Menu

Fatawaa

سجدے سے معذور شخص کے لئے نماز میں قیام کا حکم

Apr 25 2019

 

سوال :السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی زمین پر سجدہ نہ کرسکتا ہو تو کیا اس کو نماز میں قیام کرنا چاہیے یا فاتحہ بیٹھ کر پڑھنی چاہیے؟

الجواب باسم ملھم الصواب

 أحمدہ و اصلی علی رسولہ الکریم ،اما بعد:

جو شخص زمین پر سجدہ کرنے سے قاصر ہے ۔البتہ وہ قیام اور رکوع کر سکتا ہے تو یہ شخص ابتداء سے ہی کرسی پر یا زمین پر بیٹھ کر نماز پڑھے اور رکوع اور سجدہ اشارے سے کرے کچھ نماز کھڑے ہو کر اور کچھ نماز بیٹھ کر پڑھنا بہتر نہیں ۔اگرچہ اس طرح نماز پڑھنے سے بھی نماز ہو جاتی ہے۔([1])



[1]۔بل تعذر السجود كاف ) نقله في البحر عن البدائع وغيرها  وفي الذخيرة رجل بحلقه خراج إن سجد سال وهو قادر على الركوع والقيام والقراءة يصلي قاعدا يومىء ولو صلى قائما بركوع وقعد وأومأ بالسجود أجزأه والأول أفضل لأن القيام والركوع لم يشرعا قربة بنفسهما بل ليكونا وسيلتين إلى السجود (حاشیۃ ابن عابدین،کتاب الصلاۃ،باب صلاۃ المریض)