Menu

Fatawaa

لڑكي كا اكيلے ڈرائيور كے ساتھ جانا

May 01 2020

ایک لڑکی کا اکثر ڈرائیور کے ساتھ کالج اور دوسرے مقامات پر آنا جانا ہوتا ہے،  دوسرے گھر والوں کا ساتھ گاڑی میں بیٹھنا مشکل ہے، وہ پردے میں ہوتی ہے لیکن اور کوئی گاڑی میں اس کے ساتھ نہیں ہوتا، تو کیا اس صورت میں یہ خلوت ہوجائے گی ؟ اگر ہاں تو اس کا کیا حل ہے؟
الجواب باسم ملهم الصواب
بہر حال یہ طرز عمل مناسب نہیں۔ کبھی کبھار اگر ڈرائیور کے ساتھ اکیلے جانا پڑجائے تو  وہ مجبوری ہے، روزانہ اس طرح اکیلی لڑکی کا ڈرائیور کے ساتھ جانا مناسب نہیں اگرچہ لڑکی پردے میں۔ اس کا حل یہی ہے کہ گھر کی کوئی دوسری خاتون یا لڑکی کا محرم ساتھ جائے، خواہ چھوٹا بھائی ہو۔ آخر گھر میں دوسرے افراد کے ہوتے ہوئے ان کا جانا کیوں مشکل ہے۔
والله أعلم بالصواب
فتوی نمبر: 3737