Menu

Fatawaa

All Posts Term: عبادات
179 post(s) found

کیا خاتون کے لیے نماز تراویح کی ادائیگی ضروری ہے؟

May 07 2019
13
0
سوال: کیا عورتوں کو تراویح پڑھنا لازمی ہے؟ اگر چھوڑدیں تو کوئی گناہ ہوگا؟میری نماز بہت طویل ہوجاتی ہے اب ایسے میں تراویح کی بیس رکعات بہت زیادہ وقت لگ جاتا ہے مجھے، میں کیا کروں؟

تراویح کی رکعات

May 07 2019
372
0
سوال:  محترم اگر حوالہ عنایت فرما دیں تو نوازش ہوگی،جس میں وضاحت ہو کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے حکم پر کہاں اور کس امام کے پیچھے اور کتنی تراویح کی رکعتیں ادا کی گئیں؟ براہ مہربانی جلد جواب عنایت فرمائیں۔

نماز تراویح میں عورت کی شرکت کا طریقہ

May 07 2019
68
0
سوال : السلام علیکم!عورتوں کے لیے بہتر طریقہ تراویح پڑھنے کا دورۂ ترجمہ قرآن میں شرکت کے ذریعہ ہے یا گھر میں پڑھنا ہے ۔حافظ قرآن نہیں ہے عورت تو کونسا طریقہ بہتر ہے ۔تراویح پڑھ کر ترجمہ خود گھر میں پڑھے یا دورہ ترجمہ قرآن میں شرکت کرے؟


پیشاب کی جگہ سے نکلنے والے پانی پر غسل کا حکم 3483

Apr 27 2019
24
0

سوال: اگر کوئی مرد پیشاب کی جگہ سے کسی مائع چیز کا خروج محسوس کرے، جوکہ بعض اوقات ليس دار ہو۔ کیا اس شخص پر غسل لازم ہوگا چاہے اسے معلوم نہ ہو کہ کیا خارج ہوا ہے تاکہ وہ نماز ادا کرسکے۔ یہ مسئلہ اکثر پیش آتا ہے اور وہ شخص متذبذب ہے کہ جو چیز خارج ہوئی ہے وہ پیشاب ہے یا کچھ اور۔



مسجد حرام میں نماز پڑھنے کی فضیلت
فتوٰی نمبر:3519

Apr 27 2019
5
0

سوال :حدیث میں مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کی فضیلت ایک لاکھ بیان ہوئی ہے۔ یہ فضیلت مسجد الحرام کے ساتھ خاص ہے یا حرم میں کہیں بھی نماز پڑھنے سے یہ فضیلت حاصل ہوجائے گی۔ رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ خیراً

فریضۂ حج اور رقم کی کمی
فتوی نمبر:3456

Apr 27 2019
5
0

سوال:اگر دو سال پہلے میرے پاس اتنے پیسے تھے کہ اُس سال کے نصاب کے مطابق حج کی فرضیت مجھ پر ہوتی تھی اور میرے پاس محرم بھی موجود تھا،میں نے اور میرے بھائی نے حج کے Apply کیا مگر ہمارا نام نہیں آیا، اس کے بعد دو سال تک میرا بھائی فارغ نہیں تھا ، میرے ساتھ حج پر جانے کے لیے کوئی محرم دستیاب نہیں تھا، اور اس سال جب میرا بھائی فارغ ہے اور ہمیں حج پر جانا تھا تو اس سال حج کے پیسے اتنے بڑھ چکے ہیں کہ میرے بس کی بات نہیں کہ میں دے سکوں ، اور ابھی میرے پاس جتنے پیسے ہیں اس حساب سے میں صاحب نصاب نہیں ہوں ، لیکن مجھ پر پہلے حج کی فرضیت عائد ہوچکی ہے تو اب صورت میں کیا مجھے کسی سے ادھار لے کر یا یہ  حج کی فرضیت لاگو رہے گی یا مجھے کسی طرح پیسوں کا انتظام کرنا ہوگا یا جیسے ہی پیسوں کا انتظام ہو تو حج کرنا ہوگا، اس سلسلے میں کیا کرنا ہوگا؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔



پلاٹ پر زکوٰۃ (3460)

Apr 27 2019
6
0

سوال: السلام علیکم! میری زرعی زمین تھی ، میں نے اس کو بیچا، کسی وجہ سے مجھے بیچنا پڑا، تو میرے پاس پیسے آئے ، تو گھر میں پیسے پڑے تھے تو میں نے اس سے اسلام آباد میں ایک زمین لے لی ، میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس زمین پر زکوۃ ہوگی ، اس زمین کے بارے میں میرا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہے ، کبھی میں سوچتا ہوں کہ یہاں اسلام آباد میں گھر بناؤں گا، کبھی سوچتا ہوں کہ کوئی Business opportunity  آگئی تو اس میں ڈال دوں گا، ابھی میں Sure نہیں ہوں ، تو اس پر زکوۃ ہوگی یا نہیں۔


قابلِ وصول رقم پر زکوٰۃ (3462)

Apr 27 2019
4
0

سوال: السلام علیکم! زید صاحب نصاب ہے اور ہر سال زکوۃ ادا کرتا ہے۔ حال ہی میں زید نے ایسا پلاٹ فروخت کیا ہے جو مال تجارت میں سے نہ تھا۔ زید کو ایک تہائی رقم مل چکی ہے جبکہ دو تہائی رقم دو سالوں میں اقساط کی صورت میں ادا ہونی ہے۔ غالب گمان ہے کہ  تین سال یا اس سے زائد میں اقساط ادا ہوں گی۔ جو مال ابھی زید کو ملا نہیں لیکن ملنا ہے ، کیا اس پر زکوۃ واجب ہوگی۔ برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں۔