دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
السلام علیکم!اس حدیث کا حوالہ درکار ہے:’’رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: علماء اللہ کے بندوں کے درمیان رسولوں کے (ورثے کے) امین ہوتے ہیں، جب تک وہ حاکم کے ساتھ نہ گھلیں ملیں، پس اگر وہ حاکم کے ساتھ گھلے ملے تو بلا شبہ انہوں نے رسولوں سے خیانت کی تو (جو علماء ایسا کریں) تم ان سے خبردار رہنا اور ان سے علیحدہ ہوجانا‘‘۔
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
سوال:السلام علیکم!ميرا سوال transparent teeth braces کے حوالے سے ہے، میں طبی نقطہ نظر سے اس کا استعمال کرتا ہوں۔ یہ ایک خول کی مانند ہے۔ صرف اوپر والے جبڑے کے تمام دانتوں پر لگاتا ہوں اور کثرت استعمال کی وجہ سے اس میں باریک سوراخ و دراڑیں موجود ہیں اور اگر اس کو لگا کر کلی کی جائے تو پانی کے اس میں ٹھہرنے کے امکانات موجود ہیں جو بعد میں غیر محسوس طور سے رستے ہوئے حلق سے اتر سکتا ہے
دارالافتاء والارشاد - يسئلونك
ہم الحمد للہ اپنی اصلاح کی غرض سے مختلف حضرات کے بیانات سنتے رہتے ہیں، لیکن ایک بات ہمیں پریشان کرتی ہے، وہ یہ کہ جب رسول اللہ ﷺ کا نام مبارک آتا ہے تو اکثر خطیب جو درود پڑھتے ہیں وہ یا سمجھ نہیں آتا یا پھر انہوں نے کوئی مختصر درود بنایا ہوتا ہے، ممکن ہے کہ جلدی کی وجہ سے ایسا ہوتا ہو ، عموماً اس طرح کے الفاظ سننے میں آتے ہیں: ’’صلی سلم، صلم، صللا سلم، صم‘‘
اس حوالے سے یہ رہنمائی فرمائیں کہ مختصر درود کون کون سے ہیں؟ اورمذکوہ بالا الفاظ کا پڑھنا ٹھیک ہے یا نہیں؟ اگر نہیں تو ہماری کیا ذمہ داری بنتی ہے؟ کیا ہم اسے نظر انداز کردیں یا خطیب صاحب کی توجہ اس طرف کروائی جائے؟مزید یہ بھی بیان فرمائیں کہ ایک مجلس میں جتنی دفعہ رسول اللہ ﷺ کا نام آئے تو کیا ہر دفعہ درود پڑھنا لازم ہے؟ ہم تو بعض دفعہ پڑھتے ہیں اور بعض دفعہ رہ جاتا ہے، اگر لازم ہے تو ہم اور زیادہ احتیاط کریں۔