Menu

Fatawaa

بینک کے ملازم کو کرایہ پر گھر دینا

Jul 30 2020

میرا گھر ہے جسے میں کرایہ پر دینا چاہتا ہوں، کیا بینک میں ملازمت کرنے والے شخص کو دے سکتا ہوں؟
الجواب باسم ملهم الصواب
جس شخص کی آمدن حرام ہو اور اس کے بارے میں یقین یا ظن غالب یہی ہو کہ وہ مکان کا کرایہ حرام رقم سے ادا کرے گا اس کو مکان کرایہ پر دینا جائز نہیں، لہذا مروج بینک کے ملازم کو مکان کرایہ پر نہ دیا جائے، ہاں اگر وہ یقین دلائے کہ مکان کا کرایہ کہیں سے حلال رقم لے کر ادا کرے گا تو ایسی صورت میں اس کو کرایہ پر دینا جائز ہوگا۔
قال بعض مشايخنا: كسب المغنية كالمغصوب لم يحل أخذه، وعلى هذا قالوا لو مات الرجل وكسبه من بيع الباذق أو الظلم أو أخذ الرشوة يتورع الورثة، ولا يأخذون منه شيئا وهو أولى بهم ويردونها على أربابها إن عرفوهم، وإلا تصدقوا بها لأن سبيل الكسب الخبيث التصدق إذا تعذر الرد على صاحبه اهـ الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 385)
والله أعلم بالصواب
فتوی نمبر: 4472