دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
سوال نمبر۱: حدیث شریف میں آتا ہے ’’الدین النصیحة‘‘ ترجمہ: دین سراسر خیرخواہی کا نام ہے، اس سے آگے ہے: ’’لله‘‘ اللہ کےلیے۔ تو کیا اس طرح ترجمہ درست ہے’’دین اللہ کےلیے خیر خواہی کا نام ہے‘‘ صحیح ترجمہ اور تشریح کیا ہوگی؟
سوال نمبر۲: دوسرا سوال یہ ہے کہ ایک اور حدیث میں آتا ہے انسان کی روح پھونکے جانے کے بعد اس کا شقی ہونا یا سعید ہونا لکھ دیا جاتا ہے، اس کا کیا مطلب ہے؟
سوال نمبر۳: تیسرا سوال یہ ہے کہ اسی دوسری حدیث میں ہے کہ بندہ عمل کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ نوشتہ تقدیر اس پر غالب آجاتا ہے، اس کی کیا تشریح ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
مفتیان کرام کی خدمت میں میرا سوال یہ ہے کہ ایک مولانا صاحب نے اپنے بیان میں یہ فرمایا کہ حدیث میں آتا ہے: جب تہجد کا وقت ہوتا ہے تو اللہ تعالی فرشتوں سے فرماتا ہے کہ جو میرے نیک بندے ہیں انہیں اٹھا دو اور جو میرے گناہ گار بندے ہیں انہیں سلا دو۔ تو کیا یہ بات حدیث مبارکہ میں نقل ہوئی ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
رزق حلال کمانا فرض ہے، لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ جو لوگ حرام کماتے ہیں وہ ہم سے مالی طور پر بہت آگے نکل جاتے ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ رزق حلال میں برکت ہوتی ہے، جبکہ رزق حلال کمانے والوں کو کبھی فاقے سے گزرنا پڑتا ہے تو کبھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کبھی مختلف مصیبتیں اٹھانی پڑتی ہیں، حالانکہ ہم نے سنا ہے کہ دنیا میں بندے کے آنے سے پہلے اس کا رزق لکھ دیا جاتا ہے۔ اس کے بارے میں بتائیے کہ یہ تضاد کیوں ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
ایک روایت ہے صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے مردوں کےلیے زعفران کا استعمال ممنوع قرار دیا۔ لیکن ہم تو اسے اپنے کھانوں میں یا بطور دوا کے استعمال کرتے ہیں تو کیا اس حدیث کی بنیاد پر زعفران کا استعمال ترک کردیں؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
ہمارے مکان کے سامنے KMC کی ملکیت کی کچھ زمین ہے، جس پر تعمیر کا حق انہیں حاصل ہے، لیکن پچھلے تقریبا بیس سالوں سے کوئی تعمیرنہیں ہوئی، کنسٹرکشن کمپنی نے جب مکان بناکے دیا تو سامنے کے اس حصے میں باغیچہ بناکے دےدیا جوکہ تاحال موجود ہے، پڑوسیوں نے بھی اس حصے میں باغیچہ بنایا ہوا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ اس باغیچہ میں کوئی سبزی یا پھل وغیرہ اگا نا اور اس کا استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
اگر کسی کو زمین پر پڑی ایسی کوئی چیز ملے جس کا مالک معلوم نہ ہو تو اس کو کس مصرف میں لگا نا چاہیے؟ مثلا کسی کو روڈ سے پیسے ملتے ہیں توان پیسوں کو مسجد میں دیدے یا کسی غریب کو دیدے یا پھر اپنے استعمال میں لے آئے؟ ان کا اعلان بھی اگر کیا جائے تو کیسے کیا جائے کیونکہ پیسوں کے نمبر کس کو یاد ہوتے ہیں کہ وہ نشانی کے طور پر نمبربتائے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
بعض لوگ قرآن مجید میں مور کے پر ثواب سمجھ کر رکھتے ہیں، حالانکہ یہ بات یقین سے بھی نہیں کہی جاسکتی کہ آیا وہ نجاست سے پاک ہیں یا نہیں۔ براہ کرم مذکورہ مسئلہ سے متعلق شرعی حکم بیان فرما دیجئے۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
نماز جنازہ میں جو ثناء پڑھی جاتی ہے «سبحانک اللهم وبحمدک وتبارک اسمک وتعالی جدک وجل ثناءک ولا اله غیرک» اس میں «وجل ثناءک» احادیث سے ثابت ہے یا نہیں اگر ہے تو کوئی حوالہ مستند دیں۔ نیز یہ بھی بتائیں کہ نماز جنازہ میں سورہ الفاتحہ بطور قرات کے پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
سوال یہ ہے کہ قرآن مجید کے لیے بنائے گئے ریک کو، جس میں کافی عرصے تک قرآن مجید رکھے رہے ہوں، جوتوں کے ریک کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے؟ اگر ایسا کیا گیا ہو تو کیا حکم ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
آج کل ایک بیماری عام ہورہی ہے جسے کورونا وائرس کہا جارہا ہے، اس سے اور دیگر بیماریوں سے بچنے کےلیے ایک دعا ہے، جو شخص وہ دعا پڑھتا ہے اللہ تعالی اس کی حفاظت فرماتے ہیں۔ وہ دعا یہ ہے: الحمد لله الذي عافاني مما ابتلاك به وفضلني علی كثير ممن خلق تفضيلا. سوال یہ ہے کہ اس دعا کی جو فضیلت اوپر ذکر ہوئی کیا یہ حدیث سے ثابت ہے؟