Menu

Fatawaa

صحن مسجد میں کھیل کا حکم

Nov 25 2019
41
0

سوال:السلام علیکم! مسجد کے صحن میں کوئی کھیل کھیلنے کا شرعی حکم کیا ہے؟ مثال کے طور پر بیڈمنٹن کھیلنا، خاص طور پر جب کے صحن کچا ہے اور خالی پڑا ہوا ہے۔ یعنی کہ نماز وغیرہ صحن  کے اگلے حصے میں یا اندر ادا کی جاتی ہے تو بقیہ صحن میں کھیل کا حکم کیا ہو گا؟



قرض دی گئی رقم کو زکوۃ شمار کرنا

Nov 23 2019
21
0

سوال:السلام علیکم!مجھ پر اس سال کی زکوۃ دو لاکھ روپے ہے، ایک صاحب کو سوالاکھ روپے ہم نے قرض دیا ہوا ہے جس کا ہمیں یقین ہے کہ وہ رقم ہمیں واپس نہیں کرسکتے تو اگر میں وہ رقم ان کو معاف کردوں تو کیا یہ زکوۃ کی رقم میں سے شمار کی جاسکتی ہے کہ اسے منہا کرکے بقیہ زکوۃ کی رقم ادا کردوں؟



خواتین کےلیے حصول تعلیم اور ملازمت کی شرعی حیثیت

Nov 22 2019
4
0

سوال:السلام علیکم!اگر کوئی عورت ملازمت کرنا چاہے اور ٹیچر یا ڈاکٹر بننے کا شوق ہوتو کیا یہ غلط ہے؟ آج کل کے اس دور میں میری خواہش ہوتی ہے کہ میں اپنی بیٹی کو خاتون ٹیچر سے پڑھواؤں اور خاتون ڈاکٹر سے چیک اپ کرواؤں تو جب ہم آگے سے اپنی بچیوں کو پڑھنے ہی نہ دیں اور نہ ملازمت کرنے دیں تو کیا یہ مناسب ہے؟ اگر پردے کا انتظام ہو اور اسکول بھی دینی تعلیم دیتا ہو تو کیا ایسی جگہ بھی ملازمت کرنا جائز نہ ہوگا؟



ادھارپرخریدی گئی کھڑکیوں پر زکوٰۃ

Nov 22 2019
5
0

سوال: السلام علیکم!میں نے کھڑکیاں خریدی تھیں تیرہ لاکھ   کی، اس میں سے پانچ لاکھ ادا کرچکا ہوں آٹھ لاکھ باقی ہیں جب کہ کھڑکیاں میرے پاس آچکی ہیں اوراب  میرا زکوۃ ادا کرنے کا وقت آچکا ہے تو یہ آٹھ لاکھ روپے بھی زکوۃ میں شامل ہوں گے یا انہیں منہا کیا جائے گا؟



علوی خاندان کو منت کی رقم دینا

Nov 22 2019
3
0

سوال: السلام علیکم! میرے کچھ جاننے والے علوی ہیں، مجھے ایک کام تھا تو میں نے کہا کہ اگر میرا یہ کام ہوگیا تو میں ان کو پانچ ہزار روپے دوں گی۔ بعد میں مجھے کسی نے بتایا کہ یہ بات کہنا منت ہوگئی اور اس کو پورا کرنا واجب ہے، نیز یہ بھی سننے میں آیا کہ زکوٰۃ ومنت وغیرہ کی رقم  سید، علوی خاندان وغیرہ کو نہیں دی جاسکتی۔ سوال یہ ہے کہ اب میرے لیے کیا حکم ہے؟ میں نے صرف اسی فیملی کی نیت کی تھی، نیز یہ رقم کوئی زکوٰۃ وغیرہ کی رقم نہیں ہے بلکہ ویسے ہی ایک رقم ہے۔ دو ہزار میں ادا بھی کرچکی ہوں، اب رہنمائی فرمائیں کہ کیا کروں؟



فوجی کٹنگ کی شرعی حیثیت

Nov 22 2019
27
0

سوال:السلام علیکم! کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ فوجی کٹنگ کروانا کیسا ہے. اس کٹنگ میں سر پر کچھ لمبے بال رکھے جاتے ہیں اور کانوں کے اوپر تمام بال ریموو کر دیئے جاتے ہیں؟


سودی رقم سے والدین کی مدد کرنا

Nov 22 2019
1
0

سوال:السلام علیکم!میں اسکول میں نوکری کرتی تھی اب میری شادی ہو گئی، میں نے پانچ لاکھ جمع کیے اور بینک میں فکس ڈپازٹ کرا دیے۔ میرے والدین حیات ہیں اور دونوں بیمار بھی ہیں، بھائی والدین کا اس طرح خیال نہیں رکھتے جس طرح رکھنا چاہیے، ابھی دو بہنیں بھی غیر شادی شدہ ہیں، یہ سب ساتھ ہی رهتے ہیں۔ بینک سے جو سود کی رقم ملتی ہے، میں وه اپنے والدین اور بہنوں پر خرچ کرتی ہوں، اپنے لئے استعمال نہیں کرتی کیا یہ درست ہے؟ کیوں بینک کے علاوہ میری رقم محفوظ نہیں کسی کو بھی رقم دی تو رقم بھی ختم اور رشتہ بھی ختم، دوسری طرف سود لینے کا خوف بھی ہے۔جلد جواب دے کر رہنمائی فرمائیں۔جزاک اللہ خیرا