دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
آج کل کے کورونا کے حالات کے پیشِ نظر عمرہ پر جانے والی خاتون کی طرف سے درج ذیل سوالات موصول ہوئے ہیں، برائے مہربانی رہنمائی فرمائیے۔
۱۔ کیا حالت احرام میں فیس ماسک پہنا جا سکتا ہے؟
۲۔️ کیا فیس ماسک سلے ہوئے نقاب میں آتا ہے؟
۳۔️ کیا اگر عمرہ کے دوران فیس ماسک پہنا جائے تو دم دینا ہوگا؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
مندرجہ ذیل حدیث کے حوالے سے درج ذیل سوالات کے ضمن میں براہ کرم راہنمائی فرما دیجیئے:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا (بروایت حضرت انس بن مالک) تم میں سے جب کسی کو نماز پڑھتے پڑھتے نیند کا غلبہ ہونے لگے تو اسے چاہیے کہ سو جائے یہاں تک کہ (نیند کا خمار کچھ نکل جائے اور) وہ یہ سمجھ سکے کہ میں کیا پڑھ رہا ہوں۔ (صحیح بخاری، سنن النسائی)
کیا مندرجہ بالا حدیث کی اسنادی حیثیت درست ہے؟ اور کیا نیند کو نماز پر فوقیت دینا شرعا درست ہے؟ اور کیا نیند کے غلبے کے تحت فجرکی نماز یا دیگر نمازوں کو مؤخر کرنا اور آخری وقت میں پڑھنا درست ہے؟ نیند کے غلبے کی وجہ سے باجماعت نماز کو چھوڑنا، کیا یہ شرعا درست ہے؟ جزاکم اللہ خیرا
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
میرا سوال یہ ہے كہ ایک سىدہ خاتون ہىں، لیکن ان کے شوہر سید نہیں، وہ بہت زیادہ ضرورت مند بھى ہے اوران کی ملازمت وغىرہ بھی نہیں ہے، توکیااىسے شخص كو زكوة دى جاسكتى ہےجس كى بىوى سىدہ ہو اور وہ خود سىد نہ ہو؟ جزاك اللہ خىرا۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
عرض ہے کہ والد صاحب سکول ٹیچرتھے جن کی سیلری یونائیٹڈ بینک سیونگ اکاؤنٹ میں آتی رہی اور وہ ہر ماہ وصول کرتے رہے، یہاں تک کہ پنشن آگئی جبکہ ان کو سیونگ یا کرنٹ اکاؤنٹ کیا ہوتا ہے اس بارے میں کچھ علم نہ تھا۔ جب معلوم ہوا تو پنشن کو آئے ہوئے تقریباً دوسال ہو گئے تھے جو تقریباً 15سے20لاکھ تھی تو والد صاحب نے رقم کو کرنٹ اکاؤنٹ میں منتقل کروا دیا۔ ان دوسال کی سٹیٹمنٹ کے مطابق تقریباً ڈیڑھ لاکھ اضافہ ہوگیا تھا اور زکوۃ بھی کاٹی گئی جو تقریباً 50ہزار تھی۔ اب کیا ہماری زکوۃ ادا ہوئی یا نہیں؟ اس اضافہ کا کیا کریں؟ اور 15سے 20سال سیونگ اکاؤنٹ میں سیلری آتی رہی جو والد صاحب وصول کرلیتے تھے۔ اُس کا کیا حکم ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
یہ حدیث مبارکہ سند اور صحت کے اعتبار سے کس درجہ کی ہے ’’من ترك الصلوة متعمدا فقد كفر‘‘ نيز اگر یہ حدیث مبارکہ دلیل اور حجت کی حیثیت رکھتی ہے تو پھر آجکل ہماری نجانے کتنی صلواتیں (نمازیں) چھوٹ جاتی ہیں یا رہ جاتی ہیں تو کیا ہر صلوٰۃ چھوٹ جانے یا ترک ہو جانے پر ایمان اور نکاح کا اعادہ اور تجدید ضروری ہو گا؟ کیونکہ اگر کلمہ کفر جیسے زبانی فعل سے نکاح منسوخ ہوگیا تو صلوٰۃ چھوٹ جانا تو عملی کفر ہوا اس لحاظ سے یہ زیادہ خطرناک ہونا چاہیے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
آفس مىں ىہ ہوتا تھا كہ لوگ وضو كرلىتے تھے اور پاؤ ں نہىں دھوتے تھے كىونكہ) socks موزے (وغىرہ پہنے ہوتے تھے۔ اور پھرمسجد مىں جاكر شوز اتاركر) socks موزے (اتار كر مسجد مىں پاؤں دھو لىتے تھے، تو وہاں پر كچھ لوگوں نے ان سے كہا تھا كہ اس طرح وضو نہىں ہوتا، كىونكہ اگر وضو كرتے وقت پہلا حصہ سوكھ جائے اور آپ نے دوسرا حصہ نہىں دھوىا تو اس سے وضو نہىں ہوتا، تو آفس مىں بہت سارے لوگوں نے ىہ سمجھ لىا كہ ىہ بات لازمى ہے۔
سوال ىہ ہے كہ قدورى شرىف مىں وضو كے باب مىں فرض، سنت، مستحب كى عبارت الگ الگ ہے، اور مستحب كى عبارت مىں لكھا ہے ہر عضو كو پے در پے دھونا۔ مطلب كہ اىك عضو كے خشك ہونے سے پہلے دوسرا عضو دھولىنا۔ تو سوال ىہ ہے كہ ىہ مستحب عمل ہے ىا ضرورى عمل ہے، اگر كوئى شخص اىسا كرلىتا ہے كہ باقى سارا وضو آفس مىں كركے پاؤ ں جاكر مسجد مىں دھوئےاور اعضاءِ وضو خشك ہوجائیں تو كىا وضو ہوجائے گا ىا دوبارہ شروع سے كرنا پڑے گا۔ مہربانی کرکے تفصیلی جواب عنایت کیجئے۔ شکریہ
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
ايک عورت کا آپريشن کرنے سے بچہ پيدا ہوا، اب اس عورت کى مدتِ نفاس کيا ہوگى؟ عدمِ رؤىتِ دم کى وجہ سے شوہر بحالتِ مجبورى غلبہ شہوت کى وجہ سے جماع کرسکتا ہے ىا نہىں؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
آپ کی کیا رائے ہے اس شخص کے بارے میں جس کی عمر پچاس سال سے اوپر ہو اور وہ کمانے کے لائق نہیں، اس کا کوئی قریبی رشتہ دار بھی نہیں، اس کے نام ایک رہائش کی جگہ ہے تقریباً دس مرلہ وہ بھی سرکاری زمین ہے، آیا اس شخص کو زکوٰۃ دینا جائز ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
مجھے یہ شوق ہے کہ میں کسی بڑے جائے نماز پر اپنی اہلیہ کے ساتھ کھڑے ہوکر قضاء عمری ادا کروں۔ کیا اس طرح کرنا میرے لیے درست ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
میرے گھر کے قریب دو مساجد ہیں، ایک کے امام صاحب موزے (جرابوں) پر مسح کرکے نماز پڑھ لیتے ہیں اور دوسرے جو ایسا نہیں کرتے تو وہ قرآن ہاتھ میں لے کر نماز پڑھاتے ہیں۔ اب کیا کیا جائے؟