپنا خرچہ بھی اٹھا سکوں۔میرےلیے اس ۔معاملے میں کیا حکم ہے؟ اور یہ بات کہ ’’حج کا خرچ اپنا اور محرم کا لڑکی کے پاس ہو تو اس پر حج فرض ہے۔‘‘ میرے سسر نے مفتی صاحب سے بھی پوچھ لیا ہے۔

غسل کے بعد کلی اورناک میں پانی ڈالنے میں شک ہوجائے

Oct 12 2020
1
0
اگر کسی شخص کو رات کو جنابت کی حالت پیش آگئی اور وہ رات کو غسل کرلے اور کپڑے بدل لے، صبح اٹھ کر اس نے فجر کی نماز بھی پڑھ لی۔ بعد میں اسے یہ شک ہو کہ میں نے کلی اور ناک میں پانی نہیں ڈالا تھا تو اب اس کے لیے کیا حکم ہے؟ کیا اس کی نماز ہو گئی؟

موبائل ایپلی کیشن کے ذریعہ نفع حاصل کرنا

موبائل ایپلکیشن کے ذریعے آپ اپنے اکاؤنٹ میں کچھ رقم مینٹیں کریں اور پھر خریداری پر آپ کو کیش بیک کی صورت میں پوائنٹس اور پیسے وصول ہوتے ہیں۔ فرمائیے گا کہ کیا یہ جائز ہیں کہ نہیں؟ اگر بغیر کیس کم از کم بیلنس کا ڈسکاؤنٹ ملتا ہے کسی ہوٹل پر یا پٹرول پمپ پر تو اس کا کیا حکم ہوگا؟

خاتون کے لیے سرکے بال کاٹنا

Oct 12 2020
1
0
میری والدہ کی عمر زیادہ ہوگئی ہے اور جسم بھی کافی بھاری ہوچکا ہے، مسئلہ یہ ہے کہ جب وہ نہا کر آتی ہیں تو ان کے بال کافی الجھے ہوئے ہوتے ہیں تو ہم بھائی ان کو سلجھانے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن اس سے ان کو بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے اور بال ٹوٹتے بھی ہیں۔ کیا ان کےلیے بال کٹوانا یا کندھوں تک کروانا جائز ہے؟

سودی منافع سے کسی کی مدد کرنا

 میں نے حال ہی میں اپنے مرحوم والد کے ساتھ مشترکہ ایک غیر فعال سیونگ اکاؤنٹ جو لوکل بینک میں تھا بند کروایا ہے۔ آخری بیلنس شیٹ کے مطابق جمع شدہ رقم پر منافع وقتاً فوقتاً دیا گیا ہے۔ میں وہ منافع اپنی ذات پر استعمال کرنا نہیں چاہتا، جو کہ شاید سود ہے۔ کیا میں وہ رقم ایک ایسے مستحق شخص کو دے سکتا ہوں جس کو اپنے گھر کی مینٹیننس کے لیے ضرورت ہے؟ 

میت کے قرض کی ادائیگی

Oct 12 2020
2
0
ایک گورنمنٹ ٹیچر کی دوران سروس وفات ہوئی ہے اور ان پر قرض بهی تها تو اس صورت میں حکومت کی طرف سے ورثاء کو ملنے والے فنڈز میں سے ایک بیٹا اپنے حصے میں آنے والی رقم میں سے قرض دیتا ہے تو کیا یہ جائز ہے؟ یا وراثت تقسیم ہونے سے پہلے قرض ادا کرنا لازمى ہے؟