Apr
29
2020
میرا آج کا روزہ غلطی سے چھوٹ گیا ہے کیونکہ میں نے سحری وقت ختم ہوجانے کے بعد کرلی، اب مجھے یہ بتائیے کہ اس کا کفارہ کیسے ادا کروں؟
الجواب باسم ملهم الصواب
صبح صادق کے بعد اس گمان سے کھانا پینا جاری رکھا کہ ابھی وقت باقی ہے تو وہ روزہ درست نہیں ہوا اس روزے کی قضاء لازم ہے کفارہ نہیں۔
تسحر على ظن أن الفجر لم يطلع، وهو طالع أو أفطر على ظن أن الشمس قد غربت، ولم تغرب قضاه، ولا كفارة عليه. (الفتاوى الهندية،كتاب الصوم،الباب الأول في تعريفه وتقسيمه وسببه ووقته وشرطه)
والله أعلم بالصواب
فتوی نمبر: 3892