Menu

Fatawaa

قرآنی آیت ’’لا نفرق بین احد من رسلہ‘‘ کی تفسیر

سوال:برائے کرم اس آیت آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ كُلٌّ آمَنَ بِاللَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُسُلِهِ کی وضاحت فرمادیں ۔اس بات کا کیا مطلب ہے کہ ہم انبیاء کے درمیان کوئی تفریق نہیں کرتے اور رسول اللہ ﷺ کے بارے میں یہ آیت کیسے ہے؟


جبری طلاق اور خلع کا شرعی حکم

سوال نمبر 1:برائے کرم یہ بتائیں کہ اگر طلاق زبردستی دلوائی جائے یعنی مرد طلاق نہ دینا چاہتا ہو لیکن لڑکی کے خاندان والے اُسے دھمکیاں دیں اور اپنی زندگی بچانے کے لئے وہ طلاق کے کاغذات پر دستخط کردے تو کیا ایسی طلاق اسلام میں جائز ہوگی؟

سوال نمبر 2:کورٹ کی طرف سے خلع کی کیا حیثیت ہے ۔کیا یہ اسلام میں قابل قبول ہوگی؟


روایت’’ اے ابن آدم ایک تیری چاہت ہے ایک میری چاہت ہے ‘‘کی سندی حیثیت

Apr 24 2019
839
0
سوال:برائے مہربانی رہنمائی فرمایئے گا کہ یہ حدیث قدسی ہے یا نہیں ۔لوگ اس کو حدیث قدسی کہہ کر پیش کرتے ہیں لیکن میں نے آج تک اس کا حوالہ نہیں دیکھا ۔اگر یہ حدیث ہے اور اس کا کوئی  حوالہ ہے تو برائے مہربانی مجھے بتا دیں اللہ آپ کو جزائے خیر عطا کرے۔ ’’اے  ابن آدم ایک میری  چاہت ہے اور ایک تیری چاہت ہے ہوگا وہی جو میری چاہت ہے اگر تو نے سپرد کردیا اپنے آپ کو اسے کے جو میری چاہت ہے تو وہ بھی میں تجھے دے دوں گا جو تیری چاہت ہے اگر تو نے مخالفت کی  اس کی جو میری چاہت ہے تو میں تھکا دوں گا اس کو جو تیری چاہت ہے  پھر ہوگا وہی جو میری چاہت ہے؟

خلع یافتہ خاتون کی مدت عدت

سوال: گزارش عرض ہے کہ میری خالہ نے خلع لی ہے ۔لہذا انہیں اپنی عدت کے بارے میں معلوم کرنا ہے کہ کس تاریخ  ختم ہوگی۔وہ 29 نومبر (6صفر) مغرب سے پہلے عدت میں بیٹھی تھیں ۔ ان کی عمر 50سال ہے اور کافی وقت ہوگیا کہ ماہواری بھی بالکل نہیں ہوتی ۔برائے مہربانی عدت کے ختم ہونے کی متعین اسلامی اور انگریزی تاریخ بتادیجئے ؟


سودی قرض دار کے ساتھ کاروبار میں شرکت

سوال : میں مکان بنا کر فروخت کرتا ہوں اور پلاٹ وغیرہ لے کر آگے پرافٹ پر سیل کردیتا ہوں ۔میرے ماموں میرے ساتھ اپنی رقم لگانا چاہتے ہیں اس کام میں وہ خود شریک نہیں ہوں گے صرف رقم دیں گے اور پرافٹ کا کچھ حصہ میں رکھ لوں گا جواُن کے ساتھ طے ہوگا وہ شارجہ میں نوکری کرتے ہیں اور بینک سے قرضہ لیتے رہتے ہیں ۔اب بھی قرضہ میں ہے جس سے وہ رقم مجھے دیں گے ۔شرعی طور پر کیا یہ درست ہے ۔کیا میں ایسا کرلوں؟

کریڈٹ کارڈ کاشرعی حکم

السلام علیکم! میرے والد صاحب کا سودی بینک میں کریڈٹ کارڈ اکاؤنٹ ہے ۔وہ اپنے واجبات ہر مہینہ مقررہ تاریخ سے پہلے جمع کرواتے ہیں ۔ لہذا سود ادا نہیں کرنا پڑتا (میں پھر بھی اس کو پسند نہیں کرتا)انہیں بینک کی طرف سے کارڈ استعمال کرنے پر تحفتاً پوائنٹس ملتے ہیں جنہیں خریداری کے وقت یا پیٹرول بھرواتے وقت استعمال کرسکتے ہیں ۔

سوال نمبر 1:کیا مقررہ تاریخ سے پہلے واجبات ادا کرنے اور سود سے بچنے کی صورت میں کریڈٹ کارڈ استعمال کرنا جائز ہے ؟

سوال نمبر 2:کیا بینک کی طرف سے تحفتاً دیے گئے پوائنٹس جائز ہیں ؟

جواب نمبر 3:اگر میرے والد یہ پوائنٹس کسی کو تحفتا ً دے دیں تو کیا اس شخص کے لئے یہ جائز ہوں گے ؟


چاند دیکھنے میں اختلاف کا سبب

Apr 24 2019
43
0

سوال :میں آپ سے چاند کے بارے میں یہ سوال کرناچاہتی ہوں کہ جب ہم ایک امت ہیں تو پھر ہر ملک خود اپنا چاند کیوں دیکھتا ہے اور پھر اس میں بہت اختلاف ہوتا ہے ۔جس کی وجہ سے الگ الگ جگہ رمضان اور عید ہوتی ہے جبکہ ترکی وغیرہ میں تو سعودیہ کے حساب سے رمضان اور عید ہوتی ہے ۔یہ مسئلہ عوام میں اب بہت زیادہ زیر بحث آتا ہے؟


اہل کتاب کا ذبیحہ

Apr 24 2019
34
0

سوال:میرا دوست ابھی ابھی امریکا شفٹ ہوا ہے اور کھانے کی اشیاء خاص کر گوشت کے بارے میں بہت فکر مند ہے۔آپ سے درخواست ہے کہ رہنمائی فرمائیں آیا اہل کتاب کا ذبیحہ (اس معاشرے میں ذبح کرنے کے عرف کے ساتھ )جائز ہےیا کسی شرط کے ساتھ جائز ہے۔یہ بھی فرمایئے کہ اگرچہ ہمیں نہیں پتا کہ ذبح کرنے والے نے اللہ کا نام لیا ہے یا نہیں اور اگرچہ ہم نہیں جانتے کہ جانور کو ذبح کیا گیا ہے یا الیکٹرک شاک دیا گیا ہےتو ہمارے لئے کون سے راستے بچتے ہیں جن کے ذریعے ہم حلال گوشت حاصل کرسکیں ؟


زبانی کلامی نکاح کی شرعی حیثیت

سوال:میرا سوال یہ ہے کہ ایک لڑکی جو کہ رومانی ایسٹرن یورپین ملک کی رہائشی ہے ۔انگلینڈ میں ایک پاکستانی لڑکے نے پیسوں کی لالچ دے کر اس کو مسجد میں زبانی کلمہ بھی پڑھایا اور نکاح بھی  ۔لیکن دونوں جانتے تھے کہ یہ جھوٹ ہے اور دونوں نے کبھی ہم بستری نہیں کی۔کچھ عرصے بعد وہ لڑکی واپس اپنے ملک چلی گئی اور یہ لڑکا یہیں رہا۔اب سوال یہ ہے کہ وہ لڑکی باقاعدہ طور پر اسلام کو پڑھنے کے بعد مسلمان ہونا چاہتی ہے اور ظاہر ہے شادی بھی کسی مسلمان بھائی سے کرے گی۔تو کیا اس کو پہلے لڑکے کو ڈھونڈ کر اس سے طلاق لینی ہوگی کیا اس نکاح کی کوئی شرعی حیثیت ہے؟