Menu

Fatawaa

قرآن خوانی اور اس پر اجرت لینا

تلاوت قرآن چاہے ایصال ثواب کےلیے ہو یا برکت کےلیے ـ ہر دو صورت میں اس کے لیے طلبہ وغیرہ کو جمع کرنے کا اہتمام کرنا کیسا ہے ـ جیسے آج کل مروجہ قرآن خوانی میں ہوتا ہےـ اور اس پر اجرت لینا اور کھانا کیسا ہے؟


جمعہ کی سنتیں

 ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں ایک اہل حدیث عالم دین یہ فرمارہے ہیں کہ ابن القیم رحمہ اللہ نے اپنی کتاب میں باب باندھا ہے ’’لا صلاۃ بعد الجمعۃ‘‘ کہ جمعہ کے بعد کوئی نفل نہیں  اسی طرح صحابہ کا عمل ثابت کیا کہ صحابہ سے نماز جمعہ سے پہلے کوئی دو رکعت پڑھ لیتے  وہ تحیۃ المسجد تھی، نماز جمعہ سے پہلے کی سنت نہیں تھی ، اسی طرح کسی صحیح حدیث سے نماز جمعہ کے بعد بھی سنت ثابت نہیں۔ اس  بارے میں رہنمائی کردیں اور یہ بھی بتا دیں کہ جمعۃ المبارک کی کل کتنی رکعات مسجد میں ادا کرنی ہیں اور گھر آکر کتنی ادا کرنی ہیں؟


پیاز کھانے کے حوالے سے روایت حدیث کی تحقیق

براہ مہربانی درج ذیل حدیث کی تصدیق کر دیں:
حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے فرمایا: جب تم کسی شہر میں پہنچو تو سب سے پہلے وہاں کی پیاز کھالوتو اس شہر کی بیماریاں تم سے دور رہیں گی۔(تہذیب آل محمدﷺ، ص۱۰۶)

لڑكي كا اكيلے ڈرائيور كے ساتھ جانا

May 01 2020
1
0
ایک لڑکی کا اکثر ڈرائیور کے ساتھ کالج اور دوسرے مقامات پر آنا جانا ہوتا ہے،  دوسرے گھر والوں کا ساتھ گاڑی میں بیٹھنا مشکل ہے، وہ پردے میں ہوتی ہے لیکن اور کوئی گاڑی میں اس کے ساتھ نہیں ہوتا، تو کیا اس صورت میں یہ خلوت ہوجائے گی ؟ اگر ہاں تو اس کا کیا حل ہے؟


حرمت مصاہرت

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے میں کہ اگر ایک پندرہ سال کا بالغ لڑکا ایک سوئی ہوئی نامحرم عورت کی چھاتی کو شہوت سے چھوئے، پھر وہ عورت فوراً جاگ کر اس سے الگ ہو جائے، اس حال میں کہ عورت نے روزمرہ کے عام کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ اب اگر بعد میں اس لڑکے کا رشتہ اس عورت کی بیٹی سے طے ہوجائے تو کیا ان کا نکاح کرنا درست ہوگا؟


ماسک پہن کر نماز کا حکم

 جمعہ کی نماز سے قبل محلے کی مسجد کے امام صاحب نے فرمایا کہ ماسک پہن کر نماز نہیں ہوتی، ناک اور چہرا دوران نماز ڈھکا ہوا نہیں ہونا چاہیے۔ جن افراد نے بھی ماسک پہنا ہوا ہے اتار دیں۔ برائے مہربانی کسی مستند حوالے سے اس بات کی تصدیق کردیں۔


مسائل زکوٰۃ

May 01 2020
1
0
عرض یہ ہے کہ ہمارا چوڑی کا کام ہے، ہم پوری چوڑی برادری مل کر ایک ادارہ بنانا چاہتے ہیں، جو زکوٰۃ کی رقم سے اپنی برادری کے لوگوں کی مدد کرسکے۔ اس ادارےمیں زکوٰۃ دینے والے لوگ بھی چوڑی برادری کے لوگ ہیں اور زکوٰۃ لینے والے بھی چوڑی برادری کے لوگ ہوں گے۔اگر اضافی رقم ہوگی تو باہر کے لوگوں میں بھی دے دیں گے، مگر دیں گے انہی کو جن کو ہم بذات خود جانتے ہوں گے۔ زکوٰۃ جن لوگوں کو دی جاسکتی ہے، اس کی بھی وضاحت فرمادیجیے۔ اور طریقہ کار بھی واضح کردیجیے۔ نیز کس کس مد میں زکوٰۃ دی جاسکتی ہے، اس پر بھی رہنمائی فرمادیجیے۔


خواتین کےلیے نقلی بال، ناخن وغیرہ لگانا

کیا دلہن کو خوبصورتی کےلیے نقلی بال، نقلی پلکیں، نقلی ناخن وغیرہ کچھ دیر کےلیے مثلا آٹھ گھنٹے کےلیے لگاسکتے ہیں جو انسانی بال سے بنے ہوئے نہ ہوں؟ مزید یہ کہ دلہن کے ساتھ ساتھ جو خواتین کسی فنکشن کےلیے نقلی بال، ناخن، پلکیں (جو انسانی بال سے نہ بنے ہوں) لگواتی ہیں کیا خوبصورتی کےلیے ان کا لگانا جائز ہے؟


عمرہ کی قضا

May 01 2020
4
0
صلح حدیبیہ کے موقع پر 1400 صحابہ کرام رسول اللہ ﷺ کےساتھ تھے،جب وہ عمرہ سے روک دیے گئے تو انھوں نے دم کا جانور وہیں قربان کیا جہاں وہ روک لیے گئے۔ دوسرے سال جب وہ دوبارہ عمرہ کے لیے آئے تو صحابہ کرام کی تعداد 1400 سے کم تھی۔ سوال یہ ہے کہ اگر کسی وجہ سے عمرہ نہ ہو سکے تو کیا واقعی عمرہ کی قضا واجب ہوگی؟