Menu

Fatawaa

حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب روایت

اس روایت کے بارے میں بتائیے کیا یہ مستند روایت ہے:’’حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے سکرات کی حالت میں اپنے بیٹے سے فرمایا: جب میرا انتقال ہوجائے تو میرے جنازے کے ساتھ کوئی نوحہ کرنے والی نہ جائے اور نہ آگ، اور جب تم لوگ مجھے دفن کرچکو تو مجھ پر تھوڑی تھوڑی مٹی ڈالنا ، اس کے بعد میری قبر کے ارد گرد اتنی دیر ٹھہرو کہ ایک اونٹ ذبح کرکے اس کا گوشت تقسیم کیا جاسکے تاکہ تمہاری وجہ سے مجھے انس رہے اور میں جان سکوں کہ میں اپنے پروردگار کے فرشتوں کو کیا جواب دے رہا ہوں؟ (مسلم شریف، بہ حوالہ مشکوة شریف)‘‘


شوہر کا مخلوط اجتماعات میں شریک ہونا

May 13 2020
6
0
میری شادی کو دو سال ہونے والے ہیں، میں ایسی مجالس میں شرکت نہیں کرتی جہاں مرد اور عورتیں ایک ساتھ شریک ہوں، میرے شوہر ایسے مخلوط اجتماعات میں جاتے ہیں، جہاں ان کے کالج اور یونیورسٹی کے دوست شریک ہوتے ہیں، ان میں لڑکے اور لڑکیاں دونوں ہوتے ہیں۔ شادی سے پہلے میں ایک جاب کرتی تھی تو کسی کام کے سلسلے میں ان سے فون پر ضروری بات کی تو انہوں نے میرے والد کا نمبر لے کر شادی کا پیغام دےدیا اور بالاخر شادی ہوگئی۔ شادی سے پہلے مجھے ان کے بارے میں معلوم تھا مگر اس وقت میں نے اس کا ذکر نہیں کیا، اب بھی وہ خود مخلوط مجالس میں جاتے ہیں اور میں پردہ کرتی ہوں، ایسے پروگراموں میں نہیں جاتی البتہ شوہر کے جانے سے مجھے تکلیف ہوتی ہے تو ایسی صورت میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟ اور ساتھ ہی یہ بھی بتائیے کہ کیا میں نے جو ان سے فون پر بات کی تھی وہ میں نے غلط کیا تھا؟ 


حالت سفر میں جماعت کی نماز

May 13 2020
5
0
 ہم مسافر ہیں اور ایسی جگہ ہیں جہاں مسافروں کی کثرت ہے وہاں ہم جماعت کی نماز میں شامل ہوتے ہیں مسبوق کی حیثیت سے، لیکن ہمیں یہ معلوم نہیں کہ امام مسافر ہے یا مقیم تو اس صورت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ نماز مکمل ادا کرنی چاہیے یا کہ قصر؟


نماز اشراق کی فضیلت

May 13 2020
4
0
سوال یہ ہے کہ اشراق کی نماز سے حج عمرہ کا ثواب کیا صرف مسجد میں ہی ملے گا؟ اگر ایک شخص باجماعت نماز ادا کرتا ہے، گھر آکر اللہ کا ذکر اور قرآن کی تلاوت کرکے اشراق کی نماز پڑھتا ہے تو کیا اسے حج عمرہ کا ثواب ملےگا؟ نیز خواتین کے لیے اس بارے میں کیا حکم ہے؟


گھر والوں کی اجازت کے بغیر حصول علم کے لیے جانا اور مسائل تصوف

 ۲۰۰۷ء میں میرے والد صاحب کا انتقال ہوگیا، ان کے انتقال کے بعد میری پڑھائی کی ذمہ داری میرے ماموں نے لی، ۲۰۱۴ء میں انہوں نے مجھے دارالعلوم کراچی میں داخلہ دلوایا، چونکہ میں پہلی مرتبہ گھر سے اتنا دور آیا تھا اس لیے میرا دل نہیں لگا اور میں نے مدرسہ چھوڑدیا، پھر ماموں کے گھر ہی میں دو سال رہا، گھر کے کام وغیرہ کرتا تھا، پھر مجھے شوق ہوا جامعۃ الرشید کا، لیکن وہاں کتابیں زیادہ ہونے کی وجہ سے میں نہیں پڑھ سکا، یعنی مجھے دو مرتبہ عالم بننے کا موقع دیا گیا حالانکہ دنیا کا اصول ہے کہ بندہ کو تین مرتبہ موقع ملنا چاہیے۔ اب یہی ماموں کہتے ہیں کہ میں نے تم پر اتنے پیسے خرچ کیے ہیں اب کام کرو اور پیسے کماؤ۔ والدہ کی دوسری شادی ہوگئی ہے وہ بھی کہتی ہیں کہ کام کرو، دادا دادی بھی کہتے ہیں کہ کام کرو، دو چھوٹے بہن بھائی ہیں۔ مجھے بہت شوق ہے باقاعدگی سے شریعت وطریقت سیکھنے کا، میں دین کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، خصوصاً امت کے نوجوانوں کی تربیت کے حوالے سے کام کرنا چاہتا ہوں۔ ہمارے خاندان میں ایک بھی مولوی نہیں ہے اور ہی کوئی حافظ۔ میں اگر کمانے لگ گیا تو پھر دین کےلیے وقت نکالنا مشکل ہوجائے گا۔ ذیل میں اپنے چند سوالات درج کیے ہیں، ان کا جواب عنایت فرمائیں۔
۱۔ گھر والے سخت مخالف ہوں تو ان کی اجازت کے بغیر عالم بننے کےلیے گھر سے چلے جانا شرعًا کیسا ہے؟
۲۔ وہ کون سے کام ہیں جن میں والدین کی نافرمانی جائز ہے؟
۳۔ صحبت اہل اللہ کے فوائد کیا ہیں؟
۴۔ طریقت سے کیا مراد ہے؟
۵۔ پیری مریدی کیا چیز ہے؟
۶۔ خانقاہ میں کتنے دن رہنے سے تبدیلی محسوس ہوتی ہے؟
۷۔ زہد کیا چیز ہے؟
۸۔شریعت میں غیرت لفظ کے کیا معنی ہیں؟

زمین فروخت کرکے حوالہ کو مشروط کرنا

 مسئلہ یہ ہے کہ ایک شخص نے دوسرے شخص پر زمین فروخت کی اور حوالہ نہیں دیا اور رہن کے طور پر ان کو دوکان دی اور کہا کہ اگر فلاں تاریخ کو میں نے زمین حوالہ نہیں کی تو یہ دوکان آپ کی ہوگی، اس طرح خرید اور فروخت جائز ہے ؟


ٹیچنگ الاؤنس اور انٹرس اپلائیڈ

سوال نمبر۱: ہمارے ہاں ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں ٹیچنگ الاؤنس لگتا ہے بی ایڈ کی بنیاد پر، ہمارا الحمد للہ بی ایڈ کلئیر ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ الاؤنس لگوانے کےلیے جو افسران بالا واسطہ بنتے ہیں تو انہیں کچھ نہ کچھ ضرور دینا پڑتا ہے تو اب ہمارے لیے الاؤنس لگوائے بغیر رہنا صحیح ہے یا پھر انہین دینے کی گنجائش ہے اور یہ لگوالینا چاہیے؟ 
سوال نمبر۲:دوسرا سوال یہ ہے کہ ہمارا جی پی فنڈ کٹتا ہے، اس کے بارے میں وضاحت یہ ہے کہ یہ فنڈ جب ہمیں واپس ملے گا تو دو آپشنز ہوں گے، انٹرس اپلائیڈ کے آگے لکھا ہوتا ہے آپ کی انٹرس اپلائے ہے یا پھر نہیں ہے۔ تو یہ جو جی پی فنڈ ہمارا کٹتا ہے اس پروہ انٹرس کا لفظ بولتے ہیں اس کے بارے میں آپ کو معلومات ہیں کیا اس کی اجازت ہے یا نہیں؟ مزید یہ کہ جتنا فنڈ کٹ رہا ہوتا ہے اس کا اماؤنٹ ہمیں پتہ چل رہا ہوتا ہے تو جتنے پیسے کٹ رہے ہوتے ہیں ان کی زکوۃ کا کیا مسئلہ ہوگا؟ کس حساب سے اس کو ہم کاؤنٹ کریں گے؟ اور کریں گے بھی یا نہیں؟

امت کے بارے میں تین چیزوں کے ڈر والی حدیث

ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ مجھے اپنی امت کے بارے میں تین چیزوں کے بارے میں بہت زیادہ ڈر ہے، ایک ڈر اس بات کا ہے کہ مال کی کثرت ہوجائے گی اور پھر مال کی محبت میں آپس میں بغض کرنے لگیں گے۔ دوسرا اس بات کا ڈر ہے کہ قرآن کریم ہر شخص کے سامنے کھل جائے گا اور ہر شخص اس میں رائے زنی کرنے لگے گا۔ یہ حدیث مکمل اور اس کی سند مطلوب ہے۔ رہنمائی فرمادیجیے۔


تعداد رکعات جمعہ

May 12 2020
1
0
نماز جمعہ میں کل کتنی رکعات ہیں؟ ان میں سے کتنی رکعات فرض، کتنی سنت مؤکدہ، کتنی سنت غیر مؤکدہ اور کتنے نوافل ہیں اور ان سب کی ترتیب کیا ہے؟