Menu

Fatawaa

All Posts Term: آداب و اخلاق
32 post(s) found

قرآنى آیات اور مقدس نام والے اوراق كا حكم

ایسے کاغذات یا لفافے جن پر یاد دہانی کے طور پر مسلمان بھائیوں کے نام تحریر کیے جاتے ہوں، کیااستعمال کے بعد مقدس حروف کو کاٹ کر یا مٹا کر ضائع کیے جاسکتے ہیں؟ نیز اخبارات پر موجود قرآنی آیات کا کیا حکم ہے؟ جزاك اللہ خىرا۔

نذر سے متعلق مسائل

Jan 08 2021
0
0
كىا فرماتے ہىں علماءِ دىن اور مفتىانِ شرع متىن اس مسئلہ مىں كہ اىك شخص نے نذر مانى كہ مىں اللہ كے لىےاىك دىگ مىٹھے چاول كى پكاؤں گا۔ نذركو مد نظر ركھتے ہوئے ناذر نے مىٹھى دىگ كے لىے سامان خرىد لىا اور پكانے كا آرڈر بھى دے دىا۔ اب کچھ حضرات كے كہنے پر كہ ہم سادہ چاول كھانے كے عادى ہىں اور صرف سادے چاول ہم كھاسكتے ہىں، لىكن سادہ چاول كى طرح دلچسپى سے مىٹھے چاول نہىں كھاسكتے، اب ان كى دلچسپى اور چاہت كو مدنظر ركھتے ہوئے سادہ چاول پكانے سے اس كى نذر مكمل ہوجائے گی ىا نہىں؟ نىز ىہ بھى واضح كرىں كہ اگر دونوں جائز ہوں تو اس مىں ناذر كى نىت كا اعتبار كرتے ہوئے مىٹھے چاول پكانا افضل وبہتر ہے ىا طلبہ وغىرہ كى چاہت ودلچسپى كو مد نظر ركھتے ہوئے سادہ چاول پكانا افضل وبہتر ہے، مكمل دلائل سے جواب عناىت فرماكر ممنون فرمادىں۔
اس استفتاء کے جواب كى اشد ضرورت ہے اصل مسئلہ اس میں یہ پوچھنا ہے کہ افضل کونسا ہے یا دونوں طریقے برابر ہىں؟ ناذر کی نیت کا اعتبار کرنا افضل ہے یا فقراء کا یا علی التسویہ ہے جو بھی ہو لیکن اس پر حوالہ اور دلیل مطلوب ہے، شکریہ ۔

مسجد میں گپ شپ لگانا

آج کل لوگ مسجد میں موبائل فون استعمال کر رہے ہوتے ہیں، آپس میں ایک دوسرے سے باتیں کرتے ہیں، یہاں تک کہ ہنستے ہیں، قہقہے لگاتے ہیں اور لطیفے سناتے ہیں۔ جبکہ ہم نے بچپن میں سنا تھا کہ مسجد میں تو دنیاوی باتیں بھی نہیں کرنی چاہئیں، ہنسنا ہنسانا تو دورکی بات ہے۔ جبکہ ایک دوست یہ کہتے ہیں کہ یہ بڑوں کی بات ہے شرعی حکم نہیں ہے۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔ 

خاتون کے لیے سرکے بال کاٹنا

Oct 12 2020
1
0
میری والدہ کی عمر زیادہ ہوگئی ہے اور جسم بھی کافی بھاری ہوچکا ہے، مسئلہ یہ ہے کہ جب وہ نہا کر آتی ہیں تو ان کے بال کافی الجھے ہوئے ہوتے ہیں تو ہم بھائی ان کو سلجھانے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن اس سے ان کو بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے اور بال ٹوٹتے بھی ہیں۔ کیا ان کےلیے بال کٹوانا یا کندھوں تک کروانا جائز ہے؟

بڑی عمر میں عقیقہ کرنا

Oct 02 2020
1
0
ایک مسئلہ دریافت کرناہے کہ میرا عقیقہ بچپن کے مستحب ایام میں نہیں ہوا اور میرے بڑے بھائی نے ایک بڑے بھائی کی شادی میں ایک گائے میں ہم سات بھائی بہنوں کا عقیقہ کیا، اس وقت میری عمر تقریبًا 20 سال تھی اور اس شادی میں میرے بھائی کو رشتہ داروں کی طرف سے تحفے تحائف بھی ملے۔ کیا اس صورت میں میرا عقیقہ ہوگیا یا نہیں؟ 

استخارہ کے مطابق عمل کرنا

Sep 30 2020
1
0
اگر کوئی شخص کسی معاملے میں استخارہ کرتا ہے، جس میں مثبت صورت حال سامنے آتی ہے، لیکن اس کے باوجود وہ شخص اپنی مرضی سے کوئی اور کام کرے تو اس کا کیا حکم ہے اور اس طرح کرنے سے کیا ہوتا ہے؟

زمین پر پڑی چیزکا حکم

 اگر کسی کو زمین پر پڑی ایسی کوئی چیز ملے جس کا مالک معلوم نہ ہو تو اس کو کس مصرف میں لگا نا چاہیے؟ مثلا کسی کو روڈ سے پیسے ملتے ہیں توان پیسوں کو مسجد میں دیدے یا کسی غریب کو دیدے یا پھر اپنے استعمال میں لے آئے؟ ان کا اعلان بھی اگر کیا جائے تو کیسے کیا جائے کیونکہ پیسوں کے نمبر کس کو یاد ہوتے ہیں کہ وہ نشانی کے طور پر نمبربتائے؟

قرآن مجید میں مور کے پر رکھنے کا حکم

 بعض لوگ قرآن مجید میں مور کے پر ثواب سمجھ کر رکھتے ہیں، حالانکہ یہ بات یقین سے بھی نہیں کہی جاسکتی کہ آیا وہ نجاست سے پاک ہیں یا نہیں۔ براہ کرم مذکورہ مسئلہ سے متعلق شرعی حکم بیان فرما دیجئے۔