Menu

Fatawaa

بکرا فارم

 میرا بکرا فارم بنانے کا ارادہ ہے قربانی اور عام ضروریات کے لیے بکریاں پالیں گے اور خرید و فروخت بھی کریں گے۔ بلڈنگ،بکریوں کی قیمت اور چارہ ہمارے ذمے ہے البتہ ایک لڑکا، جانوروں کی دیکھ بھال اور چارہ ڈالنے کا کام کرے گا۔ اس کے ساتھ معاملہ یوں ہے کہ فی الوقت اس کو منافع میں سے حصہ دیں گے البتہ بعد میں جب کاروبار سیٹ ہو جائے گا تو ارادہ ہے کہ منافع کے ساتھ ماہوار تنخواہ بھی اس کی لگا دیں گے، لڑکے کی رہائش اور کھانا ہمارے ذمے ہو گا۔ اس معاملے میں رہنمائی فرمائیے۔

مسئلہ طلاق

ہمارے محلے میں ایک لڑکے نے اپنی بیوی کو بچے کی پیدائش کے تیسرے دن کہا، ’’جا تجھے طلاق دی‘‘، اس کے بعد وہ پریشان ہوگیا کہ یہ میں نے کیا کردیا، پھر اس نے محلے میں مفتی صاحب سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ تم نے ایک طلاق دے دی ہے اب تم رجوع کرلو تو اس نے رجوع کرلیا۔ تیس دن بعد ان کے گھر میں پھر جھگڑا ہوااتو اس لڑکے نے اپنی بیوی کے دو مرتبہ کہا،’’جا میں نے تجھے طلاق دی، جا میں نے تجھے طلاق دی‘‘۔ سوال یہ ہے کہ کیا طلاق واقع ہوگئی؟ یا اب بھی ساتھ رہنے کی کوئی گنجائش باقی ہے؟ ان کی دو بچیاں ہیں، ایک ابھی پیدا ہوئی تھی اور ایک دو سال کی ہے۔ ایک بات یہ بھی معلوم ہوئی ہے، اس کی بیوی کہتی ہے کہ پہلی طلاق اس نے فون پر دی تھی اور اس نے جملہ پورا ہونے سے پہلے ہی فون بند کردیا تھا، شوہر کہتا ہے کہ میں نے جملہ کہہ کر فون رکھا تھا اور بیوی نے پہلے ہی فون رکھ دیا تھا، یہ حنفی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں، برائے مہربانی جلد رہنمائی فرمادیں۔

تصاویر پر مشتمل تفسیر کی کتاب بچوں کو پڑھانا

May 29 2020
4
0
 ایک کتاب ہے جس میں تصاویر کے ساتھ بچوں کے لیے تفسیر بیان کی گئی ہے کیا ہم اپنے بچوں کو یہ پڑھا سکتے ہیں؟ نیت یہ ہے کہ پریوں اور ہیروؤں کی کہانیوں کی کتابیں بچوں کے ہاتھ پکڑانے کے بجائے ایسی کتابیں ان کے ہاتھ میں دی جائیں جن سے ان کی استعداد اچھی بنے۔ رہنمائی فرمائیے۔ 

پاک کپڑوں کےساتھ ناپاک کپڑے مشین میں ڈالنا

حضرت مفتی صاحب یہ فرمائیں، آج کل جو آٹومیٹک کپڑے دھونے کی مشین استعمال ہورہی ہے، جس میں صرف کپڑے ڈال کر وقت طے کرنا پڑتا ہے جس میں مشین ایک بار سرف میں کپڑے دھوتی ہے اور پھر سارا پانی پھینک کر دوبارہ پانی لے کر کھنگالتی ہے اور پھر کپڑے نچوڑتی ہے۔ اگر اس میں پاک کپڑوں کے ساتھ ناپاک بھی ڈال دیے جائیں تو کیا سارے پاک ہوجائیں گے؟


مسلمان کےلیے بوہریوں کا جماعت خانہ تعمیر کرنا

May 15 2020
8
0
 ہمارے ایک دوست کنسٹرکشن کا کام کرتے ہیں اب انہیں بوہریوں کے ہاں کام مل رہا ہے، ان کا جماعت خانہ تعمیر کرنا ہے تو کیا کسی مسلمان کے لیے بوہر یوں کا جماعت خانہ تعمیر کرنا صحیح ہے؟

مرحوم شوہر کے پورشن سے ملنے والا کرایہ

May 15 2020
4
0
میرے سسر کا انتقال بیس سال قبل ہوا، ان کے ورثاء میں ان کی بیوہ ، ان کے تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔ میرے سسر کا ایک مکان ہے جوکہ میری ساس نے سسر کے انتقال کے بعد اپنے تینوں بیٹوں کو ایک ایک پورشن دےدیے تھے، اب دوسال قبل میرے شوہر کا انتقال ہوگیا ہے، میرے شوہر سے تین بچے ہیں، ایک بیٹی اور دو بیٹے۔ آٹھ ماہ قبل میرا نکاح ہوگیا، میرے شوہر کے پورشن سے جوکرایہ مل رہا تھا میرے سسرال والوں کا کہنا ہے کہ اب وہ نہیں ملے گا کیونکہ میں نے نکاح کرلیا ہے، میرے بچوں کا کوئی حق نہیں، جب گھر فروخت کردیا جائے گا تو حصہ مل جائے گا۔ اب آٹھ ماہ سے اسی پورشن کا کرایہ میری ساس لے رہی ہیں۔ اس حوالے سے میری رہنمائی فرمائیے۔ 


خطبہ جمعہ ونماز جمعہ

May 15 2020
1
0
سوال نمبر۱:کیا جمعہ کا خطبہ فرض ہے ؟ اگر فرض ہے تو خطبہ کے اختتام پر یا درمیان میں جماعت میں شامل ہونا کیسا ہے؟
سوال نمبر۲: اگر جمعہ کی پہلی رکعت چھوٹ جائے تو نمازی جمعہ کی دورکعت فرض ادا کرے گا یا ظہر کی چار رکعت؟