Menu

Fatawaa

مسجد حرام میں نماز پڑھنے کی فضیلت
فتوٰی نمبر:3519

Apr 27 2019
5
0

سوال :حدیث میں مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کی فضیلت ایک لاکھ بیان ہوئی ہے۔ یہ فضیلت مسجد الحرام کے ساتھ خاص ہے یا حرم میں کہیں بھی نماز پڑھنے سے یہ فضیلت حاصل ہوجائے گی۔ رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ خیراً

فریضۂ حج اور رقم کی کمی
فتوی نمبر:3456

Apr 27 2019
5
0

سوال:اگر دو سال پہلے میرے پاس اتنے پیسے تھے کہ اُس سال کے نصاب کے مطابق حج کی فرضیت مجھ پر ہوتی تھی اور میرے پاس محرم بھی موجود تھا،میں نے اور میرے بھائی نے حج کے Apply کیا مگر ہمارا نام نہیں آیا، اس کے بعد دو سال تک میرا بھائی فارغ نہیں تھا ، میرے ساتھ حج پر جانے کے لیے کوئی محرم دستیاب نہیں تھا، اور اس سال جب میرا بھائی فارغ ہے اور ہمیں حج پر جانا تھا تو اس سال حج کے پیسے اتنے بڑھ چکے ہیں کہ میرے بس کی بات نہیں کہ میں دے سکوں ، اور ابھی میرے پاس جتنے پیسے ہیں اس حساب سے میں صاحب نصاب نہیں ہوں ، لیکن مجھ پر پہلے حج کی فرضیت عائد ہوچکی ہے تو اب صورت میں کیا مجھے کسی سے ادھار لے کر یا یہ  حج کی فرضیت لاگو رہے گی یا مجھے کسی طرح پیسوں کا انتظام کرنا ہوگا یا جیسے ہی پیسوں کا انتظام ہو تو حج کرنا ہوگا، اس سلسلے میں کیا کرنا ہوگا؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔



ضبط تولید کی شرعی حیثیت
فتوی نمبر:3493

Apr 27 2019
49
0
سوال:شادی کے بعد اکثر لوگ ایک بچے کے بعد وقفہ ڈال لیتے ہیں، کیا یہ جائز ہے؟ اور اگر کوئی میاں بیوی باہمی رضا مندی سے یہ فیصلہ کریں کہ انھوں نے شادی کے ایک سال بچہ پیدا نہیں کرنا اور اس کے پیچھے کچھ وجوہات بھی ہوں تو کیا اس میں کوئی قباحت ہے؟ مثال كے طور پر شادی اس لیے کی جارہی ہے کہ گناہوں سے بچا جاسکے حالانکہ شادی کے لیے گھر میں ماحول سازگار نہیں ہے اور نوکری بھی نہیں ہے اور یہ کہ آج  گناہوں کے مواقع بہت زیادہ ہیں؟ اسی طرح میاں بیوی ایک دوسرے کو زیادہ وقت دینا چاہتے ہیں فوراً بچے سے بیوی بچے میں طرف زیادہ مشغول ہوجاتی ہے اور یہ کہ میاں بیوی بچے کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں ہیں۔نیز شوہر ابھی پڑھائی کو جاری رکھنا چاہتا ہے، شادی کے فوراً بعد بچے سے وہ دھیان نہیں دے پائے گا۔

مغربی ملک میں عدت گزارنے کاطریقہ
فتوی نمبر:3517

سوال : السلام علیکم! ایک خاتون جو کہ مغربی ملک میں مقیم ہے اور اس کے چار چھوٹے بچے ہیں، اس کے شوہر نے اچانک اس کو تین طلاقیں دے دی ہیں۔ اس کے لئے عدت کا کیا طریقہ ہو گا؟ جبکہ وہاں اس کا کوئی اور رشتے دار نہیں ہے نا ہی وہ بچوں کو لے کر فوراً پاکستان آ سکتی ہے۔ کیا وہ شوہر کے گھر میں الگ رہ کر حیض پورے کر سکتی ہے؟

پلاٹ پر زکوٰۃ (3460)

Apr 27 2019
6
0

سوال: السلام علیکم! میری زرعی زمین تھی ، میں نے اس کو بیچا، کسی وجہ سے مجھے بیچنا پڑا، تو میرے پاس پیسے آئے ، تو گھر میں پیسے پڑے تھے تو میں نے اس سے اسلام آباد میں ایک زمین لے لی ، میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس زمین پر زکوۃ ہوگی ، اس زمین کے بارے میں میرا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہے ، کبھی میں سوچتا ہوں کہ یہاں اسلام آباد میں گھر بناؤں گا، کبھی سوچتا ہوں کہ کوئی Business opportunity  آگئی تو اس میں ڈال دوں گا، ابھی میں Sure نہیں ہوں ، تو اس پر زکوۃ ہوگی یا نہیں۔


قابلِ وصول رقم پر زکوٰۃ (3462)

Apr 27 2019
4
0

سوال: السلام علیکم! زید صاحب نصاب ہے اور ہر سال زکوۃ ادا کرتا ہے۔ حال ہی میں زید نے ایسا پلاٹ فروخت کیا ہے جو مال تجارت میں سے نہ تھا۔ زید کو ایک تہائی رقم مل چکی ہے جبکہ دو تہائی رقم دو سالوں میں اقساط کی صورت میں ادا ہونی ہے۔ غالب گمان ہے کہ  تین سال یا اس سے زائد میں اقساط ادا ہوں گی۔ جو مال ابھی زید کو ملا نہیں لیکن ملنا ہے ، کیا اس پر زکوۃ واجب ہوگی۔ برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں۔

مختلف مسالک کے افراد کی جماعت اور نمازِ تراویح (3465)

Apr 27 2019
10
0

سوال: السلام علیکم! امریکا کی ایک مسجد میں آدھے لوگ عربی ہیں اور آدھے پاکستانی اور بھارت بنگلہ دیش کے لہٰذا تراویح میں 8 رکعت پڑھنا چاہنے والے ہیں اور باقی آدھے لوگ 20 رکعت پڑھنے والے ہیں تو اس میں تراویح کیا 8 رکعت پڑھا کے وتر پڑھا کے باقی 12 رکعت تراویح پڑھا سکتے ہیں تاکے مسجد کے دونوں لوگ خوش رہیں۔