Menu

Fatawaa

افطار پارٹی کا اہتمام کرنا

Apr 30 2020
0
0
ان شاءالله رمضان کی آمد آمد ہے، اور الله کی توفیق سے ہی اس ماہ مبارک میں ہر عام و خاص زیادہ سے زیادہ نیکی کے کاموں میں حصہ لینا چاہتا ہے، ان ہی کاموں میں ایک کام رشتہ داروں اور دوست احباب کو افطار کروانا ہے، کچھ افراد کی رائے ہے کہ یہ افطار کا اہتمام اور دوسروں کا اُنہیں افطار کروانا ان کی اپنی عبادات کے لیئے مضر ہے، اس اہتمام میں رشتہ دار خواتین بھی جمع ہوتی ہیں اور حالتِ روزہ میں غیبت کا دور دورہ بھی ہوتا ہے، پھر افطار سے چند لمحات پہلے جو دعاؤں کی قبولیت کا وقت ہے وہ بھی غیر ضروری باتوں میں ضائع ہو جاتا ہے۔ کُل ملا کر اِن افراد کے نزدیک نہ کسی کو افطار پر بلایا جائے اور نہ ہی خود کسی کی دعوت افطار قبول کی جائے تاکہ اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادہ اجر و ثواب کمایا جا سکے۔ اس بارے میں تعلیمات رسولﷺ ارشاد فرما دیں۔


چھوٹے ہوئے روزے کا کفارہ

Apr 29 2020
1
0
میرا آج کا روزہ غلطی سے چھوٹ گیا ہے کیونکہ میں نے سحری وقت ختم ہوجانے کے بعد کرلی، اب مجھے یہ بتائیے کہ اس کا کفارہ کیسے ادا کروں؟  


کسی کی نیکی کا اندازہ کرنے سے متعلق روایت کی تحقیق

کیا آپ مجھے اس حدیث مبارک کی تصدیق کرکے بتاسکتے ہیں؟
’’حضورﷺ کا ارشاد پاک ہے: کسی کی نیکی کا اندازہ کرنے کے لیے صرف  اس کے نماز روزے ہی کو نہ دیکھو (یعنی کسی کے صرف نماز روزے ہی کو دیکھ کر اس کے معتقد نہ ہوجاؤ) بلکہ یہ چیز دیکھو کہ جب بات کرے تو سچ بولے اور جب کوئی امانت اس کے سپرد کی جائے تو اس کو ٹھیک ٹھیک ادا کرے اور تکلیف اور مصیبت کے دنوں میں بھی پرہیز گاری پر قائم رہے۔‘‘

کیفر اور کومبچا چائے کا حکم

 Milk Kefir، Water Kefir، Kambocha Tea  ایک دوست نے ان چیزوں کے بارے پوچھا ہے کہ ان کا استعمال جائز ہے یا نہیں ؟کیفر ایک ایسا مشروب ہے جو دودھ یا پانی میں ایک خاص قسم کا بیکٹیریا شامل کر کے تیار کیا جاتا ہے (جس طریقے سے دودھ کو خمیر کر کے دہی بنایا جاتا ہے)۔ کیفر کے بیج کے فرق سے پانی، دودھ، یا چائے کی صورت میں مشروب تیار ہوتا ہے۔ مختلف بیکٹیریا پر مشتمل بیج شامل کرنے کے نتیجے میں دودھ یا پانی میں ایک گیس کاربن ڈائی آکسائڈ اور ایتھنول نامی ایک الکوحل پیدا ہوتا ہے، جس کا تناسب  ایک سے  تین فیصد ہوتا ہے۔ اس مشروب میں صحت افزا بیکٹیریا کثرت سے پیدا ہوتے ہیں، جو نظام ہاضمہ اور نظام مدافعت کو تقویت پہنچاتے ہیں۔پانی سے بنے کیفر مشروب اور کومبچا چائے میں بنیادی فرق یہ ہے کہ چائے میں کیفین شامل ہوتی ہے، جب کہ کیفر عام پانی، ناریل پانی یا جوس کو خمیر کر کے تیار کیا جاتا ہے۔


قرآن کریم بھولنے سے متعلق حدیث کی وضاحت

ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ کسی کو یوں نہیں کہنا چاہیے کہ میں فلاں فلاں آیت بھول گیا ہوں بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ میں فلاں فلاں آیت بھلا دیا گیا ہوں۔ سوال یہ ہے کہ اس طرح کہنے سے کیوں منع کیا گیا ہے؟

علامہ سيوطي رحمہ اللہ كا خواب

Apr 26 2020
153
0
درج ذیل واقعے کی تصدیق مطلوب ہے۔
’’ علامہ سیوطی رحمہ اللہ ایک دفعہ بہت سخت بیمار ہوئے ، شفایابی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے تھے، خواب میں دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ تشریف لائے ، آپ کے ساتھ پرندے بھی تھے، آپ نے فرمایا: بیٹا یہ دعا کیوں نہیں پڑھتے «بِسمِ اللهِ رَبِّیَ الله، حَسبِیَ الله، تَوَکَّلتُ عَلی الله،ِ اِعتَصَمتُ باللهِ، فَوَّضتُ اَمرِی اِلی اللهِ، مَاشَآء الله، لَاقُوَّةَ اِلَّا باللهِ» پھر وہ پرندے دھیرے دھیرے بندوں کی شکل میں مبدل ہوگئے، ان میں سے ایک نے استفسار کیا کہ اگر کوئی شخص یہ دعا دشمن کے نرغے میں یا قرضے کی ادائیگی کےلیے یا حاسدین کے حسد سے بچنے کےلیے یا جادو وغیرہ سے بچنے کےلیے اس وظیفہ کو پڑھے تو کیسا ہے؟ آپ نے فرمایا: واہ واہ پھر تو کیا کہنے! یہ تو بہت اچھی بات ہے۔ میں نے پوچھا آپ کے ساتھ یہ حضرت ابوبکر صدیق ہیں؟ آپ نے فرمایا نہیں، یہ سید الشہداء حضرت حمزہ ہیں اور دیگر لوگ جو پرندوں کی شکل سے انسانوں کی شکل میں منتقل ہوئے یہ شہداء احد ہیں۔ علامہ سیوطی فرماتے ہیں: میں یہ دعا پڑھتا رہا، یہاں تک کہ میری آنکھ کھل گئی اور میں بالکل تندرست کھڑا ہوگیا۔‘‘