Apr
25
2019
سوال :السلام علیکم! اگر شوہر روزے سے ہو اور بیوی روزے سے نہ ہو ، اور شوہر کے سوتے ہوئے بیوی اس کے پاس آجائے اور کپڑے کھولے بغیر تعلق قائم کرے اور شوہر کا مادہ تولید خارج ہوجائے تو ایسے میں کیا حکم ہے؟ برائے مہربانی جلد رہنمائی فرمائیں۔
الجواب باسم ملھم الصواب
أحمدہ و اصلی علی رسولہ الکریم ،اما بعد:
روزہ کی حالت میں اگر لمس ، مصافحہ اور تقبیل (بوسہ لینے) سے انزال ہوجائے تو روزہ فاسد ہوجائے گا، اس صورت میں قضا واجب ہوگی، کفارہ لازم نہیں آئے گا۔ صورت مسئولہ میں روزہ فاسد ہوگیا ہے۔ اس کو قضا کرنا ہوگا، کفارہ نہیں ہوگا۔(1 )
واللہ اعلم بالصواب
1 ۔ وإذا قبل امرأته وأنزل فسد صومه من غير كفارة كذا في المحيط۔۔۔والمس والمباشرة والمصافحة والمعانقة كالقبلة كذا في البحر الرائق(الفتاوی الھندیۃ،کتاب الصوم،الباب الرابع فيما يفسد وما لا يفسد)