دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
السلام علیکم!میں گھر خریدنے کے لئے رقم جمع کر رہا ہوں اور فی الحال اپنے والدین کے ساتھ رہ رہا ہوں ۔میرا سوال یہ ہے کہ:
سوال نمبر 1:کیا اس مال پر زکو ٰۃ لاگو ہوتی ہے؟
سوال نمبر 2:کیا میں زکو ٰۃ کا پیسہ اپنے بھائی کو کاروبار کے لئے دے سکتا ہوں ؟
سوال نمبر 3:اسٹاک مارکیٹ بزنس،طویل و مختصر میعادی خریدو فروخت برائے منافع؟مثلا ً آج ہم کے الیکٹرک کے شیئرز 8روپے کے حساب سے خریدتے ہیں اور اگر کل ان شیئرز کی قدر بڑھ کر 9 روپئے ہوجائے تو ہم ان شیئرز کو بیچ کر ہر شیئر پر 1روپے کا منافع کمالیں ۔یہ روزانہ کا معمول ہوتا ہے کبھی آپ کو منافع ہوتا ہے اور کبھی نقصان ؟
سوال نمبر4:اگر زکو ٰۃ کے سال کے بیچ میں منافع ملے (میری زکو ٰۃ کا سال یکم رمضان ہے)تو کیا مجھے پہلے رمضان کو زکو ٰۃ دینی ہوگی یا سال مکمل ہونے کا انتظار کرنا پڑے گا؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
سوال نمبر 1:جب میں مسجد جاتا ہوں تو یہ دیکھتا ہوں کہ بہت سارے لوگ بشمول میرے دوست،تراویح میں رکوع کے وقت نیت باندھتے ہیں ۔ مجھے یہ پسند نہیں اور میں انہیں اس سے روکنا چاہتا ہوں ۔تو کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ اس عمل کا کیا گناہ ہے تا کہ میں انہیں بتا سکوں ؟
سوال نمبر 2:کچھ لوگ تو امام کے رکوع سے اٹھنے کے باوجود خود سے رکوع میں چلے جاتے ہیں اور پھر امام کے ساتھ شریک ہوجاتے ہیں ۔
سوال نمبر 3:ایک اور بات یہ ہے کہ جب تراویح میں صف مکمل نہ ہو اس کے باوجود لوگ پیچھے صف بنالیتے ہیں ۔برائے کرم واضح فرمائیں؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
سوال:اپنے اپنے ملکوں میں چاند دیکھنے کے حوالے سے شریعت کی کیا رہ نمائی ہے؟جیسے ہمارے ہاں پاکستان میں علیحدہ چاند دیکھا جاتا ہے ، سعودیہ میں علیحدہ وغیرہ۔دلیل کے ساتھ رہنمائی فرمادیں؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
سوال :السلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی زمین پر سجدہ نہ کرسکتا ہو تو کیا اس کو نماز میں قیام کرنا چاہیے یا فاتحہ بیٹھ کر پڑھنی چاہیے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
سوال:السلام علیکم!میں اس رمضان المبارک میں متحدہ عرب امارات سے پاکستان سفر کررہا ہوں۔یہاں پاکستان سے ایک روز قبل رمضان المبارک شروع ہوگیا تھا۔اب اگر دونوں ممالک میں 30 دن کے روزے ہوتے ہیں، اور اگر میں تمام دنوں کے روزے رکھوں تو میرے 31 روزے ہوجائیں گے۔ کیا مجھے ایک دن کا روزہ چھوڑنا ہوگا یا ایک روزہ نفلی رکھوں۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
سوال:ویسے تو مؤذن دائیں یا بائیں جانب بھی کھڑا ہو کر اقامت کہہ سکتا ہے لیکن کیا اس عمل کو معمول بنانا جائز ہے ۔برائے مہربانی شرعی نقطۂ نگاہ کوواضح فرمادیں ۔ مؤذن کے کھڑے ہونے کی جگہ شرعا ً کیا ہے۔ مسنون طریقہ کیا ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
سوال:اگر فجر کی دو رکعت سنتیں ہم گھر پر پڑھ لیں اور فجر کی نماز کے لئے مسجد پہنچ جائیں اور وہاں پہنچ کر پتا چلے کہ ابھی جماعت میں کافی وقت باقی ہے تو کیا ہم تحیۃ المسجد کی دو رکعتیں پڑھ سکتے ہیں ؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
سوال:ایک حدیث میں اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ جب کوئی مسجد میں داخل ہو تو اسے دو رکعت تحیۃ المسجد پرھنی چاہیے ۔سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص مسجد میں نماز جمعہ کے لئے اس وقت آئے جب امام اردو خطبہ دے رہا ہو تو کیا اسے بھی دو رکعات پڑھنی چاہیے یا نہیں ۔ آپ کے پچھلے جواب سے یہ ظاہر ہے کہ ابن عباس ؓ اور ابن عمر ؓ امام کے منبر پر بیٹھنے کے بعد ذکر اور نماز کو پسند نہیں فرماتے تھے ؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
سوال:میں جاننا چاہتا ہوں کہ اگر جماعت کے دوران کسی کا وضو ٹوٹ جائے تو کیا اسے امام کے ساتھ نماز مکمل کرنی چاہیےیا پہلے ہی نماز توڑ دینی چاہیے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
سوال:السلام علیکم! میں ایک مسئلے کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہوں کیونکہ مجھے مختلف جگہوں سے مختلف جوابات ملے ہیں ۔مسئلہ یہ ہے کہ اگر کسی شخص کو ماہ ِ رمضان کے دوران فحش مناظر دیکھنے کی وجہ سے غیر ارادی طور پر انزال ہوجائے تو اسلام میں ایسے شخص کے لئے کیا حکم ہے ۔برائے کرم میری فرمائیں ؟