دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
سوال:میرا سوال یہ ہے کہ ایک لڑکی جو کہ رومانی ایسٹرن یورپین ملک کی رہائشی ہے ۔انگلینڈ میں ایک پاکستانی لڑکے نے پیسوں کی لالچ دے کر اس کو مسجد میں زبانی کلمہ بھی پڑھایا اور نکاح بھی ۔لیکن دونوں جانتے تھے کہ یہ جھوٹ ہے اور دونوں نے کبھی ہم بستری نہیں کی۔کچھ عرصے بعد وہ لڑکی واپس اپنے ملک چلی گئی اور یہ لڑکا یہیں رہا۔اب سوال یہ ہے کہ وہ لڑکی باقاعدہ طور پر اسلام کو پڑھنے کے بعد مسلمان ہونا چاہتی ہے اور ظاہر ہے شادی بھی کسی مسلمان بھائی سے کرے گی۔تو کیا اس کو پہلے لڑکے کو ڈھونڈ کر اس سے طلاق لینی ہوگی کیا اس نکاح کی کوئی شرعی حیثیت ہے؟