دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
میرا سوال یہ ہے کہ نان الکوحولک پرفیومز عورتوں کے لیے جائز ہیں یا نہیں اور اگر نہیں تو کیا وجہ ہے؟
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
ماہ رجب کے روزے کی فضیلت پر مشتمل درج ذیل حدیث کے بارے میں بتائیے کیا یہ صحیح ہے؟
فرمان مصطفی ﷺ ہے کہ رجب کے پہلے دن کا روزہ تین سال کا کفارہ ہے اور رجب کے دوسرے دن کا روزہ دو سال کا کفارہ ہے اور تیسرے دن کا روزہ ایک سال کا کفارہ ہے اور پھر ہر دن کا روزہ ایک ماہ کا کفارہ ہے۔ (الجامع الصغیر للسیوطی)
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
نماز میں فرض بھول جائیں یا فرض میں تاخیر ہوجائے تو ایسی صورت میں فقہ حنفی میں اعادے کا معاملہ کیا ہے؟ عمدۃ الفقہ میں دیکھا تو اس میں لکھا تھا کہ اگر کوئی فعل ایسا ہو جو مکرر ہوتا ہو اور اس کی ترتیب میں خلاف ہوجائے تو سجدہ سہو بھی لازم ہوگا اور کسی فرض میں سہواً تاخیر ہوجائے تو اس میں سجدہ سہو لازم ہوگا..
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
السلام علیکم!جو خواتین حج کےلیے اپنے شوہر کے ساتھ جاتی ہیں اور طواف زیارت سے پہلے وہ حائضہ ہوجاتی ہیں یا اسی دن حائضہ ہوجاتی ہیں اور دو تین دن بعد ان کی فلائٹ ہوتی ہے اور انہیں واپس جانا پڑجاتا ہے تو اب انہوں نے طواف زیارت نہیں کیا، ان کےلیے کیا حکم ہے؟ کیا وہ اپنے شوہر کےلیے حلال ہیں؟ اگر ہیں تو شوہر ان کے ساتھ ازدواجی تعلق قائم کرسکتا ہے؟ اور اگر نہیں تو پھر ان کا شوہر کے ساتھ تعلق کیسا ہونا چاہیے؟ اب جو یہ حکم ہے کہ عورت اپنے خاوند پر حرام ہے تو کیا یہ قرآن کی نص سے ثابت ہے یا حدیث سے ثابت ہے یا یہ کہ ائمہ مجتہدین کے اقوال سے ثابت ہے؟ یہ صورت بہت سے لوگوں کو پیش آتی ہے۔ اس لیے برائے مہربانی اس کا جواب عنایت فرمائیں۔