Menu

Fatawaa

نمازوں اور روزوں کا فدیہ(1221)

Apr 25 2019

سوال :السلام علیکم!سوال یہ ہے کہ ایک خاتون کا گزشتہ روز انتقال ہوگیا ، ان کے ذمہ 10 قضا روزے اور ایک پورے دن کی نماز قضا ہے۔ 10 روزوں اور 5 نمازوں کا فدیہ کتنا ہوگا؟ دونوں کا الگ الگ بتادیں۔

الجواب باسم ملھم الصواب
 أحمدہ و اصلی علی رسولہ الکریم ،اما بعد:

نمازوں اور روزوں کے فدیہ میں وہی مقدار دی جاتی ہے جو صدقہ فطر میں دی جاتی ہے، یعنی اپنی استطاعت کے مطابق یا تو پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت یا ساڑھے تین کلو جو یا کشمش یا کھجور ایک روزے کے بدلہ میں دیا جائے۔ نیز وتر بھی مستقل نماز ہے اس لیے پورے ایک دن کی نماز قضا ہونے کی صورت میں 6 نمازوں کا فدیہ دینا ضروری ہے اور ہر ایک نماز کا فدیہ پونے دو کلو گندم یا اسکی قیمت ، یا پھر تین کلو جو یا کشمش یا کھجور ہیں۔پس کل 10 روزے اور 6نمازوں کا فدیہ حساب لگاکر فقراء کو دے دیں۔ کسی ایک فقیر کو ساری رقم دینا بھی جائز ہے۔(1)

 واللہ اعلم بالصواب

1. ۔ يعطى لكل صلاة نصف صاع من بر ) كالفطرة ( وكذا حكم الوتر ) والصوم(الدر المختار،کتاب الصلاۃ،باب قضاء الفوائت)،
أو من دقيقه أو سويقه ، أو صاع تمر أو زبيب أو شعير أو قيمته ، وهي أفضل عندنا لإسراعها بسد حاجة الفقير(رد المحتار،کتاب الصلاۃ،باب قضاء الفوائت)