Jul
25
2020
زید اور فاطمہ میاں بیوی تھے، زید نے فاطمہ کو طلاق دے دی۔ طلاق کے بعد زید نے حلیمہ سے نکاح کر لیا جبکہ فاطمہ کا نکاح بکر سے ہوگیا۔ اب سوال یہ ہے کہ زید کی جو اولاد حلیمہ سے ہے اس کا نکاح فاطمہ کی اس اولاد سے جو بکر سے ہے ہوسکتا ہے یا نہیں؟
الجواب باسم ملهم الصواب
صورت مسئولہ میں زید کی جواولاد حلیمہ کے بطن سے ہے اس کا نکاح فاطمہ کی اس اولادکے ساتھ جو بکر کے نطفے سے ہے ہو سکتا ہے کیونکہ ان کے درمیان حرمت کا کوئی رشتہ قائم نہیں۔
منكوحة أبيه إذا ولدت ابنا ولها بنت من زوج آخر؛ فهي أخت أخيه لأبيه فيجوز له أن يتزوجها(بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع، 4/ 5)
والله أعلم بالصواب
فتوی نمبر: 4483