Menu

Fatawaa

نماز تراویح کےدوران رکوع میں شرکت کا حکم

Apr 25 2019
6
0

سوال نمبر 1:جب میں مسجد جاتا ہوں تو یہ دیکھتا ہوں کہ بہت سارے لوگ بشمول میرے دوست،تراویح میں رکوع کے وقت نیت باندھتے ہیں ۔ مجھے یہ پسند نہیں اور میں انہیں اس سے روکنا چاہتا ہوں ۔تو کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ اس عمل کا کیا  گناہ ہے تا کہ میں انہیں بتا سکوں ؟

سوال  نمبر 2:کچھ لوگ تو امام کے رکوع سے اٹھنے کے باوجود خود سے رکوع میں چلے جاتے ہیں اور پھر امام کے ساتھ شریک ہوجاتے ہیں ۔

سوال نمبر 3:ایک اور بات یہ ہے کہ جب تراویح میں صف مکمل نہ ہو اس کے باوجود لوگ پیچھے صف بنالیتے ہیں ۔برائے کرم واضح فرمائیں؟


جادو کروانےوالے کے نام سے واقفیت

Apr 25 2019
60
0

سوال :السلام علیکم!مجھ پر کالا جادو کرایا گیا ہے جس کی وجہ سے میں MBAاور دیگر پڑھائی میں پیچھے رہ گئی اور مکمل نہ کرسکی۔میں استخارہ کے ذریعہ ذمہ دار افراد کے نام اور جادو کے پیچھے وجوہات جاننا چاہتی ہوں ۔مزید برآں مجھے کچھ وظائف بتادیں تاکہ میں مستقبل میں ان کے شر سے محفوظ رہ سکوں ؟


رؤیت ہلال

Apr 25 2019
5
0

سوال:اپنے اپنے ملکوں میں چاند دیکھنے کے حوالے سے شریعت کی کیا رہ نمائی  ہے؟جیسے ہمارے ہاں پاکستان میں علیحدہ چاند دیکھا جاتا ہے ، سعودیہ میں علیحدہ وغیرہ۔دلیل کے ساتھ رہنمائی فرمادیں؟



رمضان میں ایک ایسے ملک سےجہاں رمضان ایک یا دو دن قبل شروع ہوا ہو، دوسرے ملک کا سفر

Apr 25 2019
34
0

سوال:السلام علیکم!میں اس رمضان المبارک میں متحدہ عرب امارات سے پاکستان سفر کررہا ہوں۔یہاں پاکستان سے ایک روز قبل رمضان المبارک شروع ہوگیا تھا۔اب اگر دونوں ممالک میں 30 دن کے روزے ہوتے ہیں، اور اگر میں تمام دنوں کے روزے رکھوں تو میرے 31 روزے ہوجائیں گے۔ کیا مجھے ایک دن کا روزہ چھوڑنا ہوگا یا ایک روزہ نفلی رکھوں۔


اقامت کہتے وقت کہاں کھڑا ہونا چاہیے؟

Apr 24 2019
220
0

سوال:ویسے تو مؤذن دائیں یا بائیں جانب بھی کھڑا ہو کر اقامت کہہ سکتا ہے لیکن کیا اس عمل کو معمول بنانا جائز ہے ۔برائے مہربانی شرعی نقطۂ نگاہ کوواضح فرمادیں ۔ مؤذن کے کھڑے ہونے کی جگہ شرعا ً کیا ہے۔ مسنون طریقہ کیا ہے؟


فجر کی سنتوں کے بعد تحیۃ المسجد پڑھنا

Apr 24 2019
46
0

سوال:اگر فجر کی دو رکعت سنتیں ہم گھر پر پڑھ لیں اور فجر کی نماز کے لئے مسجد پہنچ جائیں اور وہاں پہنچ کر پتا چلے کہ ابھی جماعت میں کافی وقت باقی ہے تو کیا ہم تحیۃ المسجد کی دو رکعتیں پڑھ سکتے ہیں ؟


جمعے کے خطبے کے وقت تحیۃ المسجد کی شرعی حیثیت

Apr 24 2019
1
0

سوال:ایک حدیث میں اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ جب کوئی مسجد  میں داخل ہو تو اسے دو رکعت تحیۃ المسجد پرھنی چاہیے ۔سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص مسجد میں نماز جمعہ کے لئے اس وقت آئے جب امام اردو خطبہ دے رہا ہو تو کیا اسے بھی دو رکعات پڑھنی چاہیے یا نہیں ۔ آپ کے پچھلے جواب سے یہ ظاہر ہے کہ ابن عباس ؓ اور ابن عمر ؓ امام کے منبر پر بیٹھنے کے بعد ذکر اور نماز کو پسند نہیں فرماتے تھے ؟