Menu

Fatawaa

فٹ بال میچ پر سٹہ لگانا

Apr 24 2019
7
0

سوال:السلام علیکم! میں کینیڈا میں رہتا ہوں ۔میرے دوستوں نے فٹ بال میچز پر سٹہ لگانا شروع کردیا ہے اور جب میں  نے انہیں منع کیا کہ جوا،سٹہ حرام ہے تو انہوں نے یہ جواز پیش کیا کہ یہ اسٹاک مارکیٹ کے مثل ہے جہاں آپ پیشن گوئی کرتے ہیں کہ مستقبل قریب میں کون سی کمپنی شیئرز کے اعتبار سے بہتر جائے گی اور آپ اس میں سرمایہ کاری کرتے ہیں ۔برائے کرم میری رہنمائی فرمائیں کہ میں انہیں کیسے جواب دوں ۔جوا،سٹہ اسٹاکس اور شیئرز کے کاروبار سے کیسے مختلف ہے کیونکہ دونوں کا طریقہ کار ایک جیسا ہی لگتا ہے ؟


خلع وطلاق کے متعلق چند متفرق سوالات

خلع کے سلسلے میں کچھ سوالات کے جوابات درکار ہیں ۔برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں ۔

سوال نمبر 1:خاتون کی اپنے شوہر سے کافی عرصے سے علیحدگی ہوچکی ہے ۔خاتون نے عدالت کے ذریعے خلع حاصل کرلی ۔کیا طویل عرصے تک علیحدگی کے بعد بھی خلع کے بعد عدت پوری کی جائے گی ؟

سوال نمبر 2:عدالت کے ذریعے سے خاتون کو خلع مل گئی لیکن شو ہر نے اس سلسلے میں قانونی نوٹس کے باوجود عدالت میں حاضری نہیں دی جس کی وجہ سے عدالت نے خاتون کے حق میں خلع کا فیصلہ دے دیا ۔اب شوہر کا کہنا یہ ہے کہ میں نے تو طلاق دی ہی نہیں اور نہ میں طلاق دینا چاہتا ہوں لہذا طلاق واقع نہیں ہوئی ۔اس صورت میں کیا حکم ہے کہ آیا خلع واقع ہوگئی یا نہیں ؟

سوال نمبر 3:اگر دو طلاق کے بعد مقررہ مدت میں رجوع نہیں کیا جائے تو کیا تیسری طلاق واقع ہوجاتی ہے ۔دو طلاق کی عدت پوری کی ہے اب تیسری طلاق کی صورت میں عدت کی مدت کیا ہوگی ؟


دوران روزہ فحش مناظر دیکھنے سے انزال ہونا

Apr 24 2019
26
0

سوال:السلام علیکم! میں ایک مسئلے کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہوں کیونکہ مجھے مختلف جگہوں سے مختلف جوابات ملے ہیں ۔مسئلہ یہ ہے کہ اگر کسی شخص کو ماہ ِ رمضان کے دوران فحش مناظر دیکھنے کی وجہ سے غیر ارادی طور پر انزال ہوجائے تو اسلام میں ایسے شخص کے لئے کیا حکم ہے ۔برائے کرم میری فرمائیں ؟


موسیقی کے رموز کے ساتھ قراءت

Apr 24 2019
9
0

سوال:میں مصری قراء کی قراءت کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں کیا وہ ٹھیک ہے ۔میں نے انٹرنیٹ پر پڑھا ہے کہ اس طرح کی قراءت میں موسیقی کے رمز ہیں تو کیا یہ طریقہ تلاوت ٹھیک ہے ۔

انبیاء کے وسیلے سے دعا

سوال:میرے ایک دوست نے مجھے ایک حدیث وسیلہ کے حوالے سے بتائی ۔یہ حدیث مستدرک کی حدیث نمبر 4632 اور مجموع الزوائد کی حدیث نمبر 15400ہے اور حدیث کے الفاظ درج ذیل ہیں :

حضرت انس بن مالک ؓ فرماتے ہیں جب حضرت فاطمہ بنت اسد کا انتقال ہوا تو تدفین کے وقت حضورﷺآپ کی قبر میں داخل ہوئے اور فرمایا یا اللہ میری ماں کی مغفرت فرما اور ان کی قبر کو وسیع فرما اپنے نبی (محمدﷺ)اور انبیاء کے وسیلے سے ۔میں اس حدیث کا مکمل متن جاننا چاہتا ہوں کیونکہ میرے پاس یہ کتابیں موجود نہیں ،آیا یہ اُن میں موجود ہے یا نہیں؟


حدیث میں وارد کھجوروں کے نام

Apr 24 2019
48
0

سوال:میں نے ایک مرتبہ سنا تھا کہ کھجور کے نام حدیث میں آئے ہیں ۔ایک عجوہ  دوسری عمبر لیکن تیسری کا نام مجھے یاد نہیں ۔برائے کرم بتادیں ؟


نماز جمعہ کی دوسری اذان کا جواب دینا

Apr 24 2019
105
0

سوال:حدیث میں ہے کہ مسلمان کو اذان کے ساتھ الفاظ کو دہرانا چاہیے۔اسے وہی کہنا چاہیے جو مؤذن کہے۔سوال یہ ہے کہ جمعہ کے روز دوسری اذان کے الفاظ بھی دہرانے چاہئیں جو خطبے سے پہلے دی جاتی ہے؟