Menu

Fatawaa

کیا دودھ پلانے والی خاتون روزہ چھوڑسکتی ہے؟(1220)

Apr 25 2019

سوال :السلام علیکم!بیٹے کی عمر ڈیڑھ ماہ ہے، دودھ پلانے کے ساتھ روزے میں کیا رعایت ہے؟ بچہ ابھی چھوٹا ہے اور دودھ کے سوا اس کی کوئی اور غذا نہیں جب کہ میں خود کمزوری محسوس کررہی ہوں۔

الجواب باسم ملھم الصواب
 أحمدہ و اصلی علی رسولہ الکریم ،اما بعد
:

اگر کوئی ماں اپنے بچے کو اپنا ہی دودھ پلاتی ہے اور روزہ رکھنے کی صورت میں بچے کے نقصان کا غالب گمان ہے تو اس صورت میں روزہ نہ رکھنے کی گنجائش ہے بعد میں قضا کرلے۔(1)

واللہ اعلم بالصواب

1 ۔أو مرضع أما كانت أو ظئرا على الظاهر( خافت بغلبة الظن على نفسها أو ولدها ) وقيده البهنسي تبعا لابن الكمال بما إذا تعينت للإرضاع(الدر المختار،کتاب الصوم،باب ما یفسد الصوم،فصل في العوارض المبيحة لعدم الصوم)