Apr
25
2019
سوال :میری بہن روزہ نہیں رکھ رہیں ۔ہمیں اس کا فدیہ کتنا دینا ہوگا اور کیا فدیے کی ادائیگی کے بعد ایسے شخص کو بعد از رمضان قضاء روزے رکھنے ہوں گے کیوں کہ رمضان کے روزے فرض ہیں ؟
الجواب باسم ملھم الصواب
أحمدہ و اصلی علی رسولہ الکریم ،اما بعد:
اگر آپ کی بہن دائمی مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے روزہ کی قدرت نہیں رکھتیں اور آئندہ زمانے میں بھی صحت یاب ہوکر روزہ رکھنے کی کوئی امید نہیں ہےتو ایسی صورت میں ہر روزے کے بدلے میں پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت بطور فدیہ دے سکتی ہیں لیکن اس کے بعد اگر صحت یاب ہوگئیں تو دوبارہ قضاء کرنا ضروری ہے۔(1)
واللہ اعلم بالصواب
1۔ فالشيخ الفاني الذي لا يقدر على الصيام يفطر ويطعم لكل يوم مسكينا كما يطعم في الكفارة كذا في الهداية۔۔۔ ولو قدر على الصيام بعد ما فدى بطل حكم الفداء الذي فداه حتى يجب عليه الصوم(فتاویٰ ھندیۃ،ص 207، الناشر دار الفكر،سنة النشر 1411هـ - 1991م)
وأما وجوب الفداء : فشرطه العجز عن القضاء عجزا لا ترجى معه القدرة في جميع عمره(بدائع الصنائع،کتاب الصوم، حكم الصوم المؤقت۔۔۔)