Menu

Fatawaa

All Posts Term: علوم
127 post(s) found

صحابہ کرام کی موجودگی میں غناء

ایک روایت ہے کہ عامر بن سعد کہتے ہیں کہ میں ایک شادی میں قرظہ بن کعب اور ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہما کے پاس پہنچا، وہاں لڑکیاں گانا گارہی تھیں، میں نے کہا: آپ دونوں رسول اللہ ﷺ کے صحابی ہیں اور اہل بدر میں سے ہیں، اور یہ کچھ (گانا) آپ کے سامنے ہورہا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: اگر چاہو تو ہمارے ساتھ بیٹھ کر سنو اور چاہو تو چلے جاؤ، ہمیں شادی کے موقعہ پر لہو کی رخصت دی گئی ہے۔ 
کیا یہ روایت مستند ہے؟ اور اگر مستند ہے تو اس کی وضاحت فرمادیں۔

ربیع الاول میں محافل سجانااور خوشیاں منانا

ربىع الاول كا روزہ ركھنا ىا كوئى نفلى عبادت احادىث مىں منقول ہے ىا نہىں، اور اس دن محافل سجانا، كھانا تقسىم كرنا كہ اس سے آپ صلى اللہ علىہ وسلم كو ثواب پہنچانے كى نىت ہوتو كىا ىہ جائز ہے ىا نہىں، اور اس دن محافل سجانا، ىا گھروں مىں روشنىاں وغىرہ كرنا كىسا ہے؟  

سود لینا اور دینا دونوں حرام ہیں

Jan 22 2021
2
0
آج كل نئے نئے فتنے برپا ہورہے ہىں، اس وجہ سے لوگوں كى رائے ىہ ہوگئى  ہے كہ سود لىنا تو حرام ہے، لىكن سود دىنا حرام نہىں اوروہ اس پر قرآن كو حوالہ بناتے ہىں كہ قرآن مىں سود لىنےكے بارے مىں تو منع ہے، لىكن دىنے كے بارے مىں منع نہىں، اور اسى طرح اس حدىث كى طر ف بھى توجہ نہىں دىتے جس مىں سودكھانے، كھلانے اور اس كے لكھنے والے كے بارے مىں لعنت آئى ہے۔ آپ سے گزارش ہے كہ اس حوالے سے مىرى رہنمائى فرمائىں؟كىونكہ ىہ بات مىرے كچھ دوست كہتے ہىں اوروہ ان باتوں كو بنىاد بناكر ىہ بھى كہتے ہىں كہ  اگر گھر ىا گاڑى وغىرہ خرىدنى ہوتو سود دىے بغىر كام نہىں ہوگا، اس لىے ضرورت كے وقت سود پر قرض لے سكتےہىں۔ كىا ان كى ىہ بات درست ہے؟ اگر درست نہىں، تومىں اپنے دوست،احباب كو كس طرىقے سےسمجھاؤں؟ اس كے بارے مىں رہنمائى فرمائىں؟ جزاك اللہ خىرا۔

نیند کے غلبہ کے وقت نماز پڑھنا

مندرجہ ذیل  حدیث کے حوالے سے درج ذیل سوالات کے ضمن میں براہ کرم راہنمائی فرما دیجیئے:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا (بروایت حضرت انس بن مالک) تم میں سے جب کسی کو نماز پڑھتے پڑھتے نیند کا غلبہ ہونے لگے تو اسے چاہیے کہ سو جائے یہاں تک کہ (نیند کا خمار کچھ نکل جائے اور) وہ یہ سمجھ سکے کہ میں کیا پڑھ رہا ہوں۔  (صحیح بخاری، سنن النسائی)
کیا مندرجہ بالا حدیث کی اسنادی حیثیت درست ہے؟  اور کیا نیند کو نماز پر فوقیت دینا شرعا درست ہے؟ اور کیا نیند کے غلبے کے تحت فجرکی نماز یا دیگر نمازوں کو مؤخر کرنا اور آخری وقت میں پڑھنا درست ہے؟ نیند کے غلبے کی وجہ سے باجماعت نماز کو چھوڑنا، کیا یہ شرعا درست ہے؟ جزاکم اللہ خیرا


جانور كے آئندہ ہونے والے بچوں میں نذر ماننے كاحكم

Jan 15 2021
1
0
اىك شخص نے ىہ نذرمانى كہ اگر مىرا بىٹا بىمارى سے صحت ىاب ہوگىا، تومىں اپنى اس مخصوص بھىنس كا چوتھا ہونے والا بچہ اللہ كى راہ مىں دوں گا، اب اس بھىنس نے مادہ اور نرىعنى مذكرو مؤنث كافى تعداد مىں بچے دىے ہىں، اب پوچھنا ىہ ہے كہ اس بھىنس كے كتنے بچوں مىں ىہ منت جارى ہوگى؟

حضرت ایوب علیہ السلام کی بیماری

حضرت ایوب علیہ السلام کے بارے میں آتا ہے کہ ان کے جسم میں معاذ اللہ کیڑے پڑگئے تھے، جس کی وجہ سے انہیں کچرے میں پھینک دیا گیا تھا۔ یہ روایت بظاہر تو صحیح معلوم نہیں ہوتی۔ اس کی تحقیق فرمادیں۔ جزاکم اللہ

احوال امت سے باخبر رہنے سے متعلق روایت کی تحقیق

 کیا احوال امت سے باخبر رہنے کے متعلق کوئی حدیث حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے؟
ایک مدرس صاحب سے سننے میں آیا کہ جو احوال امت سے باخبر نہ رہے وہ ہم میں سے نہیں۔ برائے مہربانی حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں۔

چادر چرانے والا شخص

ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین سے سوال کیا کہ فلاں شخص کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟ صحابہ کرام نے فرمایا: اے اللہ کے رسول! ہم تو اسے جنت میں دیکھتے ہیں، آپ علیہ السلام نے فرمایا: میں اسے جہنم میں دیکھ رہا ہوں کیونکہ اس نے بیت المال سے ایک چادر چرائی تھی۔ دوسری حدیث میں یہ بھی آیا ہے کہ اس نے مسلمانوں کے ساتھ مل کر کفار کے خلاف جہاد بھی کیا تھا۔ سوال یہ ہے کہ اگر وہ شخص صحابی تھا تو جہنم تو صحابہ کے لیے ہے ہی نہیں تو وہ شخص کس گروہ میں سے تھا؟ اس کی وضاحت فرمادیجیے۔ جزاکم اللہ خیرا

دل میں كسى كام كے نہ كرنے كا وعدہ كرنا

Jan 12 2021
0
0
دراز كے نام سےآن لائن شاپنگ كى اىك وىب سائٹ ہے، جس كو استعمال كرتے ہوئے كبھى كبھار غىر مناسب اشتہارات بھى آجاىا كرتے تھے، غالبا اب نہىں آتے، كچھ عرصہ پہلے جب مىں اس وىب سائٹ كو استعمال كررہاتھا تو مىں نے دل مىں ىہ وعدہ كرلىا كہ مىں اب اس كو استعمال نہىں كروں گا، اوراب مجھے اس كے استعمال كى ضرورت محسوس ہورہى ہے، لىكن پھر مجھے ىہ خىال آجاتا ہے كہ مىں نےتو دل مىں وعدہ كرلىا تھا، تو اب سوال ىہ ہے كہ اس وعدے  كا كىا حكم ہے؟