Menu

Fatawaa

All Posts Term: معاملات
110 post(s) found

ذخیرہ اندوزی

 میں فروٹ اور سبزی منڈی میں کام کرتا ہوں۔ اکثر کسی نہ کسی سبزی یا فروٹ پر کسی وجہ سے مندی کا اثر ہوتا ہے اور اس کا ریٹ غیر معمولی طور پر نیچے ہوتا ہے، جو کہ اس وقت کہ حالات کہ حساب سے سمجھ آتا ہے، مگر مارکیٹ پر گہری نظر رکھنے والے کو پتہ ہوتا ہے کہ یہ کچھ دن، ہفتے یا مہینے کی بات ہے اور پھر مندی کا اثر زائل ہوجائے گا اور ریٹ واپس چڑھ جائے گا۔ وجوہات کوئی بھی ہوسکتی ہیں، مثلاً انار کا سیزن دو تین مہینے کا ہوتا ہے اور اس میں اتنا وافر مقدار میں ہوتا ہے کہ پوری طرح سے بک نہیں سکتا تو لوگ زائد مال یا کم ریٹ والا مال اٹھا کر سٹور میں ڈال دیتے ہیں کہ جب سیزن ختم ہو جائے گا تو ہمارے پاس مال ہوگا بیچنے کے لیے یا پھر کسی کی نیت ہی یہ ہوتی ہے کہ ابھی سستا خرید لو بعد میں ریٹ جب آسمان کو چھو لے گا تو اس وقت بیچنے کی کریں گے۔ ہم اس مال کو اسٹور کرنے والی چیز میں آنا چاہتے ہیں، مگر ذخیرہ اندوزی میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔ کہیں پڑھا تھا کہ مال چالیس دن سے زیادہ نہیں رکھیں۔ اصل میں ہمیں یہ بات نہیں پتہ ہوتی کہ مال کتنے دن رکھنا پڑے گا۔ منڈی میں جب مال آجاتا ہے تو وہ واپس تو جا نہیں سکتا اور ہم نہیں تو کوئی اور خریدے گا ہی ورنہ پھینکنا پڑے گا۔ 

نان نفقہ نہ اٹھانے والے شوہر کاحکم

 میرے شوہر گزشته كئي سالوں سے ميرا اور بچوں كا خرچہ نہیں اٹھارہے، میرے بھائی اور دوسرے لوگ ماہانہ مجھے پیسے دیتے ہیں، بیوی کی حیثیت سے میرا شوهر کے ساتھ رہنا بہت مشکل ہے۔ آپ میری رہنمائی کریں اور مجھے بتائیں کہ ایسے شوہر کےلیے کیا حکم ہے؟

سرمایہ کاری

 سر میرا سوال آپ سے یہ ہے کہ کمپنیز دو طرح سے فنانسنگ کرتی ہیں، ایک ڈیبٹ فنانسنگ (Debt Financing) اور دوسری Equity Financing، ریٹرن Equity پر ڈیوڈنڈاور ڈیبٹ پر سود۔ Equity پر کمپنی جو ریٹرن دیتی ہے وہ رسک فری ریٹ کے ساتھ ساتھ پریمیم (Premium) بھی شامل کرکے ریٹ نکالتی اور پھر ڈیوڈنڈ دیتی ہے۔ اب ایک انویسٹر جو رسک نہیں لینا چاہتا اور رسک پریمیم بھی Sacrifice کرتا ہے، وہ رسک فری میں انویسٹ کرے تو اس کے پاس بس ڈیبٹ کا آپشن ہے۔ وہاں ربا شامل ہے۔ ہر آدمی رسک بھی نہیں لیتا تو ایسے انویسٹر کے پاس اب کیا حل ہے۔

مسئلہ نکاح

 زید اور فاطمہ میاں بیوی تھے، زید نے فاطمہ کو طلاق دے دی۔ طلاق کے بعد زید نے حلیمہ سے نکاح کر لیا جبکہ فاطمہ کا نکاح بکر سے ہوگیا۔ اب سوال یہ ہے کہ زید کی جو اولاد حلیمہ سے ہے اس کا نکاح فاطمہ کی اس اولاد سے جو بکر سے ہے ہوسکتا ہے یا نہیں؟

اداروں کے بارے میں حرام لینے کا خیال اور بینک ملازم سے نکاح

سوال نمبر۱: اگر کوئی یہ کہتاہے کہ ہم تو محنت کر کے تنخواہ لیتے ہیں اور باقی ادارے حرام ہی لے رہے ہیں ، کچھ اداروں کے بارے میں کہتے ہیں کہ وه بھی عوام کا مال کھارہی ہے، اس کے بارے میں وضاحت کردیجیے۔
سوال نمبر۲: یہ بھی بتا دیجیے کہ بینک کی جاب کرنے والے سے نکاح اور شادی کرسکتے ہیں؟
سوال نمبر۳: کیا بینک کی جاب چھوڑنے پر اس کی پینشن کی طرح جو رقم آخر میں رقم ملتی ہے وه لے سکتے ہیں؟
قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب درکار ہے۔


عدالتی خلع کے احکام

مفتی صاحب  مندرجہ ذیل  سوالات کے جوابات درکار ہیں:
۱۔کیا عدالتی خلع  کے بعد ایک طلاق واقع ہوتی ہے یا دو؟
۲۔کیا عدالتی خلع کے بعد طلاق  رجعی ہوتی ہے؟یعنی شوہر رجوع کر سکتا ہے؟
۳۔عدالتی خلع کے بعد کتنی عدت ہوتی ہے؟ اس عدت کے دوران  شوہر رجوع کر سکتا ہے؟ بینوا وتوجروا


مفلسی دور کرنے کے لیے شادی کرنے کے حوالے سے روایت حدیث کی تحقیق

 عوام الناس میں ایک روایتِ حدیث بہت معروف ہے، جس کی اِسنادی حیثیت کی بابت  دریافت کرنا ہے۔
مسئولہ حدیث کا مفہوم کچھ یوں بیان کیا جاتا ہے کہ ایک مفلس شخص نے نبی اکرم ﷺکی خدمت میں حاضر ہو کر اپنی مفلسی کا تذکرہ کیا تو آپﷺ نے اُسے شادی کرنے کی نصیحت فرمائی پھر شادی کرنے کے کچھ عرصہ بعد پھر دوبارہ اُس نے اپنی مفلسی کا ذکر کیا تو آپﷺ نے اُسے دوسری شادی کرنے کو کہا پھر دوسری شادی کرنے کے کچھ عرصہ بعد اُس نے دوبارہ اپنی مفلسی کا ذکر کیا تو آپﷺ نے اُسے تیسری شادی کرنے کو کہا ، پھر تیسری شادی کرنے کے کچھ عرصہ بعد اُس نے پھر اپنی مفلسی کا ذکر کیا تو آپﷺ نے اُسے چوتھی شادی کرنے کو کہا ۔پھر چوتھی شادی کے بعد اُسکے مالی حالات درست ہوگئے۔
براہ کرام  مسئولہ حدیث کے بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ یہ مستند ہے یا نہیں۔ اگر یہ روایت مستند ہے تو کیا کسی مفلس شخص کو اِس پر عمل کرکے اپنی مفلسی کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیے یا نہیں؟