Menu

Fatawaa

خواتین کااعتکاف گھرمیں یا مسجد میں؟(1228)

Apr 25 2019
116
0

سوال : مجھے اس بات کی تحقیق اور دلائل درکار ہیں کہ قرآن میں تو مسجد میں اعتکاف کرنے کا کہا گیا ہے اور ازواج مطہرات نے بھی مسجد میں اعتکاف کیا (بخاری) تو پھر آج احناف خواتین کو گھر میں اعتکاف کرنے کا کیوں کہتے ہیں؟اس بارے میں احناف کے دلائل کیا ہیں نیز بقیہ ائمہ اس بارے میں کیا موقف رکھتے ہیں؟ مزید یہ کہ اگر آج کوئی حنفی حرمین شریفین جائے توکیا اس کی خواتین وہاں اعتکاف مسجد میں کرسکتی ہیں؟

کیا انزال سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟(1226)

Apr 25 2019
18
0

سوال :السلام علیکم!  اگر شوہر روزے سے ہو اور بیوی روزے سے نہ ہو ، اور شوہر کے سوتے ہوئے بیوی اس کے پاس آجائے اور کپڑے کھولے بغیر تعلق قائم کرے اور شوہر کا مادہ تولید خارج ہوجائے تو ایسے میں کیا حکم ہے؟ برائے مہربانی جلد رہنمائی فرمائیں۔

نمازوں اور روزوں کا فدیہ(1221)

Apr 25 2019
46
0

سوال :السلام علیکم!سوال یہ ہے کہ ایک خاتون کا گزشتہ روز انتقال ہوگیا ، ان کے ذمہ 10 قضا روزے اور ایک پورے دن کی نماز قضا ہے۔ 10 روزوں اور 5 نمازوں کا فدیہ کتنا ہوگا؟ دونوں کا الگ الگ بتادیں۔


کیا دودھ پلانے والی خاتون روزہ چھوڑسکتی ہے؟(1220)

Apr 25 2019
3
0

سوال :السلام علیکم!بیٹے کی عمر ڈیڑھ ماہ ہے، دودھ پلانے کے ساتھ روزے میں کیا رعایت ہے؟ بچہ ابھی چھوٹا ہے اور دودھ کے سوا اس کی کوئی اور غذا نہیں جب کہ میں خود کمزوری محسوس کررہی ہوں۔

سحری کا وقت ختم ہو نے کے بعد پانی پینا(1193)

Apr 25 2019
5
0

سوال:زید نے رات کو جماع کیا اور اسی حالت میں اسے نیند آگئی جب آنکھ کھلی تو اذان فجر ہو چکی تھی اس نے جلدی میں پانی پیااور روزے کی نیت کرلی اور پھر سوگیا پھر کچھ گھنٹے بعد اس کی آنکھ کھلی تو اس نے اس خیال سے کہ چونکہ میں جنابت کی حالت میں تھا اور اذان بھی ہوچکی تھی لہٰذا میرا روزہ ہوا ہی نہیں پھر دوبارہ اس نے جماع کرلیا۔ اب شرعی اعتبار سے کیا حکم ہے؟

قضاء روزے(1367)

Apr 25 2019
1
0

سوال :میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک ہفتے بعد حج پر جا رہا ہوں ان شاء اللہ۔اپنے سفر سے پہلے میری اہلیہ رمضان کے کچھ روزے رکھنا چاہتی ہیں۔لیکن وہ ایسی دوائی استعما ل کر رہی ہیں جو روزانہ دوپہر 12بجے لینی ہوتی ہے اور آئندہ چند ہفتوں تک روزانہ لینی ہے۔کیا میری اہلیہ حج سے واپسی کے بعد قضا ء روزوں کی گنتی پوری کرسکتی ہیں ۔رہنمائی فرمائیں ؟


روزہ توڑنے کا کفارہ(3082)

Apr 25 2019
6
0

سوال : السلام علیکم! بھائی ہمارے ایک عزیز ہیں، انہوں نے بنا کسی وجہ سے روزہ توڑ دیا تھا، ان کو کوئی بیماری بھی نہیں تھی، ان کے گھر کا ماحول اس دن تھوڑا گرم تھا جس کی وجہ سے انہوں نے روزہ توڑدیا اور اگر وہ روزہ نہ توڑتے تو ہوسکتا تھا کہ ان کی طبیعت خراب ہوجائے۔ تو اس کا کفارہ کیا ہوگا؟


گھر خریدنے کے لئے جمع شدہ رقم پر زکوٰۃ اور متعلقہ چند مسائل

Apr 25 2019
29
0

السلام علیکم!میں گھر خریدنے کے لئے رقم جمع کر رہا ہوں اور فی الحال اپنے والدین کے ساتھ رہ رہا ہوں ۔میرا سوال یہ ہے کہ:
سوال نمبر 1:کیا اس مال پر زکو ٰۃ لاگو ہوتی ہے؟
سوال نمبر 2:کیا میں زکو ٰۃ کا پیسہ اپنے بھائی کو کاروبار کے لئے دے سکتا ہوں ؟
سوال نمبر 3:اسٹاک مارکیٹ بزنس،طویل و مختصر میعادی خریدو فروخت برائے منافع؟مثلا ً آج ہم کے الیکٹرک کے شیئرز 8روپے کے حساب سے خریدتے ہیں اور اگر کل ان شیئرز کی قدر بڑھ کر 9 روپئے ہوجائے تو ہم ان شیئرز کو بیچ کر ہر شیئر پر 1روپے کا منافع کمالیں ۔یہ روزانہ کا معمول ہوتا ہے کبھی آپ کو منافع ہوتا ہے اور کبھی نقصان ؟
سوال نمبر4:اگر زکو ٰۃ کے سال کے بیچ میں منافع ملے (میری زکو ٰۃ کا سال یکم رمضان ہے)تو کیا مجھے پہلے رمضان کو زکو ٰۃ دینی ہوگی یا سال مکمل ہونے کا انتظار کرنا پڑے گا؟