دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
میں نے دو سال پہلے عید الاضحی کے جانوروں کا کاروبار شروع کیا تھا، جو تا حال جاری ہے۔ اس کاروبار کےلیے میں نے اپنے ماموں سے انویسٹمنٹ لی تھی، ماموں شراکت دار نہیں ہیں، بس بطور قرض انہوں نے دےدیا تھا۔ لیکن اب وہ واپس نہیں لے رہے، ان کا کہنا ہے کہ جب ضرورت ہوگی تو میں لے لوں گا۔ ساتھ ساتھ میری ایک جاب بھی چل رہی ہےاور میں قرض واپس کرنے کے قابل بھی ہوں۔ سوال یہ ہے کہ مجھ پر زکوۃ لازم ہوگی یا نہیں؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
کورونا کی وبا کے بعد جبکہ حکومت کی جانب سے SOPs پر مکمل عمل درامد کے بعد مساجد میں نماز پنجگانہ اور نماز جمعہ ادا کی جاسکتی ہے، الحمدللہ۔ مگر ہمارے ادارے جہاں میں نوکری کرتا ہوں ، وہاں پر تمام ملازمین کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے مسجد جانے پر پابندی ہے۔ اور ان کا کہنا ہے کہ آپ دفتر میں ہی جمعہ کی نماز پڑھ لیں یا پڑھا لیں۔ اگر آپ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے مسجد گئے تو نوکری سے برخاست کیا جاسکتا ہے۔ ان حالات میں جبکہ حکومت کی جانب سے نرمی کی گئی مگر ایک نجی ادارہ اپنے ملازمین کے ایسا حکم نامہ جاری کرےتو ہم کیا کریں؟ سوال یہ ہے کہ کیا ہم نماز جمعہ دفتر میں ہی ادا کرسکتے ہیں جبکہ دفتر میں موجود ایک ساتھی جو با شرع ہیں، نماز جمعہ کا خطبہ بھی وہ پڑھ سکتے ہیں اور باجماعت نماز اور خصوصاً نماز جمعہ کے مسائل کے بارے میں بھی جانتے ہیں؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
سوال نمبر۱: بعض اوقات شدید تھکاوٹ یا نیند کا معاملہ ہوتا اور عین اس وقت نماز کا وقت ہو جاتا ہے ایسی حالت میں نماز ادا کرنا بڑا مشکل ہو جاتا ہے کیا اس حالت میں ہم نماز قضا کر کے پڑھ سکتے ہیں؟
سوال نمبر۲: دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ بات درست ہے جو رزق انسان کے نصیب میں لکھ دیا گیا ہے اسے اتنا ہی ملے گا چاہے اب انسان آٹھ گھنٹے کام کرے یا چوبیس گھنٹے کام کرے، انسان کا جو رزق لکھ دیا گیا اس سے زیادہ نہیں مل سکتا اسے تفصیل سے بیان کردیجیے۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
تین بھائی ایک ساتھ عمرہ کےلیے گئے تو کیا وہ ایک دوسرے کا حلق کرسکتے ہیں؟ اور کیا کوئی شخص خود اپنا حلق کرسکتا ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
ایک عورت حالت طہر میں تھی کہ نماز عشاء کا وقت داخل ہو گیا لیکن اس نے نماز ادا کرنے میں تاخیر کی تو عورت کا حیض شروع ہو گیا اب اس نماز کی قضا کرنا ہو گی یا نہیں؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
میرا چھوٹا بھائی جو بالغ ہے اور یونیورسٹی میں پڑھائی کررہا ہے، اس کے پاس اپنی کوئی آمدن کا ذریعہ نہیں ہے اگرچہ وہ نوکری تلاش کررہاہے۔ اس کی پڑھائی کا اور کھانے پینے کا خرچہ ماں باپ اٹھاتے ہیں، لیکن والدین کے پاس اتنی وسعت نہیں کہ وہ اس کے ذاتی خرچوں کا بوجھ اٹھا سکیں۔ ذاتی خرچے جیسے سواری، موبائل بیلنس، کپڑے، جوتے اور اسی طرح کے ذاتی خرچے۔ میں اس کا بڑا بھائی اور میں ہر سال اپنے مال میں سے زکوٰۃ بھی نکالتا ہوں۔ میرا سوال ہے کہ کیا میں اس کا بڑا بھائی ہونے کی حیثیت سے اس کے ذاتی خرچوں کو اپنی زکوٰۃ میں سے ادا کرسکتا ہوں؟ یہ بھی واضح رہے کہ اس کی ذاتی خرچوں میں کچھ ایسی بھی چیزیں ہیں جو غیر ضروری ہوتی ہیں، جیسے سپورٹس آئٹمز، لیپ ٹاپ، جم فیس اور دوسرے لگژری آئٹمز۔ برائے مہربانی اس مسئلے کے بارے میں رہنمائی فرمادیں۔ جزاک اللہ خیراً
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
میری بیوی کے پاس اتنی مالیت کا سونا ہے کہ وہ گورنمنٹ حج سکیم کے تحت اپنا اور محرم کا خرچہ برداشت کر سکے، بلکہ اس سے ایک لاکھ زائد اس سونے کی وہ باقاعدہ زکوۃ نکالتی ہے ماشاءاللہ۔ لیکن وہ پھر بھی جانے کےلیے راضی نہیں۔ زور دینے پر کہتی ہے کہ سونا کسی اور کو دے دیا ہے (جبکہ زکوۃ وہ خود دیتی ہے)، یا پھر کہتی ہیں اگر بچے کے دل کے سوراخ کا آپریشن کرانا پڑا (آپریشن کی تاریخ حج کے دنوں میں آنے کا امکان ہے) تو اس لیے نہیں جا رہی۔علاوہ ازیں حج پروازوں کے وقت تک بچے کی ماں کے دودھ پینے کی مدت بھی ختم ہو جائے گی۔میرے پاس اتنی رقم نہیں کہ اپنا خرچہ بھی اٹھا سکوں۔میرےلیے اس ۔معاملے میں کیا حکم ہے؟ اور یہ بات کہ ’’حج کا خرچ اپنا اور محرم کا لڑکی کے پاس ہو تو اس پر حج فرض ہے۔‘‘ میرے سسر نے مفتی صاحب سے بھی پوچھ لیا ہے۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
اگر کسی شخص کو رات کو جنابت کی حالت پیش آگئی اور وہ رات کو غسل کرلے اور کپڑے بدل لے، صبح اٹھ کر اس نے فجر کی نماز بھی پڑھ لی۔ بعد میں اسے یہ شک ہو کہ میں نے کلی اور ناک میں پانی نہیں ڈالا تھا تو اب اس کے لیے کیا حکم ہے؟ کیا اس کی نماز ہو گئی؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
بچوں کو فجر کی نماز ادا کرنے کے لیے جگانے کا کیا حکم ہے؟ بچے جاگتے نہیں ہیں کہ جاؤ ہم نماز نہیں پڑھتے۔ سوتے بچوں کےلیے کیا حکم ہے؟ میں نے جس مدرسے سے تعلیم حاصل کی وہاں سوئے ہوئے کو فجر میں جگانے سے منع کرتے تھے، میں قرآن پڑھاتی ہوں، میں بھی جگانے سے منع کرتی ہوں۔ صحیح مسئلے کی طرف راہنمائی فرمائیے۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
اگر کسی کی کچھ نمازیں رہتی ہوں اور وہ فوت ہو گیا تو اس کے ورثاء پر نمازوں کا فدیہ ادا کرنا جائز یا واجب ہے؟ اور اس کی مقدار کیا ہے؟