دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
ایک روایت سنی گئی ہے کہ جو عورت پردہ نہیں کرتی تو چار لوگ اس کے ذمہ دار ہوتے ہیں، ان سے سوال ہوگا: شوہر، باپ، بھائی اور بیٹا۔ اس کے بارے میں بتائیے کیا یہ کسی کا قول ہے یا حدیث ہے؟ اگر حدیث ہے تو اس کا کیا حوالہ ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
قبروں اور مزارات پر جا کرمنّت اور دعا مانگنا شرک کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں؟ برائے مہربانی قرآن اور سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
غیر مسلم ممالک (دارالکفر) میں ہوٹل، مکڈونلڈ، کے ایف سی، پیزا ہٹ اور برگر بنانے والی کمپنیاں اپنا کھانا لوگوں کو مہیا کرنے کے لیے کئی افراد کو ملازم رکھتے ہیں یہ ملازم نہ کھانا بناتے ہیں، نہ ہی کھاتے ہیں اور نہ ہی مالک ہیں ان کا کام صرف یہ کھانا لوگوں تک پہنچانے کا ہے۔ اس کھانے میں مختلف طرح کی قباحتیں ہوتی ہیں۔ جیسے کھانا پہنچانے میں حرام گوشت ہوتا ہے یہاں تک کہ سور کا گوشت بھی ہوتا ہے۔ مچھلی کے علاوہ دیگر سمندری سی فوڈ بھی ہوتا ہے۔ کئی ہوٹلوں کے آرڈر کے ساتھ ڈرنکس ہوتے ہیں بسا اوقات شراب بھی ہوتی ہے۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
بچوں کو فجر کی نماز ادا کرنے کے لیے جگانے کا کیا حکم ہے؟ بچے جاگتے نہیں ہیں کہ جاؤ ہم نماز نہیں پڑھتے۔ سوتے بچوں کےلیے کیا حکم ہے؟ میں نے جس مدرسے سے تعلیم حاصل کی وہاں سوئے ہوئے کو فجر میں جگانے سے منع کرتے تھے، میں قرآن پڑھاتی ہوں، میں بھی جگانے سے منع کرتی ہوں۔ صحیح مسئلے کی طرف راہنمائی فرمائیے۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
اگر کسی کی کچھ نمازیں رہتی ہوں اور وہ فوت ہو گیا تو اس کے ورثاء پر نمازوں کا فدیہ ادا کرنا جائز یا واجب ہے؟ اور اس کی مقدار کیا ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
سوال نمبر1۔ صدقہ اور خیرات میں کوئی فرق ہے کہ نہیں؟ اور کیاصدقہ دیتے وقت لینے والے کو بتانا ضروری ہے؟
سوال نمبر2۔ کیا صدقہ کی رقم سےکسی کی تنخوا ہ یا اجرت دی جا سکتی ہے؟ اور کیا صدقہ سے مدرسے کے طلباء کو یا کسی غریب کو راشن دیا جا سکتا ہے؟
سوال نمبر3۔ لوگ صدقہ کا بکرا کرتے ہیں۔ اس کی اسلامی نظریہ کے مطابق کیا حقیقت ہے؟ برائے مہربانی تفصیل سے جواب دیں۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ میرے گھر والے گھر میں پالتو کتا رکھنا چاہ رہے ہیں۔ میں ہمیشہ سے یہ سنتا آیا ہوں کہ جس گھر میں کتا ہوتا ہے وہاں رحمت کے فرشتے نہیں آتے۔ برائے مہربانی اس بارے میں رہنمائی فرمادیں کہ اس معاملے کو کیسے حل کیا جائے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
سوال یہ ہے کہ قرآن کریم میں ہے: ’’انما المشرکون نجس فلا یقربوا المسجد الحرام‘‘ کہ مشرک لوگ نجس ہیں، اس لیے مسجد حرام کے قریب نہ آئیں۔ جبکہ فقہ حنفی میں اس کے برعکس ذمی کافر کو مسجد میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ تو قرآن اور فقہ حنفی میں تعارض ہے۔ دلائل کی روشنی میں اس کا کیا حل ہوسکتا ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
ٹک ٹاک ایپ کا استعمال کیسا ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
ایک مسئلہ دریافت کرناہے کہ میرا عقیقہ بچپن کے مستحب ایام میں نہیں ہوا اور میرے بڑے بھائی نے ایک بڑے بھائی کی شادی میں ایک گائے میں ہم سات بھائی بہنوں کا عقیقہ کیا، اس وقت میری عمر تقریبًا 20 سال تھی اور اس شادی میں میرے بھائی کو رشتہ داروں کی طرف سے تحفے تحائف بھی ملے۔ کیا اس صورت میں میرا عقیقہ ہوگیا یا نہیں؟