Menu

Fatawaa

All Posts Term: آداب و اخلاق
32 post(s) found

پاک کپڑوں کےساتھ ناپاک کپڑے مشین میں ڈالنا

حضرت مفتی صاحب یہ فرمائیں، آج کل جو آٹومیٹک کپڑے دھونے کی مشین استعمال ہورہی ہے، جس میں صرف کپڑے ڈال کر وقت طے کرنا پڑتا ہے جس میں مشین ایک بار سرف میں کپڑے دھوتی ہے اور پھر سارا پانی پھینک کر دوبارہ پانی لے کر کھنگالتی ہے اور پھر کپڑے نچوڑتی ہے۔ اگر اس میں پاک کپڑوں کے ساتھ ناپاک بھی ڈال دیے جائیں تو کیا سارے پاک ہوجائیں گے؟


مسلم اور غیر مسلم کے مشترکہ چندے سے مسجد کے اخراجات کی ادائیگی

ایک بلڈنگ ہے جس میں مسلم اور بہت سے غیر مسلم ہندو، کرسچن، شیعہ، آغانی وغیرہ رہتے ہیں، اس بلڈنگ کے نیچے مسلمانوں نے مسجد بنائی ہوئی ہے، اپارٹمنٹ انتظامیہ مسجد کے انتظامی اخراجات کے لیے تمام لوگوں (مسلمانوں اور غیر مسلموں) سے چندہ جمع کرتی ہے اور پھر سب کے مشترکہ جمع شدہ چندے سے مسجد کے اخراجات اور امام کی تنخواہ وغیرہ کی ادائیگی کرتی ہے۔ کیا اس طرح کرنا درست ہے؟ مفصل مدلل جواب عنایت فرمائیے۔


شوہر کا مخلوط اجتماعات میں شریک ہونا

May 13 2020
6
0
میری شادی کو دو سال ہونے والے ہیں، میں ایسی مجالس میں شرکت نہیں کرتی جہاں مرد اور عورتیں ایک ساتھ شریک ہوں، میرے شوہر ایسے مخلوط اجتماعات میں جاتے ہیں، جہاں ان کے کالج اور یونیورسٹی کے دوست شریک ہوتے ہیں، ان میں لڑکے اور لڑکیاں دونوں ہوتے ہیں۔ شادی سے پہلے میں ایک جاب کرتی تھی تو کسی کام کے سلسلے میں ان سے فون پر ضروری بات کی تو انہوں نے میرے والد کا نمبر لے کر شادی کا پیغام دےدیا اور بالاخر شادی ہوگئی۔ شادی سے پہلے مجھے ان کے بارے میں معلوم تھا مگر اس وقت میں نے اس کا ذکر نہیں کیا، اب بھی وہ خود مخلوط مجالس میں جاتے ہیں اور میں پردہ کرتی ہوں، ایسے پروگراموں میں نہیں جاتی البتہ شوہر کے جانے سے مجھے تکلیف ہوتی ہے تو ایسی صورت میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟ اور ساتھ ہی یہ بھی بتائیے کہ کیا میں نے جو ان سے فون پر بات کی تھی وہ میں نے غلط کیا تھا؟ 


گھر والوں کی اجازت کے بغیر حصول علم کے لیے جانا اور مسائل تصوف

 ۲۰۰۷ء میں میرے والد صاحب کا انتقال ہوگیا، ان کے انتقال کے بعد میری پڑھائی کی ذمہ داری میرے ماموں نے لی، ۲۰۱۴ء میں انہوں نے مجھے دارالعلوم کراچی میں داخلہ دلوایا، چونکہ میں پہلی مرتبہ گھر سے اتنا دور آیا تھا اس لیے میرا دل نہیں لگا اور میں نے مدرسہ چھوڑدیا، پھر ماموں کے گھر ہی میں دو سال رہا، گھر کے کام وغیرہ کرتا تھا، پھر مجھے شوق ہوا جامعۃ الرشید کا، لیکن وہاں کتابیں زیادہ ہونے کی وجہ سے میں نہیں پڑھ سکا، یعنی مجھے دو مرتبہ عالم بننے کا موقع دیا گیا حالانکہ دنیا کا اصول ہے کہ بندہ کو تین مرتبہ موقع ملنا چاہیے۔ اب یہی ماموں کہتے ہیں کہ میں نے تم پر اتنے پیسے خرچ کیے ہیں اب کام کرو اور پیسے کماؤ۔ والدہ کی دوسری شادی ہوگئی ہے وہ بھی کہتی ہیں کہ کام کرو، دادا دادی بھی کہتے ہیں کہ کام کرو، دو چھوٹے بہن بھائی ہیں۔ مجھے بہت شوق ہے باقاعدگی سے شریعت وطریقت سیکھنے کا، میں دین کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، خصوصاً امت کے نوجوانوں کی تربیت کے حوالے سے کام کرنا چاہتا ہوں۔ ہمارے خاندان میں ایک بھی مولوی نہیں ہے اور ہی کوئی حافظ۔ میں اگر کمانے لگ گیا تو پھر دین کےلیے وقت نکالنا مشکل ہوجائے گا۔ ذیل میں اپنے چند سوالات درج کیے ہیں، ان کا جواب عنایت فرمائیں۔
۱۔ گھر والے سخت مخالف ہوں تو ان کی اجازت کے بغیر عالم بننے کےلیے گھر سے چلے جانا شرعًا کیسا ہے؟
۲۔ وہ کون سے کام ہیں جن میں والدین کی نافرمانی جائز ہے؟
۳۔ صحبت اہل اللہ کے فوائد کیا ہیں؟
۴۔ طریقت سے کیا مراد ہے؟
۵۔ پیری مریدی کیا چیز ہے؟
۶۔ خانقاہ میں کتنے دن رہنے سے تبدیلی محسوس ہوتی ہے؟
۷۔ زہد کیا چیز ہے؟
۸۔شریعت میں غیرت لفظ کے کیا معنی ہیں؟

خواب کی تعبیر

May 07 2020
1
0
میں نے خواب دیکھا کہ میری فیملی ایک صحن میں بیٹھی باتیں کررہی ہے، اچانک ابو کہتے ہیں کہ ’’نبوت کیا پتہ ختم نہ ہوئی ہو ابھی اور بھی نبی آنے والا ہو‘‘، میں کھڑی ہوکر ابو کے پاس جاتی ہوں اور کہتی ہوں کہ کیا آپ اپنے ہوش وحواس میں یہ بات کہہ رہے ہیں؟ کیا ہوگیا ہے آپ کو؟ آپ مرتد ہوجائیں گے وہ لڑتے ہیں کہتے ہیں کہ ایسا ہی ہے، میں امی سے کہتی ہوں کہ امی آپ کا نکاح ابو سے اسی وقت ختم ہوگیاہے اب ہمیں یہاں سے نکل جانا چاہیے، اتنے میں ابو سے میری ہاتھاپائی ہوجاتی ہے، ابو کے ہاتھ میں چھری ہے وہ مجھےمارنا چاہتے ہیں مگر امی آکر ابو کے ہاتھ سے چھری گرادیتی ہیں اور وہ چھری میرے ہاتھ میں آجاتی ہے، میں ابو کی گردن میں ہلکی سی ضرب لگاتی ہوں تو ابو بےہوش ہوکر گر جاتے ہیں، پتہ چلتا ہے کہ ابو کا قتل میرے ہاتھوں ہوچکا ہے، پھر میں اپنے ہاتھوں پر ہتھکڑی لگتے اور جیل جاتے دیکھتی ہوں مگر ذہن میں یہی ہے کہ نبوت کی خاطر جیل بھی برداشت ہے۔ اس خواب کی تعبیر ارشاد فرمادیں۔


لڑكي كا اكيلے ڈرائيور كے ساتھ جانا

May 01 2020
1
0
ایک لڑکی کا اکثر ڈرائیور کے ساتھ کالج اور دوسرے مقامات پر آنا جانا ہوتا ہے،  دوسرے گھر والوں کا ساتھ گاڑی میں بیٹھنا مشکل ہے، وہ پردے میں ہوتی ہے لیکن اور کوئی گاڑی میں اس کے ساتھ نہیں ہوتا، تو کیا اس صورت میں یہ خلوت ہوجائے گی ؟ اگر ہاں تو اس کا کیا حل ہے؟


خواتین کےلیے نقلی بال، ناخن وغیرہ لگانا

کیا دلہن کو خوبصورتی کےلیے نقلی بال، نقلی پلکیں، نقلی ناخن وغیرہ کچھ دیر کےلیے مثلا آٹھ گھنٹے کےلیے لگاسکتے ہیں جو انسانی بال سے بنے ہوئے نہ ہوں؟ مزید یہ کہ دلہن کے ساتھ ساتھ جو خواتین کسی فنکشن کےلیے نقلی بال، ناخن، پلکیں (جو انسانی بال سے نہ بنے ہوں) لگواتی ہیں کیا خوبصورتی کےلیے ان کا لگانا جائز ہے؟


بیماری سے بچاؤ کی دعا

آج کل ایک بیماری عام ہورہی ہے جسے کورونا وائرس کہا جارہا ہے، اس سے اور دیگر بیماریوں سے بچنے کےلیے ایک دعا ہے، جو شخص وہ دعا پڑھتا ہے اللہ تعالی اس کی حفاظت فرماتے ہیں۔ وہ دعا یہ ہے: الحمد لله الذي عافاني مما ابتلاك به وفضلني علی كثير ممن خلق تفضيلا. سوال یہ ہے کہ اس دعا کی جو فضیلت اوپر ذکر ہوئی کیا یہ حدیث سے ثابت ہے؟