Menu

Fatawaa

قضاء روزے(1367)

Apr 25 2019

 

سوال :میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک ہفتے بعد حج پر جا رہا ہوں ان شاء اللہ۔اپنے سفر سے پہلے میری اہلیہ رمضان کے کچھ روزے رکھنا چاہتی ہیں۔لیکن وہ ایسی دوائی استعما ل کر رہی ہیں جو روزانہ دوپہر 12بجے لینی ہوتی ہے اور آئندہ چند ہفتوں تک روزانہ لینی ہے۔کیا میری اہلیہ حج سے واپسی کے بعد قضا ء روزوں کی گنتی پوری کرسکتی ہیں ۔رہنمائی فرمائیں ؟

الجواب باسم ملھم الصواب
أحمدہ و اصلی علی رسولہ الکریم ،اما بعد:

رمضان کے جو روزے رہ جائیں ان کی قضاء لازم ہے۔اگر صحت و قوت اجازت دیتی ہو تو مسلسل رکھے جائیں ورنہ حسب ِ سہولت متفرق طور پر الگ الگ ایام میں رکھ لیے جائیں ۔لہذا آپ کی اہلیہ حج سے واپسی کے بعد بھی اپنے چھوٹے ہوئے روزوں کی قضاء کرسکتی ہیں ۔(1)

 واللہ اعلم بالصواب

1.تتابع القضاء اتفق أكثر الفقهاء على أنه يستحب موالاة القضاء أو تتابعه لكن لا يشترط التتابع والفور في قضاء رمضان فإن شاء فرقه وإن شاء تابعه لإطلاق النص القرآني الموجب للقضاء(الفقہ الاسلامی وادلتہ،ص 109،الناشر : دار الفكر - سوريَّة – دمشق،الطبعة : الطَّبعة الرَّابعة)